Author: محمد عامر رانا

داعش نے ان ریاستوں کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے جو سمجھتی تھیں کہ ان کے ہاں ایسی فضاء اور ماحول نہیں ہے جواس گروپ کے لیے سازگار ہو داعش کی اصل قوت تو اب ظاہر ہونا شروع ہوئی ہے۔دنیا کے مختلف حصوں میں حالیہ دہشت گردی کی لہر نے اس گروپ کے بارے میں گذشتہ تمام جائزوں اور تخمینوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ داعش عملی دنیا کے ساتھ ساتھ سائبر سپیس میں بھی فعال ہے۔سائبر سپیسز میں یہ نوجوان مسلم ذہنوں کو پرا گندہ کر رہی ہے اور ان کے نظری، سماجی،ثقافتی اور نفسیاتی ابہامات…

Read More

پاکستان میں مثبت بیانیوں کا کوئی ایک ماخذ ہو سکتا ہے ؟ خاص طور پر جب جب اندرونی اور علاقائی سطح پر تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہوں اور جہاں نہ صرف نت نئے بیانئے جنم لے رہے ہوں بلکہ ان بیانیوں کے رد عمل کا عمل بھی عروج پر ہو۔ ذرا ان موضوعات پر ایک نظر ڈالئے جوآج کل عمومی بحث کا حصہ ہیں اور ہم انھیں کس طرح سرسری طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ بظاہر اندرونی سلامتی کی صورتحال بہتر ہے اور ہم مطمئن ہیں ۔افغانستان کے صدر اشرف غنی کے حالیہ پاکستان مخالف بیانات میں…

Read More

اس کی دوسری قوت مذہبی طبقے کی طرف سے جواب نہ آنا ہے اس کی وجہ دہشت گرد قوتوں کا خوف ہو سکتا ہے یا پھر یہ طبقے عملی فکری انحطاط کی اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ ان سے دہشت گرد نظریات کے فکری تریاق کی توقع رکھنا بھی غلط ہے داعش کی اصل طاقت کیا ہے؟ اس پر ایک سے زائد آرا پائی جاتی ہیں۔ کوئی اس کے نظریے کو اس کی اصل جان قرار دیتا ہیں۔کسی کی نظر میں اس کی دہشت گردی کی حکمت عملی اہم ہے جو بہت خوفناک ہے۔کچھ ماہرین اس کی سیاسی…

Read More

ہر فرد میں نرگسیت کی کم یا زیادہ،ایک مقدار ضرور موجود ہوتی ہے عکس کے اندر جادوئی طاقت ہوتی ہے۔یہ طاقت کسی کو بھی احساس تفاخر میں مبتلا کرسکتی ہے یا ندامت کی گہرائیوں میں دھکیل سکتی ہے۔عکس ہمارے ساتھ کیا کھیل کھیلتا ہے اس کی وضاحت شاید دو اقوال سے ہو سکے۔ جو تصویر کشی کی ایک ویب سائٹ سے لیے گئے ہیں۔پہلا قول ہے”میں آئینے میں تو اتنا خوبصورت دکھتا ہوں،یہ تصویر میں مجھے کیا ہو جاتا ہے؟“ دوسرا قول یہ ہے کہ”کیا آئینے کی تصویر،آئینہ نہیں ہوسکتی؟“۔ پہلے قول سے تو نرگسیت صاف جھلکتی ہے لیکن دوسرا…

Read More

پاکستان کے لیے تو کسی امتحان سے کم نہیں کہ وہ بڑے سیاسی اور سکیورٹی دھچکوں کے بغیر اسے کیسے تکمیل تک پہنچاتا ہے۔ پاکستان  اور چین دونوں اقتصادی راہداری کو اپنے لئے ایک سنگ میل  قرار دیتے  ہیں ۔خطے میں تعمیر و ترقی کی دوڑ میں یہ منصوبہ اس حد تک اہم ہے کہ یوریشیاء  کی جیو اکنامک کو بدل کر رکھ دے گا۔دونوں اطراف اس راہداری پر جوش و خروش پایا جاتا ہے مگردونوں کے لئے اس کی وجوہات الگ الگ ہیں ۔ چینی قیادت اسے”ون بیلٹ ون روڈ ” منصوبے  کے ایک اہم حصے کے طور پر…

Read More

پاکستان کا بڑا دُشمن کون ہے؟ دہشت گرد یا ڈرونز؟ شاید اس سوال کا جواب اتنا سادہ نہ ہوجس قدریہ دکھائی دیتا ہے۔ بلوچستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت نے خود مختاری، علاقائی استحکام، افغانستان میں امن اور پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی، وغیرہ سمیت مختلف مسائل کے بارے میں ایک پیچیدہ بحث کو جنم دیا ہے۔ پہلے ہی سے بگڑتے پاک امریکہ تعلقات پر منفی اثر پڑنا ہی تھا،لیکن اس واقعے نے ایران کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جب ملا منصور کو…

Read More

کیا بات چیت کا سلسلہ ایک بار پر شروع ہوسکے گا؟اور کیسے؟مستقبل کے امیر مُلا یعقوب کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا یہ کڑا امتحان ہوگا۔ تحریک طالبان افغانستان کی رہبر شوری نے ملا ہیبت اللہ کو نیا امیر مقرر کردیا ہے۔ امارت کے دو مظبوط ترین امیدوار ملا محمد یعقوب اور سراج الدین حقانی تھے۔ لیکن قرعہ فال ان کے نام نہیں نکلا اور دونوں ملا ہیبت اللہ کے نائبین کی حیثیت سے کام کریں گے۔ حالات و واقعات اشارہ کرتے ہیں کہ تحریک کے عسکری اور سیاسی معاملات نائبین ہی چلائیں گے اور مُلا ہیبت اللہ کی حیثیت ایک علامتی سربراہ کی  ہوگی۔ طالبان…

Read More

۔ ایسا ماحول جہاں مذہب کی سیاسی اور نظریاتی تعبیر زیادہ اہم ہو اور صوفی روایت سماجی عمل میں بے معنی ہو چکی ہو ،وہاں روحانی تجربات کے ذریعے انتہاپسندی کا جوابی بیانیہ تشکیل نہیں کیا جا سکتا بہت سارے لوگ عسکریت پسندوں کو قوت استدلال سے محروم ،جرائم پیشہ افراد یا ٹھگوں کے گروہ سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے القاعدہ سے رہائی کے بعد جو کہانی سنائی ہے وہ اس مختلف نقطہ نظر کی تائید نہیں کرتی۔ القاعدہ کی جانب سے تین سالہ قید کے دوران گیلانی کو یہ احساس ہوا کہ عسکریت پسند…

Read More

ڈیمو اور اریسی دو ریاستیں تھیں۔بعد میں اریسی بگڑ کر کریسی ہو گیا "ایک دفعہ کا ذکر ہے دو ریاستیں تھیں۔جیسا کہ تاریخ کا وطیرہ ہے کہ ایسی ریاستیں یونان میں ہواکرتی تھیں۔یونان کا حوالہ بات میں وزن   ڈال دیتا ہے۔سیاست کی بدعت بھی وہیں سے شروع ہوئی۔اس سے پہلے نہ تو سیاست ہوتی تھی اور نہ ہی سیاستدان ہوتے تھے۔صرف حکومتیں ہوتی تھیں۔بہترین حکمرانی تھی کرپشن تو ہرگز نہیں تھی لیکن پھر یونان درمیان میں آگیا۔” یہ کوئی بے ربط گفتگو یا لا یعنی خود کلامی کا حصہ نہیں ہے بلکہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک سمینار کی…

Read More

عمران خان دقیانوسی ”صاف ستھرے“انسان کی ایک بہترین مثال ہے۔لیکن جب جمہوری عمل کمزور پڑتا ہے تو شخصیات سیاسی عمل پر غالب آجاتی ہیں۔جہاں عمل غیر متعلقہ بن جائے اور سیاسی پارٹیاں فرقوں میں بد ل جائیں تو شخصیات کرشماتی ادراک کے سہارے محفوظ رہتی ہیں۔ اخلاقیات ایک ایسا ہتھیار ہے جو اکثر غیر جمہوری قوتوں کی جانب سے جمہوری اقدار کو روکنے اور متبادل کے طور پر اپنی خدمات کو پیش کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس مہلک ہتھیار کے خصوصی متاثرین وہ سیاست دان ہیںجنہیں اپنا راستہ غیر جمہوری قوتوں کے بنائے گئے نام نہاد اخلاقی معیارات کو…

Read More