Author: محمد عامر رانا

اقتصادی راہداری پر عمل درآمد کے لیے چین پاکستان میں سیاسی استحکام اور امن و امان کو انتہائی اہم سمجھتا ہے پاکستان کی سیاسی قیادت کے  چین پاکستان اقتصادی راہداری پر اتفاقِ رائے کی خبر بیجنگ میں "ون بیلٹ ، ون روڈ ” کے منصوبہ سازوں کے لئے باعث ِ اطمینان  تھی ۔ ان کا خیال ہے  کہاس اقتصادی راہداری سے صرف چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کا فائدہ ہوگا،بلکہ وہ اس میں شریک تمام ممالک کے سیاسی ، اقتصادی ، انتظامی اور کاروباری ڈھانچے کو ایک نیا آہنگ دینا چاہتے ہیں ۔ جنوبی ایشیا ء ، چینیوں کے…

Read More

صوبےمیں چھوٹی سطح کے ایسے عسکری گروہ (بشمول سلیپر سیل) موجود ہیں جو کہ علاقائی اور عالمی دہشت گرد تنظیموں کے مدد گار ہیں جنوبی پنجاب میں آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔یہ آپریشن جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ڈیلٹائی علاقے جسے عرف عام میں  کچھے کے  علاقے کہا جاتا ہے میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہو رہا ہے ۔گلشن اقبال لاہور کے وحشیانہ حملے کے بعد حکومت یہ آپریشن کر رہی ہے اگرچہ بظاہر  اس دہشت گردی کی واردات  اوراس آپریشن میں  براہِ راست کو ئی تعلق نہیں ہے ۔بہرحال اس آپریشن کا عرصے…

Read More

آئی ایس پاکستانی عسکریت پسند گروپوں میں کشش کھو رہا ہے مگر خطرہ ٹلا نہیں،یہ عالمی دہشت گرد گروپ میں تبدیل ہورہا ہے۔ برسلز میں ہونے والے دہشت گردحملوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ عسکریت پسند دولتِ اسلامیہ  (آئی ایس)عالمی دہشت گرد گروپ میں تبدیل ہورہا ہے۔اس کی ایک وجہ عراق اور شام کے علاقوں میں اس گروپ کی کمزور پڑتی گرفت بھی ہوسکتی ہے۔مگر سب سے اہم نقطہ یہ ہے کہ یہ گروپ اسلامی عسکریت پسند تحریکوں میں کشش کھو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ اس کی انتہائی متشدّد فرقہ وارانہ ساکھ ہے۔آئی ایس کا، نام نہادخراسان…

Read More

ممتاز قادری کی پھانسی کے حوالے سے مذہبی قوتو ں کو کس بات نے حدود میں رکھا۔؟ بہت سے افراد کو یقین ہے کہ اس کی وجہ پھانسی اور جنازے کے حوالے سے محدود میڈیا کوریج تھی۔دوسرے اس کا کریڈٹ بعض مذہبی رہنماوں کو دیتے ہیں جنہوں نے پر تشدد مظاہروں کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔قو می ایکشن پلان نے بھی انہیں باز رکھنے میں کردار ادا کیا۔مگر یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ غصہ ٹھنڈ ا ہوگیا ہے۔البتہ ایک جانب کچھ مذہبی اسکالرز کا بھی تناو ختم کرنے میں کردار ہے۔مذہبی قوتیں پھانسی کی سزا کے حوالے سے اب…

Read More

ہجوم کا انساف ایک طرز اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے اطوار اور سماجی برتاؤ میں کچھ خاص مسئلہ ہے ۔قانون سے بالا تر چاہے کوئی بھی ہو اس کو یہ اختیار نہیں دیا جاسکتا کہ وہ جو چاہے کرتا پھرے۔لاہور میں دو چرچوں پر ہونے والے حملے کے بعد جس طرح دو مشتبہ افراد کو ہلاک کیا گیا وہ اسی منتشر ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ فرقہ وارانہ اور مذہبی تشدد نے عقائد کی بنیاد پر افراد ، عبادت گاہوں اور مخالف فرقوں کے مذہبی مظاہر کے خلاف روا رکھے جانے والے…

Read More

مغرب میں ہونے والے دہشت گردی کے ان واقعات کو داعش کے پھیلاؤ اور اثر و نفوذ سے جوڑا جاتا ہے لیکن پیرس اور کیلی فورنیا کے واقعات سے منسلک دو پہلو اہم ہیں۔ ایک مختلف النوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوان خصوصاً خواتین کا دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونا اور دوسرا مذہبی اداروں کا کردار، جیسا کہ تاشفین ملک کے سلسلے میں الھدیٰ کا ذکر عام ہوا ہے۔ پہلے معاملے کا تعلق انتہا پسندی کے بدلتے ہوئے رجحانات سے ہے بالائی متوسط طبقات کے نوجوانوں میں یہ رجحانات خطرے کی حدوں کو چھونے لگے ہیں۔…

Read More