آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ جمعۃ المبارک کے دن کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ اور لوئر اورکزئی ایجنسی میں مدرسے کے گیٹ پر خود کش حملہ ظاہر کرتے ہیں کہ دہشت گرد اور عسکریت پسند گروپ ابھی تک بڑے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کے قبائلی اضلاع اور خیبر پختونخواہ صوبے میں دہشت گرد حملے کے لیے جمعہ کا دن منتخب کرتے ہیں تاکہ حملے کی شدت اور نقصان کو بڑھایا جا سکے۔ جمعہ کے…
Author: محمد عامر رانا
پاکستان اور چین کی قیادت اقتصادی راہداری بیانیے کی سحر انگیز ی کے بعد اب حتمی طور پر اس کے حقیقت پسندانہ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔اگرچہ اس عمل کے نتائج مستقبل میں ہی ثمر آور ہو سکیں گے تاہم ہر دوممالک ایک دوسرے سے وابستہ توقعات کو حقیقت پسندانہ بنانے کے عمل کا آغازکرچکے ہیں۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہِ چین پر پاکستان میں بہت سے لوگ چین کی جانب سے بڑے معاشی پیکج یا کم از کم6 ارب ڈالر کے پیکج کی پیش گوئی کررہے تھے۔ان توقعات کی وجہ پاکستان کی تزویراتی اہمیت…
انتہا پسندی کا خاتمہ ایک آسان عمل نہیں ہے تاہم حکومتی عزم کی کمزوری اس عمل کو مزید گمبھیر اور مشکل بنا دیتی ہے۔ اس کے سدِ باب کے ارادے کو عمل شکل معاشرے اور ریاست کی سماجی و نظریاتی ساختیات اور آئین کی مدد سے ہی دی جا سکتی ہے۔ محض ایک گرج دار تقریر ،جیسا کہ بدھ کے روز وزیرِ اعظم عمران خان نے کی ، انتہا پسندی کے اس نا سور کے تدارک کے لیے ناکافی ہے الا یکہ ریاست عمرانی معاہدے پر نظرِ ثانی کا عزم کرلے۔ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پالیسی سازی سے…
پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت طے نہیں کرپا رہی کہ پاک ۔چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے صحیح قدم کیا ہوسکتا ہے۔ ابھی تک اس راہداری منصوبے کی جغرافیائی و معاشی اہمیت کا ادراک کیا جا سکاہے اور نہ ہی ایک جامع پالیسی بیانیے کی صورت گری کی کوئی حکمتِ عملی مرتب کی جا سکی ہے۔ دوسری طرف خطے میں اس منصوبے کی سیاسی ، جغرافیائی اور تزویراتی جہات پر پالیسی ساز حلقوں کےبے جا اصرار سےنہ صرف ملک کے اندر بلکہ باہر بھی اقتصادی راہداری کےحوالے سے بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے۔ یہ ابہام و…
حکومتیں مقبول اپنے اقدامات کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ لیکن وہ سیاسی قوتیں جو چالو بیانیوں یا عمومی رائے عامہ کو برانگیختہ کر کے اقتدار میں آتی ہیں ان کے لیے اپنے ہی بچھائے ہوئے جال سے نکلنا مشکل ہوتا ہے اور ان میں ایسے اقدامات لینے کی ہمت نہیں ہوتی جو دورس اثرات کے حامل ہوں اور جنہیں زیادہ دیر تک یا د رکھا جا سکے یہ چیلنج دنیا بھر میں ان تمام حکومتوں کو درپیش ہے جو چالو بیانیوں اور بلند و بانگ دعوے کر کے اقتدار میں آئی ہیں۔ ان تمام حکمران جماعتوں میں یہ خصوصیت مشترک…
سماجی اشارات ایسے کلیدی متغیرات کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں جنہیں سماجی و سیاسی استحکام اور کسی بھی سماج یا گروہ کی خوشحالی کےجائزے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔بالخصوص ترقی یافتہ اقوام میں جہاں تعلیمی و تحقیقی کوششوں میں سماجی رجحانات اورمتعلقہ مسائل کی تفہیم کے لیےسماجی اشارات کا استعمال زیادہ ہوا ہے وہاں کارپوریٹ حلقوں اور سرمایہ کاروں میں بھی ان متغیرات کے استعمال میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ مثال کے طور پر دوررس سیاسی استحکام، داخلی سلامتی،اور اقتصادی نمو کی اہلیت و طاقت کی پیشین گوئی کے لیے سماجی و اقتصادی مساوات و ہم آہنگی ( جومذہبی،مسلکی اور…
پاکستان میں مدارس کی بحث میں عمومی طور پر مذہبی اور سکیورٹی معاملات کا ہی ذکر آتا ہے ہمارے پالیسی ساز یہاں تک کہ ماہرین تعلیم مباحثوں میں مدارس کے تعلیمی پہلوئوں پر بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملکی مدارس پاکستان کی آبادی کی 15فیصد تعلیمی ضرورت پوری کرنے کے باوجود بھی ملک کے تعلیمی نظام میں کوئی خاص مقام نہیں بنا پائے۔ البتہ عظمت عباس نے اپنی کتاب madrassah Mirage-a contemporary history of Islamic Schools in Pakistan میں اس موضوع پر سیر حاصل بحث کی ہے انہوں نے اپنی کتاب میں مدارس کے بارے میں…
آئندہ چند ہفتوں میں افغانستان سے اسلامی سکالرز کا ایک وفد پاکستان آنے کی توقع ہے۔ یہ وفد دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کے اقدامات کی حمایت کے لیے دورہ کر ے گا۔ وفد ابتدائی طور پر اپنی توجہ پاکستان کے دینی مدارس پر مرکوز رکھے گا تاہم دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات میں جو اعتبار کھو چکے ہیں اسے بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ رواں برس کے وسط میں دونوں ملک افغانستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈیرٹی کی تشکیل پر رضا مند ہوئے تھے۔ تاہم مذہبی سفارت کاری، جو اس معاملے میں انوکھی بات نہیں…
عمران خان نے خوابوں کی سوداگری کی ہے۔ پاکستان کے نئے متوسط طبقے نے اپنی تمام سیاسی، سماجی، معاشی اور حتیٰ کہ روحانی توقعات عمران خان سے وابستہ کی ہیں۔ عران خان کیلئے یہ ایک بڑا امتحان ہے کہ جن خوابوں کی بنیاد پر اس نے سیاسی سرمایہ اکٹھا کیا ہے، انہیں کس طرح پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ پاکستان کا نیا متوسط طبقہ چاہتا کیا ہے؟اس کی تفصیل میں جانے سے پیشتر یہ جاننا ضروری ہے کہ اس نئے طبقے کی ساخت کیا ہے جس کے سیاسی تحرک نے پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ایک نئی کروٹ دی ہے۔ پاکستان…
گوجرہ ہنگاموں کے بعد ، جن میں مسیحی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا،چند مسلم علماء نے دستوری نظام سے جڑے مسائل کو سمجھنے کی کوششیں شروع کیں۔یکے بعد دیگرے ایسے واقعات ملکی ساکھ کو خاطر خواہ نقصان پہنچا رہے تھے۔یہ2009 تھا جب ایک سال کے دوران پاکستان سب سے زیادہ دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنا۔ یہ بات ان علماء کے لیےحیران کن تھی کہ ایک ایسا ملک ، جو تمام افراد کو بلا تفریق، رنگ و نسل اور مذہب یکساں حقوق مہیا کرنے پر یقین رکھنے والےآئین کا حامل ہو، اس قدر مذہبی منافرت میں کیسے گھر سکتا…
