جب سے خطہ کوہسار کے فرزند جناب شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، ضلع کوہسار بنانے کی آواز بڑی قوت سے دوبارہ اٹھی ہے اور تحصیل مری،کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ پر مشتمل پٹی کو ضلع راولپنڈی سے الگ کر کے مستقل ضلع بنانے کی بات بچے بچے کی زبان پر ہے۔اس حوالے سے حکومتی سطح پر مشاورت بھی مکمل ہو چکی ہے اور3مارچ کو منصوبے کی تکمیل کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہوٹہ میں ایک بڑے جلسہ میں نئے ضلع کے قیام کا اعلان کرنے والے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مجوزہ ضلع کوہسار کے…
Author: عاطف ہاشمی
موسم بہار کی آمد آمد ہے،ٹھیک سات برس انہی دنوں آمریت کے جھلسا دینے والے طویل سیزن کے بعد جب پت جھڑ کا موسم آیا تو ڈکٹیٹرشپ کے ظلم و ستم سے پسے ہوئے عوام نے سمجھا کہ یہ جو ہوا کے جھونکے ہیں یہ بہار کی خبر دے رہے ہیں جس میں وہ اپنی آنکھوں سے کلیوں کو پھول بنتے دیکھیں گے لیکن شاید آمریت کی حدت کے زیر اثر انہیں دھوکہ ہو گیا تھا کہ شدید گرم موسم کے فوراً بعد ہی بہار نہیں آیا کرتی بلکہ پہلے خزاں کا موسم آتا ہے جس میں خشک پتے گرتے…
گزشتہ ہفتے پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے ایک سروے رپورٹ جاری کی جس میں مجموعی طور پر مدارس میں پائی جانے والی سوچ کا جائزہ لیا گیا تھا، رپورٹ کے نتائج سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دینی مدارس میں کس قدر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے تا کہ مدرسہ کا مائنڈ سیٹ معاشرے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہو سکے اور ان اداروں سے نکلنے والے فضلاء ملک و قوم کی مثبت سمت میں رہنمائی میں اپنے کردار کو زیادہ سے زیادہ موثر بنا پائیں۔ رپورٹ جاری ہونے کے اگلے…
پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے مدرسہ مائنڈ سیٹ کے موضوع پر اپنی سروے رپورٹ جاری کر دی ہے،رپورٹ کے اجرا کی تقریب 24 جنوری کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جو کہ دو سیشنز پر محیط تھی،پہلی نشست میں فاضل محققین نے اس تحقیقی رپورٹ سے متعلق اپنے تجربے سے آگاہ کیا اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کلیدی خطبہ دیا جبکہ دوسری نشست میں ملک کے نامور سکالرز اور دانشوروں نے موضوع کی مناسبت سے معروضات پیش کیں۔دونوں نشستوں میں میزبانی کے فرائض ممتاز سکالر خورشید ندیم نے سرانجام دیے…
دہشتگردی اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے متفقہ قومی بیانیہ "پیغام پاکستان ” کا اجرا کر دیا گیاہے۔9نکات پر مشتمل اس فتویٰ میں خودکش حملوں کو متفقہ طور پر حرام قرار دیا گیا ہے اور اسلام یا نفاذ شریعت کے نام پر مسلح جدوجہد کو غیر شرعی اور غیر اسلامی قرار دیا گیا ہے۔متفقہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اقدام جہاد کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے اور کوئی بھی فرد یا گروہ ایسا اقدام کرنے پر واجب التعزیر ہو گا۔ دستاویز کا ابتدائی مسودہ محققین ادارہ تحقیقات اسلامی ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی…
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے تعلیم،امن اور ہم آہنگی کے حوالے سے 2017 میں کالجز اور عصری جامعات کے اساتذہ کے ساتھ ہونے والی ورکشاپس پر مبنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کی تقریب رونمائی اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ادارہ تحقیقات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ضیاء الحق نے کی۔ جبکہ مقررین میں معروف سکالر خورشید ندیم،اے ایچ نیر،رشاد بخاری ،ڈاکٹر خالد مسعود اور یاسر پیرزادہ شامل تھے۔ یہ رپورٹ پاکستان کی جامعات اور کالجز کے اساتذہ کرام اور معروف ماہرین تعلیم،دانشوران،مذہبی،سماجی اور سیاسی امور کے ماہرین کے مابین منعقد…
عربی زبان کو عام کرنا کیوں ضروری ہے؟ اس کے فروغ سے ملک و معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ کیا عربی صرف مذہب کی ہی زبان ہے؟ پاکستان میں عربی زبان کی کیا صورتحال ہے اور اس کی ترویج کیسے ممکن ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا عربی کے عالمی دن کے موقع پر جواب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی اور ملک بھر میں اس حوالے سے متعدد تقریبات منعقد ہوئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس خاص دن کی مناسبت سے دو بڑی اور اہم تقریبات منعقد ہوئیں جن میں سے ایک کا اہتمام سعودی سفارتخانے…
یونیسکو اقوام متحدہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو کہ عالمی سطح پر علمی و ثقافتی امور کا نگران سمجھا جاتا ہے،اس کا انگریزی نام United Nations Educational, Scientific and Cultural Organizationہے۔ادارے کا صدر مقام فرانس کے شہر پیرس میں ہے اور حال ہی میں فرانس کی سابق وزیر ثقافت اُودرے آزُولے اس کی نئی سربراہ منتخب ہوئی ہیں، ان کے مقابلے میں مصر اور قطر کے امیدوار اچھی پوزیشن میں تھے لیکن خلیج کا تنازعہ ان دونوں ملکوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا اور یہ مسلم ممالک مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ۔یونیسکو دنیا بھر کی…
چھ دسمبر کو امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سے پوری امت مسلمہ ایک اضطراب کی کیفیت سے گزر رہی ہے اور دنیا بھر میں اس مذموم فیصلے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جا رہی ہے۔اسی سلسلہ میں اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے بھی13 دسمبر کو استنبول میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں 57 اسلامی ممالک کے سربراہان اور نمائندے امریکی فیصلے کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنے کے لیے جمع ہوئے، اجلاس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ القدس کو…
ایک صدی پہلے تک دنیا میں صہیونی ریاست کا نام و نشان تک نہیں تھا،2 نومبر1917 کو اعلان بالفور کے ذریعہ فلسطین ارض مقدس کو یہودیوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا، اور سو سال بعد جبکہ عالم عرب میں اعلان بالفور کی مذمت میں صد سالہ کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے7 دسمبر2017 کو القدس الشریف بھی اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ آ گیاہے۔برطانیہ کی طرف سے اعلان بالفور کے نام سے کیے گئے معاہدے میں یہودیوں کی مدد،فلسطین میں ان کے قومی وطن بنانے کی حمایت،یہودیوں کی ہجرت…
