مفتی محمد زاہد معروف عالم دین اور جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے مہتمم ہیں۔مساجد اسلام کا اہم ادارہ ہیں مگر انہیں صرف عبادات کے لئے وقف کر دیا گیا ہے ،مساجد کے نظم و نسق میں بھی بے شمار مسائل ہیں ۔یہ مسائل کس نوعیت کے ہیں اور انہیں کیسے حل کر کے مساجد کو سماجی اور دینی زندگی میں متحرک کردار دیا جا سکتا ہے ۔اس حوالے سے مفتی محمد زاہد نے گراں قدر تجاویز بھی دی ہیں ۔مدیر یہ ایک حقیقت ہے کہ دین کی دعوت وترویج اور نبوی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے کی تربیت میں مسجد…
Author: میگزین رپورٹ
گرگا چیٹر جی کلکتہ میں رہتے ہیں اور جنوبی ایشیائی تاریخ ،تہذیب و ثقافت پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ہارورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کررکھی ہے اور بھارت کے ادارہ برائے شماریات سے وابستہ ہیں ۔زیر نظر مضمون میں انہوں نے بھارتی ریاست آسام میں جہاں علیحدگی کی تحریک بھی چل رہی ہے وہاں پر شہریت کے قوانین کا جائزہ معروضی حالات کے پس منظر میں لیا ہے ۔پاکستان میں بھی آج کل شہریت کے قانون پر بحث ہو رہی ہے ۔مدیر گرگا چیٹرجی ریاست آسام میں اس قانون میں موجود مسائل کا جائزہ لیتے ہیں جو شہریت کا طریقہ کار…
ضلع دیامر دوردراز اور پہاڑوں میں گھرا ہوا ضلع ہے جس میں تنگیر اور داریل کی دو مشہور وادیاں ہیں ۔حالیہ سالوں میں دیامر بھاشا ڈیم اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے اس ضلع کی تزویراتی اہمیت دو چند ہو چکی ہے مگر یہاں گزشتہ اگست میں ایک ہی رات میں چودہ سکول جلا دیئے گئے ۔یہ ایسا واقعہ تھا جس سے پورا پاکستان لرز گیا ۔ایسا کیوں ہوا ؟بظاہر یہ سمجھا گیا کہ اس کے پیچھے کوئی غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے مگر ہیرالڈ کے حالیہ شمارے میں غلام دستگیر خان نے اس سانحہ کی تمام پرتیں…
نشیما سکھیرا نیویارک میں رہتی ہیں اور کولمبیا یونیورسٹی سے صحافت میں فارغ التحصیل ہیں ۔پاکستان میں پانی کے مسئلے کے تناظر میں دیامر بھاشا ڈیم آج کل ہر فورم پر موضوعِ بحث ہے ۔نشیما سکھیرا نے اس پس منظر میں ایک نیا بیانیہ متعارف کرایا ہے کہ پاکستان کو پانی کی کمی کا نہیں بلکہ پانی کے بہتر انتظام کا مسئلہ درپیش ہے اس حوالے سے دیامر بھاشا ڈیم کتنا کارآمد ہو سکتا ہے اور ا س کی تعمیر اور سود مندی کے اہداف پر عمل درآمد کتنا حقیقی ہے ۔یہ مضمون ڈان کے شکریئے کے ساتھ قارئینِ تجزیات…
پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی مسائل پاکستان کو 1365 ارب روپے سالانہ کا نقصان پہنچا رہے ہیں جو پاکستان کے دفاعی بجٹ سے زیادہ ہے، منچھر جھیل جو کبھی بر اعظم ایشیا میں صاف پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ سمجھی جاتی تھی اب وہ قصہ پارینہ بنتی جا رہی ہے جہاں کبھی کشتیوں پر پندرہ سو خاندان رہائش پزیر تھے اب ان کی تعداد گھٹ کر پچاس سے بھی کم رہ گئی ہے، منچھر جھیل میں پانی کی گرتی ہوئی…
فلسفہ ،ادب ، آرٹ اور نظریہ سازی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔کسی ایک شعبے میں اٹھنے والی نئی تحریک یا رجحان باقی شعبوں کو بھی متاثر کرتا ہے ۔آرٹ ، مذہب ، فلسفے اور سماج سے اثرات قبول کرتا ہے اور اس کے اظہار کی تحریکیں ادب ، فلسفے، سیاسی اور ثقافتی رجحانات کو متاثر کرتی ہیں ۔پہلی جنگ عظیم اور دوسری جنگ عظیم یوں تو دنیا میں بہت تباہی لائیں مگر اس عرصے میں دنیا میں آرٹ کی کئی تحریکیں اٹھیں ۔ہر تحریک کا اپنا اسلوب اور پس منظر ہے ۔روایت اور جدت کے میدان میں نئی نئی…
1973کے آئین کی روشنی میں پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد تمام ملکی قوانین کو کو قرآن و سنت کی روشنی میں ترتیب دیا جانا ہے۔ یہ ادارہ اپنے قیام کے وقت سے اس اہم قومی معاملے پر ریاستی معاونت کرتا چلا آیا ہے۔ سال 2007 میں کونسل نے ایک سہ ماہی رسالہ ’’ اجتہاد ‘‘ جاری کیا جس کا مقصد قارئین کو مسلم دنیا میں جاری دانشوارانہ مباحث سے آگاہ کرنا، اسلامی قوانین کی تیاری اور نفاذ میں جاری موجودہ پیش رفت سے واقف بنانا اور کونسل کی سرگرمیوں…
میاں افراسیاب مہد ی نے 1984 میں پاکستان فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے واشنگٹن، نیو دہلی، بیجنگ اور ویانا میں پاکستانی سفارتخانوں میں خدمات سرانجام دیں۔ ان کی نیو دہلی میں تعیناتی دو بار ہوئی جہاں ا نہوں نے سال 2006 تا 2009 پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی حیثیت سے کام کیا۔ بعدازاں، انہیں وزارت خارجہ اسلام آباد میں ڈائرایکٹر جنرل جنوبی ایشیا ء کے طور پر تعینات کیا گیا۔ 2011 میں انہیں بنگلہ دیش میں پاکستان کا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے تین سال ڈھاکہ میں کام کیا۔ 2014 کے اواخر میں انہیں…
1950کی دہائی میں جب مختلف مسلمان ممالک سے ہزاروں افرادنے معاش کی تلاش میں مغربی ممالک کا رخ کیا تو ان کا خیال یہ تھا کہ وہ مغرب میں کچھ عرصہ قیام کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے اور یہاں سے جمع کی گئی رقم سے اپنے اہل خانہ کی کفالت کریں گے، مگر وہ واپس نہ جاسکے اور مغرب کے ہی ہوکررہ گئے۔بعد میں انہی مسلمان مردوں کے اہل خانہ نے مغرب کا رخ کیا تو انہیں دینی تعلیم، اسلام کی ثقافتی اقدار کی منتقلی و ترویج اور اسلامی تشخص کو محفوظ رکھنے سے متعلق مسائل کا سامنا…
سہ ماہی جریدہ استعارہ لاہور سے شائع ہونے والا ایک معروف علمی و ادبی جریدہ ہے جو ڈاکٹر امجد طفیل کی زیر ادارت باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے ۔288صفحات پر مشتمل اس جرید ے کی قیمت 400روپے ہے جس میں مستنصر حسین تارڑ کا ایک بھر پور انٹرویو بھی شامل ہے ۔نظموں ،غزلوں، افسانوں کے ساتھ ساتھ عالمی اداب اور مضامین کے گوشے بھی موجود ہیں ۔منشا یاد پر ایک خوبصورت خاکہ بھی ہے ہیروشیما پر حمید راضی کا ایک سفرنامہ بھی ہے ۔محمد دعاصم بٹ کے ناول مٹھو ایلین اور محمد عامر رانا کے ناول بستی میری جان کے…
