گزشتہ دو ہفتوں کےدوران پاکستان میں سیاحت سے متعلق تین خبریں چند دنوں کے فرق سے ملک کے مختلف روزناموں میں شائع ہوئیں جو کہ ملک میں سیاحت کی پوری کہانی بیان کرتی ہیں۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ملک میں سیاحت کے جتنے مواقع ہیں، اس کا ہمیں اندازہ ہی نہیں،ہم ٹورازم انڈسٹری کو فروغ دیں گے اور ہر سال چار نئے سیاحتی ریزارٹ کھولیں گے۔ پولش خاتون سیاح ایوا زو بیک نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے متعلق جو تاثر دنیا میں پایا جاتا ہے وہ بالکل غلط ہے،یہ…
Author: عاطف ہاشمی
راولپنڈی اور اسلام اآباد کو جڑواں شہر بھی کہا جاتا ہے،یہ دونوں شہر نہ صرف جغرافیائی طور پر آپس میں جڑے ہوئے ہیں بلکہ پاکستان کی سول حکومت کے وفاقی ہیڈ کوارٹر اور عسکری قیادت کے جنرل ہیڈکواٹرز بھی انہیں جڑواں شہروں میں ہیں جس کی وجہ سے یہ دونوں شہر ملکی سیاست پر بھی یکساں اثرانداز ہوتے ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں صرف تین دن باقی ہیں اور ہر پارٹی اپنی بھرپور توانائی انتخابی مہم پر صرف کر رہی ہے تاکہ طاقت کے مراکز ان دو شہروں میں زیادہ سے زیادہ جگہ حاصل کی جا سکے،نئی حلقہ بندیوں…
جوں جوں الیکشن کے دن قریب آ رہے ہیں ملک بھر کی طرح مری میں بھی سیاسی گہما گہمی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور روایتی ٹھنڈ کے لیے مشہور ملکہ کوہسار کے سیاسی درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد اب مری کا حلقہ این اے 50سے تبدیل ہو کر این اے 57 ہو گیا ہے، جس میں کوٹلی ستیاں ،کلراور کہوٹہ بھی شامل ہیں ۔این اے 57 کا شمار ملک کے ان چند اہم حلقوں میں ہوتا ہے جہاں ملکی و غیرملکی میڈیا کی توجہ مرکوز ہے، حلقے کا سابقہ …
گزشتہ ہفتے ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے مشرق وسطیٰ کا تاریخی دورہ کیا جس میں شہزادے نے مشرق وسطیٰ کےحالات کا بالعموم اورامریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بالخصوص جائزہ لیا ۔ اس دورے کی خاص بات شہزادے کا اسرائیل اور فلسطین جانا تھا جو کہ کسی بھی برطانوی شاہی رکن کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل کے قیام سے قبل تین عشرے تک القدس برطانیہ کی تفویض میں رہا اور یہی وہ عرصہ تھا جس میں اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔ اس لیے فلسطین سمیت تمام عرب دنیا…
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے حالیہ امریکی دورے میں بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یہ دعوی ٰکیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب سے اخوانی فکر کا خاتمہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذہبی سیاسی افکار کی حامل دہشتگرد تنظیم اخوان المسلمین نظام تعلیم کے ذریعے مملکت پر اپنے نظریات مسلط کرنے کی کوشش کر رہی تھی جس کے خلاف ان کی حکومت نے آتے ہی ایکشن لیا اور ملک کی جامعات میں انتہاپسندانہ نظریات کو پنپنے سے روک دیا۔سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد بن محمد العیسیٰ…
ڈاکٹر قبلہ ایاز ممتاز علمی شخصیت ہیں اور اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں،آپ نے1975 میں پشاور یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات کا امتحان پاس کیا اور اگلے ہی سال اسی یونیورسٹی میں لیکچرار تعینات ہو گئے۔1980میں آپ ایڈنبرا یونیوسٹی برطانیہ چلے گئے جہاں سے آپ ” وسطی دور کے مشرق وسطیٰ کی تاریخ وسیاست ” میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے1985میں واپس وطن لوٹے اور دوبارہ پشاور یونیورسٹی سے منسلک ہو گئے ۔ 2013 تک پشاور یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین رہے اور پھر یونیورسٹی…
ترکی خلیج کشمکش کے ڈانڈے بھی قطر تنازعہ کے ساتھ ملتے ہیں ۔خلیجی ممالک اس وقت نام نہاد عرب بہار تحریک کے شعلوں کو خلیج میں بڑھنے سے پہلے ہی روکنے کی کوشش میں ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ تباہی میں ایران اور ان شدت پسند اسلامی تحریکوں کا ہاتھ ہے جنہیں قطر کے ساتھ ساتھ ترکی کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔ ترکی خلیج کشمکش کی ابتدا عرب بہار کے آغاز سے ہی ہو گئی تھی لیکن اس کا اظہار اس وقت ہوا جب گزشتہ سال جون میں خلیجی ممالک نے قطر پر دہشتگردی کی حمایت کرنے…
شام کا شہر عفرین ترکی کی سرحدسے ملحق شامی صوبہ کردستان میں واقع ہے اور کرد ملیشیاؤں کا گڑھ ہے،اس وقت شہر کے دونوں اطراف سے ترک افواج کی جانب سے شاخ زیتون آپریشن جاری ہے جبکہ ایک طرف سے ترک حمایت یافتہ شامی لبریشن آرمی عفرین میں پیش قدمی کر رہی ہے۔ عفرین کے کرد اس وقت تینوں اطراف سےمحاصرے میں ہیں اور صرف ایک جانب سے انہیں اسدی افواج سے کمک مل رہی ہے ،کردوں نے سرکاری افواج سے مدد طلب کی تھی تاکہ وہ ترک فضائیہ کے حملوں کو روک سکیں۔سوال یہ ہے کہ ترک افواج کو…
شام کے شہر مشرقی غوطہ میں جاری بہیمانہ بمباری تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، شام کی سرکاری افواج نہتے شہریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں، خواتین اور معصوم بچوں کو زندہ جلائے جانے کا عمل جا ری ہےاور سچ یہ ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ تو کجا مسلم دنیا بھی ان مظالم کو رکوانے کے لیے موثر آواز نہیں اٹھا سکی۔گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل نے ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی لیکن مسلسل اس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور تا دم تحریر اقوام متحدہ نے اس خلاف ورزی…
شام کے شہر مشرقی غوطہ میں ایک ہفتے سے جاری مسلسل بمباری کے نتیجہ میں پانچ سو سے زائد ہلاکتو ں کے بعد سلامتی کونسل نے شام میں تیس روزہ جنگ بندی کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔یہ قرارداد شامی حکومت کے فوجی دستوں اور فضائیہ کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ شہر مشرقی غوطہ پر مسلسل ایک ہفتہ بمباری کے تناظر میں پیش کی گئی تھی تاکہ جنگ زدہ علاقوں میں امداد کی ترسیل اور زخمیوں کے علاج کے لیے ان کا انخلا کیا جا سکے۔تاہم قرارداد منظور ہونے کے بعد بھی فضائی بمباری…
