Author: محمد عامر رانا

افغانستان 2017 میں تزویراتی، دفاعی، معاشی اور داخلی سیاسی مضمرات کے حوالے سے  پاکستان کے لیے ایک مستقل مسئلہ رہا ہے۔ امریکہ نے  مطلوبہ   تعاون  کے لیے پاکستان پر مسلسل دباؤڈالے  رکھا ، تاہم چین نے  نہ صرف اس دباؤ میں نرمی  لانے بلکہ پاکستان  اور افغانستان کے مابین   باہمی اعتمادمیں بہتری کے لیے   اہم کردار ادا کیا ۔ افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستان سے متعین  کردار ادا کرنے کا امریکی مطالبہ  جارحانہ، جبکہ چین کامطالبہ نرم روی  پر مبنی ہے۔ پاکستان کے لیے مذکورہ بالا دونوں رویوں  میں محتاط  توازن برقرار رکھتے ہوئے  افغان امن عمل میں…

Read More

گذشتہ تین ماہ کے دوران ایک واقعہ جس نے ریاست اور اس کے اداروں کو ایک سخت آزمائش سے دوچار کیا، عام آدمی کے ذہن اور رویے کو متاثر کیا، اور جس کے دُوررس سیاسی اور سماجی اثرات ہیں، وہ وسطی پنجاب میں بریلوی شناخت کے ساتھ ابھرنے والے مذہبی گروہ تحریکِ لبیک یا رسول اللہ کا راولپنڈی اور اسلام آباد کی درمیانی شاہراہ پر دھرنا تھا۔ اس دھرنے نے جڑواں شہروں کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا اور دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کومتاثر کیا۔ ۲۶ نومبر ۲۰۱۷ء کو یہ دھرنا وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے…

Read More

افغان طالبان کی اصل طاقت افغان علاقوں میں ان کے  اثرو رسوخ  اور افغانستان پر  بیرونی قبضے کے خلاف مزاحمت کے جواز کے لئے پیش کئے گئے  مذہبی بیانیے میں پنہاں ہے۔افغان حکمرانوں کا خیال ہے  کہ اگر  پاکستانی علماء  افغان طالبان کی مسلح مزاحمت کے خلاف فتویٰ جاری کر دیں تو طالبان کی جدوجہد کے مذہبی جواز کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مولانا سمیع الحق اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر پاکستانی علماء  اور  حکومت کو اس کیلئے آمادہ کرنے کی بہت کوششیں کیں، مگر وہ بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔ …

Read More

ایک نوخیز بریلوی جماعت نے جس طرح  راولپنڈی اور اسلام آباد کوکئی دنوں تک جام کیے رکھا اور بالآخر حکومت سے اپنے تمام مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئی ، اس کی توقع ملک میں موجود خود بریلوی مسلک کی کثیر تعداد کو بھی نہیں تھی۔ تاہم تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ میں اندرون ِ خانہ اقتدار  کی کشاکش سے اس بات کی شہادت ملتی ہے کہ انہوں نے یہ خود اعتمادی یکا یک حاصل نہیں کی ہے۔ملک میں اکثریتی مکتبہِ فکرسمجھے جانے کے باوجود بریلوی علماءاور واعظین اپنے خطبات کے ذریعےاس  احساسِ مظلومیت کا تاثر دیتے رہتے ہیں کہ…

Read More

اگست میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنوبی ایشیا سے متعلق نئی حکمتِ عملی کے اعلان کے بعد افغان مسئلے کے حل کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے۔نئے امریکی لائحہ عمل اور خطے میں جغرافیائی لحاظ سے جنم لیتےسیاسی و معاشی  مسائل کے پیشِ نظر علاقائی طاقتیں بھی  صف بندی میں مصروف ہیں  اور یقیناً یہ ایک صبر آزما مرحلہ ہے۔ اسلام آباد کی جانب سے مسترد شدہ وجوہات کی بنیاد پر ہی سہی مگر افغانستان سے متعلق حالیہ امریکی حکمتِ عملی میں پاکستان کی مرکزی حیثیت برقرار ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس بات کو مدِنظر رکھتے…

Read More

جب بھی پاکستان کسی بحران کی زد میں آتا ہے  تو  اس سے قطع نظر کہ لبرل طبقہ کا اس بحران کے پنپنے یا خاتمے میں کوئی کردار ہے یا نہیں لبرل ازم   معتوب ضرور ٹھہرتا ہے۔  حالانکہ  درحقیقت ملکی طاقت کی جدلیات  میں ان کا عمل دخل انتہائی محدود بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔  حتیٰ کہ ہمارے  ملکی سلامتی کے ادارے، سیاسی اشرافیہ اور ذرائع ابلاغ  عموماً اپنے مخالفین کو نیچا دکھانے کیلئے لبرل یا لبرل ازم کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں زبان دانی کا شعور نہیں یا پھر وہ…

Read More

عسکریت پسندگروہ داعش اگرچہ اپنے زیرِ تسلط علاقوں سے  تیزی سے محروم ہو رہا ہے مگر اس کی نظریاتی کشش  اس رفتار سے متاثر نہیں ہو رہی کیونکہ عالمی اسلامی خلافت کی چمک دمک بیشتر مسلم معاشروں کے ذہنوں میں موجود ہے۔ عسکریت پسندوں کے نظریات اوراسلامی تعلیمات کی ایسی تشریحات جو اِن کی عسکری کارروائیوں  کو جواز بخشتی ہیں، کے علمی سطح پر رد کیلئے کچھ نامور مسلم اسکالرزنےنہایت عرق ریزی سے  کام کیا ہے ،مگر یہ کوششیں بڑے پیمانے پر ایک متبادل نظریاتی بیانیہ دینے میں نا کام رہی ہیں۔ خیال رہے کہ زیادہ تر مسلم عوام  بالخصوص…

Read More

وفاقی وزیرِ داخلہ کا پنجاب رینجرز پر اظہارِ برہمی کوئی مخاصمانہ طرزِ عمل نہیں ہے جیسا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف دائر بدعنوانی کی درخواست کی سماعت کے وقت عدالت کے باہر رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں تجویز کیا ۔احسن اقبال نے وزراء، جماعتی راہنماؤں اور وکلاءکو احتساب عدالت میں داخلے سے روکنے پررینجرزکے خلاف شدید ردِ عمل کا اظہار کیاتھا۔ صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیم فوجی…

Read More

5236زیرنظرمضمون میانمار میں جاری نسلی اور مذہبی کشمکش میں بیانیوں کے کردار کو زیرِبحث لاتا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے سیاسی،مذہبی اور معاشی محرکات ہیں لیکن جو چیز جذبات کو مسلمانوں کے خلاف مہمیز دیتی ہے وہ بدھ پجاریوں کے تخلیق کردہ بیانیے ہیں۔ ان بیانیوں کی تخلیق کے محرکات کی تلاش میں تاریخ کے ورق الٹے جائیں تو بعض حیرت انگیز حقائق سامنے آتے ہیں اور اندازہ ہوتا ہے کہ کسی متن یا علامت کی ایک دور میں بظاہر بے ضرر نظر آنے والی تشریح کسی اگلے دور میں کس طرح شدید تنازعات کی وجہ بنائی جا…

Read More

انگریزی روزنامہ’’ڈان‘‘ نے اپنی۳؍ ستمبر۲۰۱۷ء کی اشاعت میں سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کا ایک پرانا مضمون’’امیدواروں کی اہلیت: ایک آئینی معمہ‘‘ درج ذیل نوٹ کے ساتھ شائع کیا ہے: سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کا آئین کی شقوں۶۲،۶۳ میں پائے جانے والے ابہام پر ذیل کا تنقیدی مضمون پاکستان لاء ڈائریکٹری۱۹۸۸ء میں شائع ہوا۔ اس وقت آپ بیرسٹر تھے۔ بعد میں بطور جج انھوں نے اس مضمون کی نظیر’’اسحاق خان خاکوانی اور دیگر بمقابلہ میاں محمد نواز شریف اور دیگر کیس(آئینی پٹیشن نمبر۷۸،۷۹اور۸۵ سال۲۰۱۴ء) میں دی اور اس کی وضاحت کی۔ اس کے علاوہ پانامہ…

Read More