Author: محمد عامر رانا

معروف فلسفی، مورخ اور ماہرِ سماجیات فرانسس فوکویاما کی کتاب Identity: The demand for Dignity and Politics of Resentment شناخت سے جڑے کئی اہم سوالوں کا جواب تلاش کرنے کی ایک عمدہ کوشش ہے۔ مغربی و مشرقی معاشروں میں عوامیت پسند سیاست کی علمبردار قوتوں کی کامیابی نے لبرل طرزِ سیاست اور جمہوری نظامِ ریاست کا مستقبل غیر یقینی بنا دیا ہے۔ حقوق کے عنوان سے گروہی شناختوں پر اصراراور مخصوص شناختوں کی بنیاد پر شرف و توقیر کی خواہش پر مبنی رجحانات پوری دنیا پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اس عالمی پسِ منظر کے ساتھ لکھی گئی فرانسس…

Read More

رواں ہفتےکرغیزستان کے دارالخلافہ بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بھارت اور پاکستان کے لیے ایک اچھا موقع تھا کہ وہ اپنی اناؤں کے خول سے باہر نکل کر خوشگوار تعلقات کے آغاز کی طرف بڑھنے کی کوشش کرتے لیکن ہر دو وزراے اعظم نے  یہ موقع گنوا دیا۔ پاکستانی حکومت نے کئی مواقع پر بھارت کی جانب جذبہ خیر سگالی کے تحت امن اور دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن ہٹ دھرمی پر مبنی بھارتی رویے نے اس تاثر کو مضبوط کیا ہے کہ بھارت کی واحد موجودہ پالیسی پاکستان کو سفارتی تنہائی کی طرف دھکیلنا…

Read More

ایک بھرپور زندگی گزارنے کی خواہش، انسان کو ایک وقت میں کئی زندگیاں گزارنے پر مائل کر دیتی ہے اور زندگی کی ہر پرت اپنی جگہ مکمل ہوتی ہے۔ فرد کو اپنی پہلو در پہلو زندگی کا احساس کم ہی ہوتا ہے اور جب کبھی احساس ہو جائے تو ایک بالکل نیا تجربہ ہوتا ہے۔ جیسے وہ چھپانے کی کوشش کرتا ہے اور چھپاتے چھپاتے اس کی زندگی گزر جاتی ہے اور وہ خود ایک بھید بن جاتا ہے۔ پاکستان کا سماج اور سیاست بھی اسی طرح بھیدوں بھری، پرت در پرت پیچیدہ ہے۔ ہر پرت ایک قالین کی طرح…

Read More

رمضانِ مبارک کی آخری ساعتیں ہیں۔ اس بات کی چاہت دیوانے کا خواب ہے کہ ماہِ صیام کے دوران سماج میں قائم ہو نے والا صبر و برداشت کا ماحول آئندہ مہینوں میں بھی باقی رہے اورسماجی ذمہ داریوں اور اخلاقیات کے حوالے سے ہمارے اندر کوئی مثبت تبدیلی لائے۔ تاہم یقینی طور پر پاکستانی ماہِ رمضان میں زیادہ کشادہ دل اور فیاض نظر آتے ہیں اوراس طرح World Happiness Indexکے درجوں میں پاکستان کی ترقی کے لیےکردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کےادارے Sustainable Development’s Solutions Networkکے تیارہ کردہ World Happiness Index میں کشادہ دلی و فیاضی…

Read More

بلوچستان میں بلوچ قوم پرست باغیوں کی جانب سے کیے گئےحالیہ حملوں کی لہر ظاہر کرتی ہے کہ علیحدگی پسند گروہوں نے نہ صرف اپنی حکمتِ عملی بدل لی ہے بلکہ ان کی جنگی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ ظاہری طور پر وہ مکران اور گردو پیش کے علاقوں میں اپنے آپ کو مضبوط کررہے ہیں جہاں گوادر بندرگاہ واقع ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری کا نقطہِ آغاز ہے۔ تشدد کی یہ نئی لہر عین اس وقت ابھری ہے جب  خلیج فارس کی صورتِ حال ڈرامائی انداز سے بدل رہی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اپنی…

Read More

ایسٹر کے روز سری لنکا میں ہونے والے اندوہناک حملے عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح دہشت گرد آسان اہداف تلاش کرتے اور انہیں نشانہ بناتے ہیں۔ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کشت و خون بپا کرنے کے لیےمقامی تنازعات کو ہوا دینے کا گر سیکھ چکے ہیں، اس کے ذریعے انہیں اپنی شہرت اور ہم خیال نظریاتی گروہوں کے ساتھ مطابقت برقراررکھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ عالمی دہشت گرد گروہ مقامی بنیاد پرستوں میں غم و غصے کو بڑھاوا دینے کا کام کرتے ہیں جبکہ باقی ماندہ کام مقامی گروہ اپنے طریقے سے انجام دیتے ہیں۔…

Read More

بیشتر تجزیہ کاروں کی رائے میں وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اتھل پتھل دراصل مایوس کن معاشی صورتِ حال کے سبب پیدا شدہ جھنجھلاہٹ سے چھٹکارا پانے کی ایک حکومتی کوشش ہے۔ وفاقی کابینہ میں تغیر وتبدل کا یہ عمل وزیرِاعظم عمران خان کے دورہِ ایران و چین سے چند روز پیشتر سامنے آیا ہے، جبکہ وزیرِ اعظم کے اس بیرونی دورے میں معاشی و سکیورٹی تعاون کا موضوع بطورِ خاص زیرِ غورلایا جانا ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ پاکستان بیجنگ سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت اقتصادی مراکز کی جلد فعالیت و شروعات کے…

Read More

داخلی معاشی عدمِ استحکام سے دوچار پاکستان علاقائی سیاست اور معیشت کے بڑھتے ہوئے مواقع میں انتہائی سست روی اور حد درجے احتیاط کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ اگرچہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی گئی مالی معاونت ادائیگیوں کے بحران پر جزوی طور پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے، تاہم ہنوز عالمی مالیاتی ادارے سے بیل آوٹ پیکج کا حصول ناگیر نظر آتا ہے۔ اس صورت ِ حال کو پرانے مغربی شراکت داروں، بالخصوص امریکا کی جانب رجوع سے تعبیرکیا جا سکتا ہے۔ گذشتہ حکومت پاک…

Read More

گوادر نہ صرف پاکستان بلکہ بحر ہند کی معاشی اور جغرافیاتی حیثیت بدل سکتا ہے۔ تاہم چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تمام صلاحیتوں کو ابھی تک بروئے کار نہیں لایا گیا۔ گوادر سٹی کو 19 بلین بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں کے تحت جبکہ سعودی عرب سے بھی 11 بلین آئل ریفائنری کے قیام کے لئے مل چکے ہیں مگر شہر کو صحت‘ صاف پانی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر جیسے مسائل کا اب بھی سامنا ہے

Read More

عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کی تازہ مہم بھارت کے ساتھ تناؤ کی اس صورتِ حال میں ملک کو اخلاقی و سفارتی میدانوں میں مضبوطی اور توانائی فراہم کرے گی۔ اس سے پاکستان کو نیشنل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی اور اس مہم کا طویل دورانیہ یقیناً داخلی و سرحدی سلامتی اور ہمسایہ مملک کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں کارگر ثابت ہوگا۔ درحقیقت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اور فوجی اسٹیبلشمنٹ ، ہر دو طبقات نے اب کی بار اس مہم کو غیرروایتی اور سنجیدہ بنانے کے لیے…

Read More