Author: محمد عامر رانا

تاریخ میں ایسا کم ہی ہوا ہے کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت ایک ہی کتاب میں گم ہو گئی ہو۔ گزشتہ حکومتیں عسکری قیادت کے ساتھ ایک صفحے پر آنے کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہیں اور بہت کم ایسا ہوا کہ ایک صفحے پر آنے کے بعد دونوں اطراف نے اکٹھے ایک صفحہ بھی پلٹا ہو۔ یہ عمران خان کی کرشماتی شخصیات ہے یا پھر عسکری قیادت کا ان پر اعتماد کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھ گھنٹے طویل بریفنگ ہوئی اور اگلے ہی روز نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کی سمت متعین ہو گئی۔ عسکری قیادت…

Read More

باوجود اس کے کہ 2018 میں بھی دہشت گردی کے ہولناک واقعات رونما ہوئے، پھر بھی گزشتہ چند برسوں میں دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ البتہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ حال ہی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا آڈیو پیغام منظر عام پر آیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیروکاروں کو جنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ کم ضرور ہوا ہے مکمل…

Read More

اخباری اطلاعات ہیں کہ پاکستان نے سعودی حمایت یافتہ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے 4بلین ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کر لیاہے۔ شنید ہے کہ پاکستان کو اس قرضے کے لیے چٹھی ڈالنے کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی اسلامک بنک خود ہی حکومت پاکستان سے درخواست گزار ہو گا کہ آپ کا چیک تیار ہے وہ آ کر لے جائیں۔ وزیر اعظم نے حلف اٹھا لیا ہے، اس ہفتے سعودی عرب میں عید ہے، جس کے بعد یہ پیسے خزانے میں آ جائیں گے اور پھر پاکستان میں بھی عید ہو گی۔…

Read More

پاکستان تحریک انصاف ماضی کی حکومتوں کی نسبت قدرے پرامن ماحول میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ گذشتہ حکومتوں کو دہشت گرد حملوں کا خوف تھا مگر اس کے باوجود بھی نئی حکومت کو دہشت گردی اور تشدد پسندانہ سوچ کے تدارک کے لیے سنگین اور حساس چیلنجز کا سامنا ہو گا۔ اچھی بات یہ ہے کہ نئی حکومت کو داخلی سلامتی کے حوالے سے واضح گائیڈ لائن تو ملے گی جو قومی اداروں ،جن میں نیکٹا بھی شامل ہے، نے مرتب کی ہے مگر تحریک انصاف کا اصل امتحان ان پالیسیوں پر عملدرآمد ہو گا۔…

Read More

کچھ قوتیں ایسی ہیں جنہوں نے ہمارے سماج ،دماغ اور مزاج کا تانا بانا بنا ہے۔ اشارہ کسی خلائی یا زیرزمین مخلوق کی طرف ہرگز مطلوب نہیں ہے بلکہ قوت کے اس مرکز کی طرف ہے جس میں ان کے علاوہ کئی اور بھی حصہ دار ہیں۔ جھگڑا حصے کے حکم پر رہا ہے لیکن جب اس قوت کو ہی چیلنج درپیش ہو تو سب حصہ دار اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ ان حصہ داروں کو طاقتور اشرافیہ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ انگریزی میں انہیں Power Elite کہتے ہیں۔ یہ لفظ ان کے مزاج کو زیادہ بہتر طور پر گرفت میں…

Read More

پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی نئی حکومت خارجہ امور کے حوالے سے نوآموز ثابت نہیں ہو گی کیونکہ حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ایسے امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جو بہت تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نئی حکومت خارجہ امور میں  کتنی سرگرمی دکھاتی ہے۔ اس کی ترجیحات کیا ہوں گی، خصوصاً چین کے معاملے پربہت حد تک اس کا نقطہ نظر واضح ہو جائے گا، خارجہ پالیسی اور سٹریٹجک معاملات اکثر سول حکومتوں اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنے رہے…

Read More

ایک فلم بین سینما سے نکل رہا تھا۔ اندر جانے والے نے اس کے چہرے کے پریشان کن تاثرات دیکھ کر پوچھا’’فلم کیسی ہے؟‘‘اس نے گھمبیر لہجے میں جواب دیا اسٹوری و سٹوری تو ہے کہانی نہیں ہے۔ اندر جانے والے نے پہلے خریدے ہوئے ٹکٹ کی طرف دیکھا اور پھر گھڑی کی طرف، آخری شوتھا اور کسی دوسری فلم کا ٹکٹ ملنا  مشکل، اس نے زبردستی مسکراتے ہوئے کہا "آج اسٹوری والی فلم دیکھتے ہیں کہانی والی پھر سہی۔” پاکستان کے انتخابی سیاسی منظر نامے پر بھی ایک اسٹوری چل رہی ہے اور تماش بینوں کو توقع ہے کہ…

Read More

مذہب  ووٹرز کی رائے پر  کافی حد تک اثر انداز ہوتا ہے۔ کسی امیدوار کے مذہبی یا اخلاقی کردار سے لے کر  نظامِ شریعت کے نفاذ کی خواہش  تک، اس کی کئی وجوہات ہیں۔ جہاں مذہبی سیاسی جماعتیں ووٹرز کی  مذہبی حساسیت  کے اطمینان کے لیے  اپنے مذہبی ایجنڈے اورساکھ کو نمایاں رکھتی ہیں وہاں دیگر سیاسی جماعتیں اپنے منشورکو مذہبی رنگ دینے یا کم از کم اہم معاملات پر رائج مذہبی نقطہِ نظر کی مخالف سمت  کھڑی نہیں ہوتیں۔ سو مذہب محض پاکستانی ووٹرز کی اکثریت کی رائے کی تعیین تک محدود ہے۔ اگر مذہب عوام کی  اولیں ترجیح…

Read More

عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کی لہر نے انتخابی سیاسی منظر نامے پر اثرات مرتب کیے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ھم 2013 کے انتخابی ماحول میں لو ٹ آئے ہیں ۔ تب تحریک طالبان پاکستان تشدد کے ذریعے سیاسی رجحانات کی تشکیل کر رہی تھی۔ اسے چیلنج کرنے والی سیاسی قوتیں اس وقت نشانے پر تھیں اور جو جماعتیں مذاکرات کاراگ آلاپ رہی تھیں وہ آزادانہ انتحابی مہم چلا رہی تھیں۔ حالیہ انتحابی منظر نامے پر کرپشن، ووٹ کی عزت اور دیگر روایتی سیاسی الزام تراشیوں کا غلغلہ تھا اور توجہ سیکورٹی اور شدت پسندی جیسے…

Read More

پاکستان کے سیاسی مستقبل کے بارے ہمارے ساتھ ساتھ  دنیا کی تشویش بھی  ختم ہوتی جارہی ہے۔ یہ زیادہ دور کی بات نہیں ہے جب پاکستان کے مستقبل کے منظر نامے پر وقفے وقفے سے رپورٹیں شائع ہوتی تھیں۔ ظاہر ہے زیادہ تر رپورٹیں مغرب کے تحقیقی اداروں، جامعات اور غور وفکر کرنے والے اداروں کی طرف سے شائع ہوتی تھیں۔ نائن الیون کے بعد اس قسم کی رپورٹوں کی اشاعت میں تیزی آئی تھی، ان میں سب سے زیادہ تشویش پاکستان میں پروان چڑھتی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے  متعلق ظاہر کی جاتی تھی۔ کچھ رپورٹیں معیشت اور…

Read More