آج تک مسلم لیگ کے ضعیف بدن نے اتنی لیگوں کو جنم دیا کیا اس کا شمار ریاضی کا ایک پیچیدہ سوال ہے۔ ملک کے جمہوری مستقبل پر ایمان رکھنے والوں نے مزاحمت کی اور نئے پلیٹ فارم بنائے تو غداری اور حب الوطنی کے اصلی اور نقلی سرٹیفکیٹ چھاپنے والی فیکٹریاں کھل گئیں۔ 69سالوں کے بعد بھی جمہوری سیاست،پاکستانی حقیقت میں ایک کمزور فریق ہے۔قومی زندگی کے تمام لمحوں میں اچھی بُری عدلیہ موجود رہی بھلے اس نے آئین کی وفاداری کا حلف اٹھایا ہو یا پھر عبوری آئینی حکم نامے سے وفاداری نبھائی ہو۔ افسر شاہی کا سیٹل…
Author: ظفر اللہ خان
آپ کسی بھی رخ آدھا گھنٹہ چلیں تو آپ کو برباد ہوتے سماج میں مضبوط ہوتے مافیا ملیں گے قدیم انسان غاروں کی دیواروں پر لکھتا تھا، نقش و نگار بناتا تھا۔ آج تک ان اولین تحریروں کے مطالب سمجھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پتھروں پر کندہ یہ حرف آج بھی محفوظ ہیں۔ ارتقاء کے اس سفر میں انسان نے صدیوں کاغذ اور قلم سے بھی اپنا رشتہ نبھایا اور علم کے ڈھیروں ذخائر آج محفوظ ہیں۔ جدید انسان نے ایک بار پھر دیواروں پر لکھنا شروع کیا ہے اور یہ دیوار سائبر سمندر میں’’کمپیوٹر کی وال‘‘ ہے۔ یہ ماضی…
