دولت اسلامیہ نہ صرف عراق وشام میں فوجی محاذ کھو رہا ہے بلکہ پاکستان میں بھی ا س کی نظریاتی چکا چوند ماند پڑ رہی ہے دہشت گرد گروہ کئی بار عوام اور سیکورٹی اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب یہ ایک روایت بن چکی ہے کہ ہر حملے کے بعد کئی گروہ اس کی ذمہ داری قبول کر لیتے ہیں جن میں دولت ِ اسلامیہ ، جماعت الاحرار کے ساتھ لشکر جھنگوی العالمی کا ایک دھڑا بھی شامل ہے ۔ ہر حملے کے بعد ان میں ذمہ داری قبول کرنے کی دوڑ لگ جاتی ہے ۔…
Author: محمد عامر رانا
عالمِ اسلام ایک مرتبہ پھر افتراق میں ہے ۔جوش ٹھاٹیں مار رہا ہے اور دماغ کھول رہا ہے ۔قطر کے بحران کا کوئی ایک منطقی سبب ڈھونڈنے سے نہیں مل رہا ۔الزام در الزام اور ان کے پیچھے بیٹھی عرب اشرافیہ کی بھاری بھرکم انائیں ۔سعودی عرب اور ایران کی مخاصمت نے اپنے ہی دوستوں کو بے اعتبار کر دیا ہے اور دیگر دوستوں سے اعتبار کا ثبوت طلب کیا جا رہا ہے ۔پاکستان سے پوچھا جارہا ہے کہ آپ کس طرف ہیں ؟یہی سوال امریکی صدر بش نے ہمارے ایک طالع آزما سے پوچھا تھا اب اسی زبان میں…
دولت ِ اسلامیہ کا ظہور مسلمان حکمران اشرافیہ کے فکری انحطاط سے ہو اہے ۔حقیقی چیلنج یہ نہیں کہ یہ مسلسل پھیل رہی ہے بلکہ حکمران اشرافیہ اور ان کے اتحادیوں کی مخصوص ذہنیت ہے اس کے علاوہ وہ ملا ہے جو نئے خیا لات سے خوف زدہ ہے 2001میں القاعدہ سے واگزار ہونے والی تورابورا کی غاریں اب ایک اور شدت پسند گروہ دولت ِ اسلامیہ کے تصرف میں آ چکی ہیں۔دولت ِ اسلامیہ کی ا س جغرافیائی کامیابی کا پتہ اس وقت چلا جب اپریل میں امریکہ نے دولت اسلامیہ کی خفیہ پناہ گاہوں اور غاروں کے ایک…
خلیجی ممالک سے آنے والے عطیات ابھی بھی مذہبی اورعسکری گروہو ں کو جا رہے ہیں ۔حکومت ابھی تک پاکستان میں ’’محفوظ خیرات ‘‘کے بارے میں کوئی لائحہ عمل بنانے میں ناکام رہی ہے جس کا فائدہ انتہا پسند اور عسکری گروہوں کو ہو رہا ہے ۔ رمضان المبارک خیراتی اداروں کے لئے سال کا سب سے موزوں مہینہ ہوتا ہے ۔جس میں اتنے عطیات اکھٹے کر لیتے ہیں جو ان کی سال بھر کی ضروریات کے لئے کافی ہوتے ہیں ۔لوگ ا س مہینے میں اپنے مذہبی تقاضوں کے مطابق عطیات (زکوٰۃ و عشر )دیتے ہیں۔ان عطیات کا بڑا…
ایک فتوی ٰ اسی صورت کارگر ہو سکتا ہے جب اس کے ساتھ فکری مشق بھی ہو ۔جس میں ان سوالوں کے جواب دیئے جائیں جو انتہا پسند اور عسکریت پسند اپنے فکری مباحث میں اٹھاتے ہیں ۔ کیا ایک فتویٰ رویوں میں بڑی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے؟ خاص کر پاکستانی معاشرے میں جہاں مذہبی اور سماجی رویئے تقریباً یکساں نوعیت کے ہیں۔یہاں کے افراد اور گروہ فیصلوں کے صرف اسی حصے کو قبول کرتے ہیں جس میں ان کی فکر یا مفادات کی ترجمانی ہو ۔یہ حقیقت مزید اس وقت ابھر کر سامنے آئی جب ملک کے…
پاکستان کے تناظر میں سب سے پہلے پیچیدہ عسکری منظر نامے کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہو گا۔یہ بات طے ہے کہ یہ عمل بلا تخصیص اور عام معافی کے اصول پر نہیں ہو سکتا ۔جو تنظیمیں ریاستِ پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں وہ مختلف جواب کی متقاضی ہیں . دہشت اور انتہا پسندی ایک مشکل چیلنج ہے ۔اس کا علاج صرف طاقت نہیں ہے اور نہ ہی یہ صرف سیاسی عمل سے ختم ہو سکتی ہے ۔انتہا پسندی کی کئی شکلیں ،سطحیں اور جہتیں ہیں اور اس کے نتیجے میں جو چیلنج ابھرتا ہے اس کی جوابی حکمت عملی…
بھارت کا CPEC سے انسلاک مسئلہ کشمیر سمیت متنازع ایشوز پر پاکستان کے ساتھ پیش رفت کو موثر کرے گا۔ مستقبل میں پاکستان کے جیواقتصادی امکانات بارے افغانستان کی مرکزی حیثیت ہے۔ اس ناطے افغانستان کو CPEC کے لیئے مائل کیا جاسکتا ہے گزشتہ دنوں بیجنگ میں ‘‘ون بیلٹ ون روڈ ’’ کے موضوع پر ہونےوالی سربراہ کانفرنس کو عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج ملی۔تقریب میں ‘(OBOR) منصوبہ کی ممکنہ شراکت دار اقوام کو مستقبل میں پیش آنے والے امکانات اور چیلنجز پر گفت و شنید ہوئی۔ امکانات اور چیلنجز کی یہی بحث آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اِن ممالک میں…
‘‘نظریے کی جنگ’’میں ریاست مدد کے لئے اپنے مذہبی نظریاتی اتحادیوں کی جانب واپس مڑ کر دیکھتی ہے۔ دوسری جانب مذہبی طبقہ مقتدر اشرافیہ کا حصہ بن کر اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ تاہم مذہبی رہنما اس مسئلے کا ٹھوس حل پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ دہشت گردی کے واقعات کی محض‘‘مذمت’’اور ذمہ داروں کو ‘‘بھٹکے ہوئے’’ قرار دینے سے معاملہ حل نہیں ہوتا انتہا پسندی ایک رویہ ہے اور اس رویے کے بننے میں کئی عوامل کار فرما ہوتے ہیں۔ یہ عوامل اپنی ساخت میں جتنے سادہ لگتے ہیں اتنے یہ ہوتے نہیں ہیں۔ رویے رجحان میں…
مغربی مفکرین اسلام کی ان تشریحات میں دلچسپی رکھتے تھے جو شمالی افریقہ اور خلافت ِ عثمانیہ سے اٹھ رہی تھیں . ‘‘سلفی’’ اور ‘‘سلفیہ’’ کی اصطلاح بنیادی طور پر جدید حنبلی مکتب فکر کی تشریحات سے جوڑی جاتی ہے. اٹھارہویں اور انیسویں صدی کی فکری، مذہبی اور تعلیمی تحریکوں نے مسلم معاشروں کی جس طرح تشکیل کی اسی کی جھلک آج کی مسلم دنیا میں نظر آتی ہے ۔ نو آبادیاتی نظام اور مغرب کے عروج نے مسلم معاشروں میں اندرونی تبدیلی کے عمل کو متحرک کیا جس کے سیاسی نظام کی تشکیل ِ نو،محدود مغربیت اور داخلی جانکاری …
پارلیمنٹ بحالی کا ایک جامع پلان وضع کرے ۔ قومی سطح پرحقائق کی جانکاری کرتے ہوئے مفاہمتی کمیشن truth and reconciliation commission بنائے جو ان پالیسیوں کا جائزہ لے جو عسکریت پسندی کی وجہ بن رہی ہیں شدت پسندی کا عمل دنیا کے بارے میں نہ صرف کسی بھی شخص کا نظریہ بدل دیتا ہے بلکہ زندگی کے بارے میں اس کی ذاتی فکر میں بھی تبدیلی رونما ہو جاتی ہے ۔میں نے ایک بار ایک شدت پسند سے دریافت کیا کہ کیا وہ اپنی عمومی زندگی میں واپس آنا چاہتا ہے ؟ میں نے کئی بار سوال بدل بدل…
