Author: محمد عامر رانا

ریاست اور ایک عام پاکستانی شاید اس سے متفق نہ ہو کہ انتہا پسندی لوگوں کے ظاہر و باطن کو تبدیل کر دیتی ہے ۔ان کےسماجی اور مذہبی تصورات میں تنگ نظری نہ بھی ہو تو ان میں تبدیلی ضرور آ جاتی ہے ۔ بظاہر مشعال خان کا اندوہناک قتل ،نورین لغاری کی گرفتاری ، نام نہاد دولتِ اسلامیہ اور جماعت الاحرارکے رہنما احسان اللہ احسان کے  ہتھیار ڈالنے میں کوئی مماثلت نہیں ہے تاہم بالعموم یہ واقعات شدت پسندانہ رجحانات اور دہشت گردی کی تصویر کشی کرتے  ہیں ۔ مشعال خان کا کیس مجموعی طور پر شدت پسندانہ رویوں…

Read More

جب جے یو آئی کے رہنما عسکریت پسندوں سے کہیں گے کہ وہ ان کی جماعت میں شامل ہوں تاکہ وہ اپنی منزل پرُ امن اور سیاسی جدو جہد کے ذریعے حاصل کر سکیں تو اس کا واضح مطلب یہ ہو گا کہ اختلاف صرف حکمت عملی کا ہے جبکہ مشترکہ مقصد ایک ہی ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام کا شمار برصغیر پاک و ہند کی قدیم ترین مذہبی سیاسی جماعتوں میں ہوتا ہے۔اس جماعت نے اس پورے علاقے میں مذہبی اور سیاسی روایت پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ بر صغیر پاک و ہند میں عصر حاضر کی…

Read More

وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی گاہے بگاہے کی گئی تقریروں سے حالات بدل جائیں گے اور ایک نیا بیانیہ تشکیل پا جائے گا ۔حقیقت یہ ہے کہ ان کی اپنی جماعت میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان شامل ہیں جو ان کے بیانات کی نفی ہے کسی مثبت اشارے کی اس وقت تک کوئی وقعت نہیں ہوتی جب تک اس کی جھلک عمل سے ظاہر نہ ہو ۔ہندؤوں کے مذہبی تہوار ہولی میں شرکت ،وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان میں غیر مسلموں کے ساتھ ان کے رویئے کی آئینہ دار ہے ۔ان کا یہ بیان کہ…

Read More

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہے جنہیں دنیا کے پسماندہ اور ترقی پزیر ممالک میں بھی برے امیج کا سامنا ہے اور جس کے شہریوں پر ملک سے باہر جانے کے لئے ویزے کی کڑی شرائط عائد ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے تک سارک کے بعض ممالک نے ویزہ پابندیوں کونرم کیا تھا۔ شدت پسندی کا عفریت عالم اسلام کی جان چھوڑ ہی نہیں رہا ۔سماجی و سیاسی ادارے ،مذہبی راہنما،سماجی امور کے ماہرین اور دانشور اس مسئلے کے حل کے لئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں لیکن یہ کاوشیں بار آور ثابت نہیں ہو رہیں۔شدت پسندی…

Read More

بدقسمتی سے ریاست اس وقت حرکت میں آتی ہے جب اس کے پاس کوئی اور چارہ نہیں رہتا۔جس کی وجہ سے ریاستی ادارے نہ صرف دباؤ میں آکر کام کرتے ہیں بلکہ انہوں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کا فن بھی سیکھ لیا ہے آپریشن رد الفساد پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پریس بریفنگز سے یہ تاثر پیدا ہواہے کہ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں ،سیکورٹی اداروں کے ساتھ جھڑپوں میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں دہشت گرد مارے جا رہے ہیں اور سینکڑوںمشتبہ افراد گرفتار…

Read More

آپریشن رد الفساد کو ایک ایسی کاری ضرب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو خطرے کا خاتمہ کر دے مگر ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ اس کو ادارہ جاتی سطح پر کس طرح عملی جامہ پہنایا جا ئے گا۔ ملک بھر میں شروع کئے جانے والے آپریشن ‘‘رد الفساد ’’سے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیکورٹی ویژن کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔ آپریشن ضرب ِ عضب کے بعد سامنے آنے والے  چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے از سر نو سیکورٹی جائزے کی ضرورت تھی مگر نئی حکمت عملی کی …

Read More

کیا ریاست تشدد کو بالکل رد کرتے ہوئے بحالی کا کوئی فریم ورک بنا سکتی ہے ۔کیا ریاستی ادارے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کچھ کر سکتے ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پچھلی کچھ دہائیوں میں جو شدت پسند بیانئے پروان چڑھے ان کا توڑ کیا جائے جماعت الدعوۃ کے  رہنماؤں کے خلاف حالیہ کارروائی   کی کئی توجیحات بیان کی جا رہی ہیں ۔کچھ کا خیال ہے کہ ایسا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں کے ڈر سے کیا گیا ہے ۔کچھ لوگ اسے چینی دباؤکا نتیجہ قرار دیتے ہیں ۔بہت کم ایسے ہیں…

Read More

(نام کتاب :دہشت  کا سرچشمہ (دولت اسلامیہ کی تاریخ ) مصنف :فواذ اے جارج مطبوعہ پرنسٹن یونیورسٹی پریس امریکہ تبصرہ نگار : محمد عامر رانا قدامت پسند نظریات کا علمبردار عسکری گروہ دولت اسلامیہ جو خود وکودولتِ اسلامیہ عراق و شام کہتا ہے  دور ِحاضر میں غیر ریاستی عناصر کا سب سے منظم گروہ ہے ۔محققین اور شعبہ جاتی تحقیق نگاراس کی حرکیات پر ہمہ وقت نظریں جمائے ہوئے ہیں  ۔کئی سیکورٹی ، سماجی وسیاسی ماہرین اور مذہبی مفکروں نے کوشش کی ہے کہ وہ اس متشدد گروہ کا مطالعہ مختلف حوالوں سے کریں ۔اس گروہ پر سینکڑوں تحقیقاتی رپورٹیں…

Read More

سارک اب تاریخ کا حصہ بن چکی ہے پاکستان کو بھی علاقائی تعاون کے نئے میدان تلاش کرنے ہوں گے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری جو کہ چین کے ‘‘ون بیلٹ ون روڈ ’’ منصوبے کا حصہ ہے جس نے جنوبی، وسطی ایشیا اور بحر ہند کی اقوام کے مابین معاشی اور سیاسی تعلقات کے مواقع کو اجاگر کیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ اس طرح سے دنیا کے جغرافیائی منظر نامے کو اتھل پتھل کر دیا ہے کہ کئی ممالک کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں ۔فی الوقت دنیا کی موجودہ سیاست کو دیکھتے…

Read More

ریاست ایسے دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے لئے آئینی ، قانونی اور سیکورٹی اقدامات اٹھاتی ہے۔لیکن جب ریاستی ادارے اس اندرونی دشمن کو پہچاننے کی صلاحیت کھو دیں تو؟ اس کا یہ مطلب لیا جا سکتا ہے کہ دشمن اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہو چکا ہے . کیا ہم اپنے دشمن کا تعین کرنے میں ابھی تک تذبذب کا شکار ہیں ؟ اگر ہمدماغ استمعال کریں اور اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تویہ کام مشکل نہیں۔باہر کے دشمن کو پہچاننا مشکل نہیں اورریاست اسکے حربوں سے نمٹنا بھی جانتی ہے۔  لیکن اندر کا دشمن بہت خظرناک ہے، وہ علاقوں پر…

Read More