Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»کالم»عسکریت پسندوں کی واپسی
    کالم

    عسکریت پسندوں کی واپسی

    محمد عامر راناBy محمد عامر رانامئی 31, 2017کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read3 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    پاکستان کے تناظر میں سب سے پہلے پیچیدہ عسکری منظر نامے کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہو گا۔یہ بات طے ہے کہ یہ عمل بلا تخصیص اور عام معافی کے اصول پر نہیں ہو سکتا ۔جو تنظیمیں ریاستِ پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں وہ مختلف جواب کی متقاضی ہیں .

    دہشت اور انتہا پسندی ایک مشکل چیلنج ہے ۔اس کا علاج صرف طاقت نہیں ہے اور نہ ہی یہ صرف سیاسی عمل سے ختم ہو سکتی ہے ۔انتہا پسندی کی کئی شکلیں ،سطحیں اور جہتیں ہیں اور اس کے نتیجے میں جو چیلنج ابھرتا ہے اس کی جوابی حکمت عملی بھی جامع اور متنوع ہونی چاہیے ۔
    گزشتہ چند مہینوں سے کالعدم تنظیموں کی مرکزی دھارے میں شمولیت کی بات ہو رہی ہے ۔اس بحث کا آغاز اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت کالعدم جماعت الدعوۃ پر نئی پابندیوں کے بعد ہوا ہے ،جب اس جماعت نے عندیہ دیا کہ وہ بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہونا چاہتی ہے ۔کچھ تجزیہ نگاروں اور کالم نویسوں نے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا ۔پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز نے یہ سمجھنے کے لئے کہ کیا ایسے گروہوں کی مرکزی دھارے میں واپسی ممکن ہے ،ایک مزاکرے کا اہتمام کیا ۔سیکورٹی امور کے ماہرین اور دانشور اس عمل کوممکن سمجھتے ہیں لیکن پاکستان کے مخصوص تناظر میں تحفظات بھی سامنے آئے ۔جس میں سر فہرست یہ تھاکہ آپریشن رد الفساد کے نتیجے میں ان تنظیموں پر جو دباؤ بڑھا ہے یہ تنظیمیں ایسی بحثوں اور عمل کو اپنے اوپر سے دباؤ ختم کرنے کے لئے استعمال کریں گی ۔دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے حکمتِ عملی کیا ہو اور یہ کون کرے ؟
    پاکستان کے تناظر میں سب سے پہلے پیچیدہ عسکری منظر نامے کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہو گا۔یہ بات طے ہے کہ یہ عمل بلا تخصیص اور عام معافی کے اصول پر نہیں ہو سکتا ۔جو تنظیمیں ریاستِ پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں وہ مختلف جواب کی متقاضی ہیں لیکن وہ کالعدم تنظیمیں جو ایک وقت میں مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں ریاستی اداروں کا اثاثہ رہی ہیں اور وہ فرقہ ورانہ تنظیمیں جو ان کی معاون رہی ہیں ،پاکستان میں فرقہ ورانہ کشیدگی اور نفرت کو بڑھاوا دینے کا سبب بنتی رہی ہیں لیکن اب اپنے طرزِ عمل پر نظر ثانی کے لئے تیار ہیں،ان کے ساتھ یہ عمل شروع کیا جا سکتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے دہشت گرد تنظیمیں ان کے کارکنوں کو بھرتی کرنے کے لئے آسان ہدف سمجھتی ہیں اور یہ تنظیمیں بھی ان کے لئے نظریاتی اور سیاسی ماحول فراہم کرتی رہی ہیں ۔لیکن یہ کام صرف پارلیمنٹ کی مرضی اور نگرانی میں ہونا چاہئے ۔ماہرین یہ تجویز کرتے ہیں کہ ایسی تنظیموں کی درجہ بندی کی جائے اور جن گروہوں میں واپسی کے امکانات زیادہ ہیں انہیں اس عمل کا حصہ بنایا جائے ۔
    ابھی یہ بحث شروع ہوئی ہے اور آنے والے مہینوں میں صورتحال مزید واضح ہو گی ۔ تجزیات کے قارئین کو اس سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا رہے گالیکن تجزیات کی خواہش ہے کہ قارئین بھی اس اہم اور سنجیدہ بحث کا حصہ بنیں اور اپنی آراء سے ہمیں آگاہ کریں ۔ہم ان کی آراء کو تجزیات کے صفحات یا آن لائن ایڈیشن پر شائع کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاک افغان دشمنی، کرکٹ اورمڈل کلاس
    Next Article خیبر پختونخوا حکومت سالانہ ڈویلپمنٹ فنڈز کو استعمال کرنے میں پھرناکام
    محمد عامر رانا

    Related Posts

    جنگ مذاق نہیں

    اپریل 25, 2025

    امید کا ایک اور قطرہ

    اکتوبر 7, 2024

    پشتو اکیڈمی کوئٹہ ارتقا اور تنزل کے دو راہے پر

    ستمبر 17, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by