تیس برس تک یمن پر حکمرانی کرنے والے علی عبد اللہ صالح کو پیر کے روز اپنے ہی عوام نے بے دردی سے قتل کر دیا،ان کی ہلاکت کے بعد سے یمن میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے اور سابق صدر کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان جاری خونریز جھڑپوں میں جانبین کے سینکڑوںشہری تہہ تیغ ہو چکے ہیں۔ نہ معلوم کب تک سفاکیت کا یہ عمل جاری رہے گا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقتول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے بھتیجے اور سینئر فوجی افسر طارق محمد عبداللہ صالح بھی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت حوثیوں کے…
Author: عاطف ہاشمی
پاک افغان تعلقات ہمیشہ سے اہمیت کے حامل رہے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے لیے آئینے کی حیثیت رکھتے ہیں،اگر افغانستان میں امن،ترقی اور خوشحالی ہو گی تو اس کے بھی اثرات پاکستان پرپڑیں گے اور وہاں پائی جانے والی بدامنی اور عدم استحکام بھی پاکستان کو متاثر کرتی ہے۔ٹرمپ کی حال ہی میں افغانستان کے لیے جاری کی جانے والی پالیسی کے بعد چیزیں کافی تبدیل ہو رہی ہیں اور پاکستان کو بھی افغانستان کے ساتھ تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔اسی صورتحال کے پیش نظر پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے 29 نومبر …
لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نہ صرف وطن واپس پہنچ گئے ہیں بلکہ انہوں نے بیروت پہنچتے ہی اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔بدھ کے روز اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ چونکہ صدر میشال عون نے ان کی وطن واپسی تک استعفے کو منظور نہیں کیا تھا اور اس کو زیر التوا رکھا ہوا تھا ،وطن واپسی پر صدر نے انہیں استعفی کے اسباب پر مزید غور کرنے کا کہا ہے اس لیے عون سے بات چیت کے بعد وہ استعفی واپس لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ بیروت واپسی پر انہوں نے…
عراق میں داعش کی پسپائی کے بعد شام میں بھی داعش کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن نے مل کر شام سے داعش کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔عراق اور شام میں نام نہاد اسلامی اسٹیٹ کے نام پر بننے والی اس تنظیم (آئی ایس آئی ایس) نے جلد ہی لیبیا کو بھی اپنے اہداف میں شامل کر لیا اور اس طرح انگریزی میڈیا میں آئی ایس آئی ایس کے نام سے شہرت پانے والی یہ تنظیم آئی ایس آئی ایل بن گئی۔جبکہ اردو اور…
اس وقت عرب دنیا میں چار سو جو ہلچل مچی ہوئی ہے وہ2011 میں شروع ہونے والی عرب بہار کا تسلسل ہی ہے۔ اس تحریک کی ابتدا عوام کی طرف سے ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں کئی حکومتوں کے تخت الٹے اور بپھری ہوئی عوام نے دہائیوں سے برسراقتدار آمروں کو عبرت کا نشان بنا دیا دیا تھا جبکہ موجودہ بھونچال(جسے ہم عرب بہار کا دوسرا دور بھی کہہ سکتے ہیں) کی وجہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ہے۔ عرب حکمرانوں کی طرف سے بدحواسی میں کیے جانے والے حالیہ اقدامات کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح وہ اپنے…
اتوار29 اکتوبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب اتحاد کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرجنگ عرب اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کی۔ اجلاس کا مقصد یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کی تمام ملک میں عمل داری کا قیام ،باغیوں کے زیر قبضہ یمن کے تمام علاقوں کی بازیابی اور خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات ،خطے میں ایران کی مداخلت کو روکنا اورعرب اتحاد کی انسانی امدادی اور سیاسی…
12 اکتوبر کو حماس اورالفتح کے درمیان ایک تاریخ ساز معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق دونوں جماعتوں کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ غزہ کی پٹی میں تمام انتظامی امور یکم دسمبر تک بتدریج قومی حکومت کو سپرد کردیے جائیں گے۔ اس کے بعد حماس اور الفتح مل کر قومی حکومت کو مستحکم کریں گی۔ دونوں بڑی جماعتوں میں مفاہمتی مذاکرات کی نگرانی مصری وزیر برائے انٹیلی جنس امور خالد فوزی نے کی۔ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں سنہ 2011 کو طے پانے والے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے، غزہ کا انتظامی کنٹرول فلسطینی قومی حکومت کو…
سعودی عرب جدید ہتھیار خریدنے میں اس قدر دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟اس کی ایک وجہ تو بڑی واضح ہے کہ وہ مشرق وسطی میں ایران کے بڑھتے ہوئے کردار کو کم کرنا چاہتا ہے،سعودی عرب یہ سمجھتا ہے کہ ایران ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے، وہ شمال میں عراق اور شام تک اپنے اثر ورسوخ کو توسیع دے چکا ہے اور جنوب میں یمن کی سرحد کی جانب سے بھی سعودی عرب کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔ جب سعودی فرمانروا کا طیارہ ماسکو میں لینڈ کر رہا تھا تو بین الاقوامی میڈیا اس تاریخی منظر کی کوریج کے…
گلوبلائزیشن کی وجہ سے جہاں اور بہت سے مسائل پیدا ہوئے وہاں ایک اہم مسئلہ ماہرین لسانیات کے مابین بھی کئی سالوں سے زیر بحث رہا ہے اور وہ یہ کہ ایک بستی کی شکل اختیار کر جانے والی دنیا کا آپس میں کمیونیکیشن کا ذریعہ کیا ہو؟ کیا کوئی ایک زبان ایسی ہے جسے دنیا کی تمام قومیں سیکھ سکتی ہوں اور اسے اختیار کرنے پر آمادہ بھی ہو جائیں؟ شاید ماہرین لسانیات کو اس کا جواب نفی میں ملا جس کے بعد انہوں نے ایک ایسی مصنوعی زبان (لینگوا فرنکا) تخلیق کرنے کی کوششیں شروع کر دیں جو…
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے ویژن ۲۰۳۰ کی جانب بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور سعودی عرب میں مختلف میدانوں میں اصلاحات اور بہبود کا سفر جاری ہے۔ ویژن ۲۰۳۰ کے تحت ولی عہد نے سعودی عرب کو مضبوط معاشی طاقت بنانے اور مملکت میں اصلاحات لانے کا جو عزم کیا تھا اس میں گزشتہ چند ماہ میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور سعودی عرب تیل سے انحصار ختم کر کے امارات کی طرح ماڈریٹ اور مضبوط معاشی طاقت کا حامل ملک بنتا جا رہا ہے۔اس ضمن میں شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی…
