عراق کے صوبہ کردستان میں آئندہ ہفتے ریفرینڈم ہونے جارہا ہے جس پر عراق سمیت کرد آبادی والے تمام ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔عراق میں کردوں کی آبادی بیس فیصد کے قریب ہے اور ۲۵ ستمبر کو آزاد کردستان کا فیصلہ متوقع ہے۔ کرد قوم عراق،شام،ترکی،ایران اور آرمینیا کی حدود پر پھیلی ہوئی ہے اور ان کی آبادی تیس سے چالیس ملین ہے۔یہ قوم مشرق وسطی کی چوتھی بڑی قوم سمجھی جاتی ہے لیکن خلافت عثمانیہ کے سقوط کے بعد سے مختلف ملکوں میں تقسیم ہے، پانچ ممالک میں بکھری ہوئی اس قوم کو ایک پلیٹ فارم پر…
Author: عاطف ہاشمی
روہنگیا برما کے شہر اراکان میں آباد ایک مسلمان گروہ ہے۔۱۹۸۹ میں برما حکومت نے ملک کے نام سمیت بہت سے علاقوں کے نام تبدیل کیے جس کے بعد سے برما کو میانمار،اراکان کو رخائن اور وہاں کے سابق دارالحکومت رنگون کو ینگون کہا جاتا ہے۔ سابق اراکان اور موجودہ رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کی تعداد اندازاً 10 لاکھ سے زائد ہے۔ 1982 کے برمی شہریت کے قانون کے مطابق وہ لوگ جو 1823 کے بعد برٹش انڈیا کے کسی علاقے سے یہاں آئے برما (موجودہ میانمار) کے شہری نہیں ہیں۔ان کو سرکاری تعلیم کی سہولت مل سکتی ہے نہ…
تیونسی صدر الباجی قائد السبسی کے گزشتہ اتوار کو خطاب نے عرب اور اسلامی دنیا میں میراث میں مساوات کی ایک بحث چھیڑ دی ہے جو کہ اس اعتبار سے نئی ہے کہ پہلی مرتبہ کسی اسلامی ملک کے صدر کی جانب سے اس کا آغاز ہوا ہے۔تیونسی صدر نے اپنے خطاب میں سابق صدر حبیب بورقیبہ کے عہد میں منظور ہونے والے اس قانون کو بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے جس میں تیونسی خواتین کو کسی غیر ملکی سے شادی کرنے سے روکا گیا ہے تاوقتیکہ وہ مسلمان نہ ہو جائے۔تیونسی صدر نے اپنے خطاب میں کئی…
خبر ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کےلیے زمینی گذرگاہ کھول دینے اورانہیں مناسک حج کی ادائیگی میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی فرمانروا نے قطری عازمین حج کو دوحہ سے خصوصی حج پروازوں کے ذریعے مکہ مکرمہ لانے اور انھیں اپنے خرچ پر حج کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔شاہ سلمان کی طرف سے قطری عازمین حج کے لیے یہ احکامات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر جاری کیے گئے ہیں۔یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ دونوں…
نومنتخب وزیراعظم تعلیم کے فروغ میں سنجیدہ ہیں تو انہیں اپنے شہر سے ہی یونیورسٹی کے قیام سے آغاز کرنا ہو گا۔یہ مری کی عوام کا بھی دیرینہ مطالبہ ہے اور ماضی میں کئی حکومتیں یہ اعلان کر چکی ہیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کر سکیں۔ کسی بھی قوم کے عروج یا زوال پر اثرانداز ہونے والا سب اہم عنصر اس کا نظام تعلیم و تربیت ہے،جس قوم کا نظام تعلیم جتنا موثر اور فعال ہو گا وہ قوم اتنی ہی ترقی یافتہ ہو گی اور اس کے برعکس جو اقوام اپنی نسل کی تعلیم پر توجہ نہیں دیتیں…
سفر کو وسیلہ ظفر کہا گیا ہے کیونکہ یہ بہت سی کامیابیوں کا ذریعہ ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ جس مقصد کے لیے آپ کسی خاص سمت کا سفر اختیار کر رہے ہیں اسی کا کامیاب حصول کر کے واپس لوٹیں گے بلکہ سفر ازخود ایک مقصد ہے اور علم کا ایک ایسا ذریعہ ہے جو بسا اوقات کتابوں سے بھی بڑھ کر ہوتا ہے۔ اس مسافر کو ملکی سطح پر کئی اسفار کا موقع ملا اور پاکستان کی متنوع تہذیبیں ،روایات،زبانیں،شہری دیہاتی صحرائی و پہاڑی زندگی اور مختلف روایات کے حامل لوگوں کے رہہن سہن کو قریب سے دیکھا…
مشرق وسطی میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی کہ یہ سلسلہ اب کہاں جا کر تھمے گا،حالیہ قطر کی جی سی سی کی رکنیت کا تنازع ابھی تک برقرار ہے اور اگر ایک طرف سے مصالحت کی کوششوں اور پھر برف پگھلنے کی خبر آتی ہے تو ساتھ ہی ایسی خبروں کی بھی بھرمار ہوتی ہے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ معاملہ ابھی تک جوں کا توں ہے بلکہ مزید ابتری کا شکار ہے۔ خلیجی ممالک یہ نہیں چاہتے کہ قطر جیسا چھوٹا ملک آزادانہ فیصلے کرے اور خارجہ…
کیا ابھی تک ہمارے حکمرانوں کو اس بات کا ادراک نہیں ہوا کہ جنگیں تباہی کی طرف ہی لے جاتی ہیں؟کیا موصل کے کھنڈرات اس بات کی گواہی کے لیے کافی نہیں ہیں؟ نائن الیون کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال نے مسلم دنیا کو جن مشکلات سے دوچار کیا ہے ان میں روز بہ روز اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے،عرب بہار نے آکر جلتی پر تیل کا کام کیا،گزشتہ ہفتے عراق کے شہر موصل سے داعش کے خاتمے پر فتح کا جشن بھی منایا گیا مگر جشن منانے والے کرائے کے فوجی کیا جانیں کہ جس…
کسی بھی وقت یہ اعلان متوقع ہے کہ شاہ سلمان نے رضاکارانہ طور پر تاج شاہی اپنے بیٹے کو پہنا دیا ہے اور محمد بن سلمان سعودی عرب کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ سعودی عرب کی داخلی اور خارجی سیاست اس وقت بڑی نازک صورتحال سے دوچار ہے،سابق ولی عہد محمد بن نائف جن کے والد نائف بن عبدالعزیز بھی تا دم مرگ ولی عہد رہے کی معزولی کے بعد سے حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں اور شاہی خاندان میں اختلافات اب اپنی حدوں کو چھو رہے ہیں۔ان کے ساتھ ان کی فیملی اور ان کے دیگر حلفا کو…
’’ آج ریاض سے تل ابیب طیارے نے لینڈ کیا ہے،میری یہ تمنا ہے کہ جلد وہ دن آئے جب اسرائیلی وزیراعظم کا طیارہ بھی تل ابیب سے اٹھے اور ریاض جاکر اترے‘‘۔اسرائیلی وزیر اعظم مشہور مقولہ ہے کہ’’دوست کا دوست بھی دوست ہوتا ہے‘‘ ادھر سعودی عرب اور امریکہ کی دوستی بھی اظہر من الشمس ہے۔اسی مقولے کے تحت سعودی عرب نے امریکہ کے گہرے دوست اسرائیل کے ساتھ بھی پینگیں بڑھانا شروع کر دی ہیں اور قطر و حماس کے ساتھ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی حالیہ کشیدگی کی اہم وجہ بھی یہی بتائی جارہی ہے کہ…
