مہمان: احسان غنی نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا انٹرویوئرز: محمد عامر رانا، محمد اسماعیل خان نیکٹا پاکستان میں قائم ہونے والا انسداد دہشتگردی کا مرکزی ادارہ ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اداروں کے درمیان رابطہ کار کے فرائض انجام دے ۔ انسداد دہشتگردی کے موضوعات پر لکھنے والے ماہرین کے مطابق نیکٹا کو اپنے مقاصد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ یہ مشکلات کس نوعیت کی ہیں اور ان کا تدارک کیسے ممکن ہے ۔ تجزیات کی ٹیم ان سوالات کے ساتھ نیشنل…
Author: میگزین رپورٹ
کتاب: اشتعال کا دور مصنف : پنکج مشرا جدید مغربی دنیا کی تشکیل سیکولر اور پروگریسو نظریات پر ممکن ہوئی ہے جن کے احیا کا دور انقلاب فرانس کے دنوں میں دکھائی دیتا ہے ۔ جدید یورپی مفکرین نے بالعموم اور فرانسیسی مفکرین نے بالخصوص یورپ کی جدید تہذیب کی بنیادیں تعمیر کی ہیں۔ تاہم یہ جدید سیکولر یورپ جس کے متعلق فلسفیوں کا خیال تھا کہ انسان کے تہذیبی ارتقا کا اوج کمال بنے گا ممکن نہیں ہوسکا۔ اس کے برعکس یورپ کے اس سائنسی عروج نے نسل انسان سے سکون نامی دولت کو ناپید کردیا ہے۔ مصنوعی ضروریات…
کتاب: صلح کل تدوین : طاہر مہدی تبصرہ : علی بابا تاج طاہر مہدی پاکستان کے معاصر لکھاریوں میں معتبر نام ہیں جن کے مضامین اور کالمز موقر جرائد میں شائع ہوتے ہیں ۔ انہوں نے صلح کل کے نام سے ایک کتاب تدوین کی ہے ۔ جس میں تکثیریت کی خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے برصغیر کے معاشرے میں اس کی اہمیت کو بیان کیا ہے ۔ اس کتاب میں صوفی شاعری کے نو اہم پاکستان صوفیا کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مختلف زبانوں میں شاعری کرکے اس خطے میں مہر و محبت اور بھائی چارے کو…
دہشت گردی کے خلاف علماء کرام نے ” پیغام پاکستان ” کے نام سے کتابی شکل میں ایک متفقہ فتویٰ جاری کیا ہے جس پردوہزار سے زائد علماء کے دستخط ہیں ۔ اس کتا بچے کوبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ذیلی ادارہ، ادارہ تحقیقا ت اسلا می نے مرتب اور شائع کیا ہے۔ قومی بیانیے کے حوالے سے اجراء صدر پاکستان کی سربراہی میں علماء کرام اور حکومتی نمائندہ شخصیات کی موجود گی میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس میں ہوا اور اب اسکی افتتاحی تقریبات صوابائی ہیڈ کوارٹرز میں بھی ہورہی ہیں ۔ اس فتویٰ میں…
مسلم معاشروں کو کئی ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان میں ایک چیلنج انتہا پسندی کا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کے عرب معاشرے میں ذہنی رویوں کی تشکیل کے عوامل تقریباً ایک جیسے ہیں۔ وہ کونسے عوامل ہیں جو ان رویوں میں بگاڑ پیدا کر رہے ہیں، اس پر نوجوان محقق فادی فرانسین نے تحقیق کی ہے اور عرب معاشرے میں سرایت کرتی بنیاد پرستی کے سماجی، معاشی، سیاسی، مغربی اثرات اور نظریاتی اسباب پر بحث کی ہے۔ پاکستان کے تناظر میں یہ بحث کوئی مختلف نہیں لگے گی کیونکہ اسی نوعیت کے مسائل سے ہم بھی…
اگر طاقت کا استعمال نہ آتا ہو تو یہ بددیانت کرتی ہے۔ طاقت کی تہذیبی تطہیر اخلاقیات سے ہوتی ہے اور مسلم سماج میں اخلاقیات کا منبع ہے۔ لیکن مسلم معاشروں میں مذہب اور اخلاقیات اور کے مابین خلیج بڑھ رہی ہے۔ خود پاکستان میں اس کے مظاہر جابجا ہیں اور گذشتہ برس کا فیض آباد دھرنا تو اس کی ایک بڑی مثال ہے۔ ترک دانشور مصطفیٰ ایکول نے اس مسئلے پر ترک معاشرے کے تناظر میں بات کی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ فرد پر منحصر ہے کہ وہ مذہب سے کس طرح رہنمائی حاصل…
شفیق منصور کی کتاب’’سیاسی اسلام اور جدید ریاست‘‘مسلم سماج کو درپیش فکری چیلنج کی اندرونی جہالت پر دلچسپ تبصرہ ہے اور مسلم سماج کی تشکیل میں اسلام کے بنیادی تاریخی اور تہذیبی عناصر کے کردار کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔کتاب پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔پہلا حصہ عہدِنبوی اور خلافت راشدہ کے سیاسی خدوخال کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے،دوسرا حصہ مسلم سیاسی فکر کے ارتقاء اور اشکالات سے متعلق ہے۔ تیسرا حصہ امت،اقتدار اور طاقت کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔چوتھا اور اہم حصہ اسلامی قانون کی تشکیلِ جدید پر بحث کرتا ہے۔ذیل کا اقتباس اسی حصے سے لیا…
پاکستان میں عمرانی معاہدے اور اس پر نظرثانی کے حوالے سے سیاسی اور فکری حلقوں میں آوازیں وقتاً فوقتاً اٹھی رہتی ہیں۔یہ آوازیں سیاسی،سماجی اور فکری بے چینی کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ستر سال گزرنے کے باوجود پاکستان کی ریاست اور عوام وہ باہمی ربط اور ہم آہنگی اختیار نہیں کرسکے جو ایک زندہ اور زرخیر سماج کے لیے ضروری ہے۔سماجی،معاشی تفاوت اپنی جگہ وفاقی اکائیوں کے باہمی معاملات گھمبیر رہتے ہیں۔یہ مسائل وقتی طور پر دب جاتے ہیں لیکن موافق حالات پا کر سر اٹھانے لگتے ہیں جیسے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے پر سیاسی اور صوبائی…
’’ مختصرتاریخِ کائنات‘‘ کائنات کی تخلیق سے لے کر خوردبینی بیکٹیریاسے ہمارے تعلق تک تقریباً ہر موضوع سے متعلق معاصر سائنسی فکر پیش کرتی ہے۔ بل بریزن ایک معروف امریکی مصنف ہیں جنہوں نے انگریزی زبان ، سائنس اور سیر و سیاحت سمیت مختلف موضوعات میں خامہ فرسائی کی ہے۔وہ عظیم برطانیہ کی فکاہیہ منظر نگاری پر مبنی اپنی کتاب’’ایک چھوٹے جزیرے کی یادداشت‘‘ کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں، جسے BBC4ریڈیو کے سامعین نے اپنے ملک کی صحیح ترین عکاسی کرنے والی کتاب کے طور پر منتخب کیا۔ ۱۔ اس میں ہمارے لیے کیا ہے؟ کائنات کے بارے…
۲۰۰۶ء میں شائع ہونے والی ژین میئر کی کتاب ’’کالا دھن‘‘ امریکی سیاست کے ا س تشویشناک پہلو سے پردہ اٹھاتی ہے کہ کس طرح ستر کے بعد کی دہائیوں سے امریکی سیاسی منظر نامے پر چند امیر خاندان اثرا نداز ہوتے چلے آرہے ہیں۔کسی سازشی نظریے سے قطع نظر حالیہ دور میں قدامت پسنددائیں بازو کی بنیاد پرستانہ تحریک میں ابھار کا موجب بننے والے دولت مند اور بااثر افراد کی اصل حقیقت یہی ہے۔ ژین میئر ایک تحقیقی صحافی ہیں ، امریکی اخبار نیو یارکر کی اسٹاف رائٹر ہیں۔۲۰۰۸ء میں صحافتی خدمات کے اعتراف میں انھیں جان چانسلر…
