Author: محمد عامر رانا

پاکستان میں عام طور پر ستمبر کے مہینے کو ستمگر سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ گزشتہ کئی سالوں سےاس مہینے میں رونما ہونے والے سیاسی واقعات ہیں۔بہت سے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ حکومت کے لیے خاص طور پر یہ مہینہ بدشگون ثابت ہو سکتا ہے۔ماضی کی طرح اس ستمبر کی آغوش میں بھی سیاسی اور سفارتی ہیجان کی کئی تہیں دیکھنے میں آئیں،پانامہ کا ہنگامہ ابھی ختم نہیں ہوا، این اے ۱۲۰ کے ضمنی الیکشن سے ٹی وی سکرینوں پر سیاسی گفتگو کی گرما گرمی جاری ہے،بریکس اعلامیے نے داخلی و خارجی سلامتی کی بحث کو ازسرنو…

Read More

پاکستان کی بہت سی مذہبی جماعتیں آرزومند ہیں کہ وہ ایک پرجوش سماجی و سیاسی تحریک کے روپ میں سامنے آئیں جو رائے عامہ تشکیل دینے، انتظامی امور پر اثر انداز ہونے اور سیاست پر اپنی دھاک بٹھا نے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ بے شک پاکستان کی تقریباََ تمام مذہبی جماعتوں نے معاشرتی سدھار کی ایک تحریک کی صورت میں اپنی شروعات کیں اور پھر آہستہ آہستہ اپنی اساس اوراپنے نظریات کو مرکزی سیاسی دھارے تک وسعت دینے کا روایتی انداز اختیار کیا ۔اس عمل کی حد درجے پیچیدگی کے سبب ان میں سے بہت سی تنظیمیں منزل سے پہلے…

Read More

قطع نظر اس کے کہ کس نے یہ تجویز دی تھی تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اداروں کی  مداخلت ایک خوفناک خیال ہے. امید ہے کہ اس پزیرائی نہیں ہو گی کیونکہ یہ  تعلیم اور سیکورٹی اصلاحات میں ایک اور ناکامی ثابت ہوگی۔ انصار الشریعہ نامی گروپ سے وابسطہ کراچی کے چند یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ دہشتگردوں کی گرفتاری پر میڈیا نے یہ تاثر دیا ہے کہ  یونیورسٹیاں  پرتشدد  انتہاپسندی کے لیے زرخیز زمین بن چکی ہیں ،یہ ایک پیچیدہ رجحان کی سادہ تعبیر ہے۔ جامعات کو  سیکیورٹی اداروں کے ذریعے کنٹرول کرنے کی تجویز   جتنی بری ہے  اتنا ہی کچھ…

Read More

پاکستان میں، بالخصوص ، کسی شخص کے اعتقادات اوراس کے ماحول میں توازن تلاش کرنا بہت گھمبیرامر ہے۔ کسی کے بارے میں ہمارے خیالات ہماری خود تراشیدہ اخلاقیات جو کہ زیادہ تر ہمارے ماحول اور تجربات سے جنم لیتی ہیں ، سے پرورش پاتے ہیں مگر ایسے اخلاقی اصولوں کی پیروی سے ہمارے  سیاسی راہنما  عموما  سیاست کی ان تہائی شکل کو پرو ان چڑھانے کا خطرہ مول لیتے ہیں۔ حال ہی میں عائشہ گلا لئی کی جانب سے  تحریکِ  انصاف کے چیئرمین عمران خان پرلگائے گئے الزامات سے شروع ہونے والے مباحثے کو لیجئے جس نے طبقاتی تفاوت اور…

Read More

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کو رد انتہاپسندی بیانیہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ان کے جانشین احسن اقبال نے حال ہی میں اتھارٹی ہیڈ کواٹر کے پہلے دورےکے دوران نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت سے ایک مربوط حکمت عملی وضع کرنے کا کام بھی سونپ دیا ۔اتھارٹی کے قیام سے اب تک اسے ان کے علاوہ بھی کئی کام تفویض کیے گئے  ۔ شاید  حکومت کا خیال ہے کہ نیکٹا کے پاس جادو کی چھڑی ہے  اور وہ حیران کن امور سرانجام دے سکتا ہے۔اس لیے کہ…

Read More

جماعت الدعوہ نے اپنے سیاسی ونگ کو ایک سیاسی جماعت میں تبدیل کر دیا ہے۔ سیاست جماعت الدعوہ کے لئے کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ اس کا سیاسی ونگ کافی عرصے سے فعال ہے، لیکن ایک سیاسی ونگ کا ایک باقاعدہ پارٹی کا روپ دھارنا یقینا دلچسپ یے۔ نئی پارٹی کا نام ملی مسلم لیگ(ایم ایم ایل)رکھا گیا ہے اور دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک عسکری گروہ کے سیاسی ونگ کوکیسے رجسٹرڈ کرے گا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں ہوا جب ملک سیاسی شورش کا شکار ہے اور نئے انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بعض سیاسی…

Read More

بڑھتے ہوئے نظریاتی اختلافات اورپاکستان میں مختلف النوع مذہبی انتہا پسند تحریکوں کے گھمبیر سماجی و سیاسی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔یہ  سماجی تبدیلیاں پاکستان کوکہاں لے جائیں گی  ، مفکرین  کی آرا اس پر مختلف ہیں  ۔ پاکستان کا مذہبی منظر نامہ مسلکی حوالے سے  تو متنوع ہے لیکن فکری حوالوں سے  تغیر سے محروم ہے ۔ نظریاتی رجحانات میں یکسانیت سے قطع نظر تاریخی طور پردو رجحانات واضح رہے ہیں ایک روایتی مذہبی سیاسی اور دوسرا اسلام ازم ۔اگرچہ ان دونوں رجحانات کے حامل لوگوں میں متشدد اور غیر متشدد اظہار پائے جاتے ہیں لیکن ان اسلامی…

Read More

 کسی چیز کی ذمہ داری خارجی عوامل پر ڈالنے کی عادت پختہ ہوتی جا رہی ہے  ۔   جغرافیائی اور داخلی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے بارے میں اس رویے کی سمجھ آ جاتی  تھی لیکن اب تو ہر ناکامی کی وجہ بھی خارجی عوامل پر ڈالنے کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے ۔  جیسےکئی رہنما حالیہ سیاسی بحران اور سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کو بھی خارجی سازش گردانتے ہیں ۔ کچھ تجزیہ کار ان خلیجی ممالک کا نام بھی لیتے ہیں  جن کا ذکر پانامہ کیس میں آیا ہے اور جو پاکستانی حکومت سے مشرق…

Read More

جب پارلیمنٹ تنازعات کے حل اور بیانئے کی تشکیل میں کردار ادا نہیں کرتی تو یہ خود ایسے مواقع پیدا کرتی ہے جس سے کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے وزیر اعظم نواز شریف  کے  خلاف  پانامہ پیپرز پر تحقیقات کے حوالے سے جے  آئی ٹی کے حالیہ رپورٹ نے  سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا ہے ۔اس نے  بڑھتے ہوئے سیاسی تعصب کے ساتھ ساتھ  ہمارے معاشرے کے اخلاقی دیوالیہ پن کو بھی طشت ازبام کر دیا ہے  جو حالیہ سالوں میں کافی بڑھ گیا ہے ۔ پاکستان کی سیاسی اقدار میں اب  غیر اخلاقی زبان کے استعمال…

Read More

دنیا میں چین کے بڑھتے ہوئے سفارتی اور سیاسی اثر و رسوخ کا تقاضا ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی تنازعات کے حل میں بھی اپنا کردارا دا کرے ۔افغانستان کا تنازعہ چین کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے افغانستان میں قیام امن کی خاطر اربوں ڈالر صرف کئے گئے  ، فوج کشی کی گئی ،سیاسی حکمت عملیاں ترتیب دی گئیں  ،مفاہمتی کوششیں  بھی  ہوئیں مگر پھر بھی وہاں قیام ِ امن ایک خواب ہی ہے ۔ تقریباً ڈیڑھ دہائی سے زیادہ عرصہ بیت چکا دنیا افغانستان کی گتھی سلجھانے میں لگی ہوئی ہے مگر کوئی سرا پکڑائی نہیں دیتا۔اب…

Read More