اخبارات اور میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 1.21 ملین افراد ٹیکس دیتے ہیں، جوکل آبادی کا بمشکل ایک فی صد بنتے ہیں۔ ریونیو کے اسٹیٹ منسٹر حامد اظہرکہتے ہیں کہ ملک میں ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب 11.2 فی صد تک ہے جبکہ انڈیا میں یہ 16 فی صد ہے۔ ورلڈ بنک کے بقول اگر ٹیکسوں کی شرح میں 75 فی صد اضافہ کردیا جائے تواس کی شرح کو مجموعی خام ملکی پیداوار کے 26 فی صد تک لایاجاسکتاہے۔ پاکستان میں حکومت دوقسم کے ٹیکس لگاتی ہے۔ ایک ڈائریکٹ ( بلاواسطہ) ٹیکس جوزیادہ ترانفرادی ہوتا ہے یا آمدنی…
Author: سرتاج خان
موجودہ سال بڑی مغربی طاقتوں کے خلاف برسرپیکار مسلم مزاحمتی تحریکوں، افغان طالبان اور داعش کے انجام کارکے حوالے سے کئی حوالوں سے اہم ہے۔ تحریک طالبان افغانستان اور عراق وشام کی سرحدی پٹی پر ابھرنے والی داعش دو مختلف مراحل سے گزر رہی ہیں۔ جب افغان طالبان امریکا سے بات چیت میں مصروف تھے، اسی وقت داعش شام میں کرد ملیشیا(ایس ڈی ایف) کے ہاتھوں اپنے آخری ٹھکانے باغوز میں شکست کا سامناکررہی تھی۔ افغان طالبان ایک طرف امریکہ کے ساتھ افغانستان میں اس کے کردار اور امن وامان کے حوالے سے چیت میں مصروف ہیں، اور ساتھ ہی…
13اپریل کو جلیانوالہ باغ، امرتسر کے قتل عام کے سوسال مکمل ہوگئے ہیں۔ 13 اپریل 1919 کواس دن انگریز آفسر جنرل ڈائر کے حکم پر سپاہیوں نے ایک پرامن جلسہ عام کو گولیوں کانشانہ بنایا تھا۔ یہ مظاہرین دو قوم پرست رہنماؤں، سیتا پال اور ڈاکٹرسیف الدین کچیلو کی گرفتاری پراحتجاج کررہے تھے۔ ایک ڈاکٹر کے مطابق اس واقعہ میں گولیوں کانشانہ بننے والوں کی تعداد 1526 تھی۔ برطانوی سرکار کے بقول وہ 400 سے بھی کم تھے جبکہ اکثر تاریخ دان کہتے ہیں کہ اس میں 1500 افراد مارے گئے اور 2000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ…
ایک اندازے کے مطابق دنیا میں 45 تا 55 ملین افراد پشتو یا پختو بولتے ہیں۔ یہ زبان بولنے والوں کی بڑی تعداد پاکستان اور افغانستان میں بستی ہے۔ افغانستان میں یہ 40 تا 55 فیصد افراد کی مادری زبان ہے۔ جبکہ پاکستان میں اس کا تناسب 15 فیصد ہے۔ اس زبان کے بولنے والے اگرچہ کثیر تعداد میں ہیں لیکن اسے کبھی مکمل طور پہ ادارہ جاتی زبان نہیں بنایا جاسکا۔ 1936 میں اسے افغانستان کی سرکاری زبان قرار دیا گیاتھا، سوات میں بھی یہ کوشش کی گئی لیکن عملا دونوں جگہ اس کی حیثیت ثانوی ہی رہی۔ افغانستان…
وزیراعظم عمران خان نے ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے ’’احساس‘‘ کے نام سے ایک منصوبے کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے روٹی، کپڑا، مکان، صحت اور تعلیم کو ریاستی ذمہ داری بنانے کے لیے آئین میں باقاعدہ ترمیم لانے کا ارادہ بھی ظاہر کیاہے۔ اس مقصد کے لیے آرٹیکل 38-ڈی میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔ یوں یہ بنیادی ضروریات ہرشہری کو فراہم کرنا ریاست کے فریضہ میں شامل ہوجائے گا۔ اس پروگرام کے تحت سماج کے سہولیات سے محروم طبقے کیلئے 80 ارب روپے کی اضافی رقم بھی مختص کرنے کا اعلان کیاگیا، جو 2020 میں بڑھاکر 120 ارب…
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چئیرمین اور مذہبی سیاستدان مولانا محمد خان شیرانی نےامکان ظاہر کیا ہے کہ امریکہ افغانستان سے مکمل انخلا نہیں کرے گا، بلکہ محض اپنی افواج میں کمی لائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسےجزوی انخلا کو امریکہ کی شکست سے بھی تعبیر نہیں کیاجاسکتا۔ اگر یہ بات درست ہے کہ غیرملکی افواج مکمل طور پہ باہر نہیں نکلتیں اور اس کے ساتھ طالبان ریاستی امور میں شریک بھی ہوجاتے ہیں تو اس کے بعد تحریکِ طالبان ممکنہ طور پرتین دھڑوں میں تقسیم ہوتی نظر آتی ہے۔ امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے اورشراکتِ…
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کافائنل کراچی میں آج 17مارچ کوکھیلاجارہاہے۔ اس سے قبل ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے اورشیڈول میں تبدیلی کرکے پاکستان میں کھیلے جانے والے باقی آٹھ میچ بھی کراچی میں ہی کھیلے گئے۔ چوتھے پی ایس ایل میں چھ اہم شہری مراکز کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں شریک ہورہی ہیں۔ توقع ہے کہ اگلے سال مزید شہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی اورتمام میچ پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان میں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح کرکٹ نوجوانوں اور شہری مراکز سے زیادہ منسلک ہے اوریہ…
جب بھارت اورپاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پرکشمیرکےعلاقے میں جنگی صورتحال پیدا ہورہی تھی، عین اسی وقت تنظیم تعاون اسلامی (اوآئی سی) کا46واں وزرا خارجہ اجلاس یکم تا دو مارچ متحدہ عرب امارات کے مرکز دبئی میں منعقد ہونے جارہا تھا۔ پاکستان کے لیے تشویش ناک صورتحال یہ تھی کہ اس کانفرنس میں بھارت کی امورخارجہ کی وزیرسشماسوراج کوبطور’مہمان خاص’ مدعوکیاگیاتھا۔ پاکستان کے تمام تراعتراضات کے باوجود مدعوئین نے اپنی پیش کش واپس لینے سے انکارکیاتوپاکستان کے وزیرخارجہ محمودقریشی کو اجلاس کے بائیکاٹ کاباقاعدہ اعلان کرناپڑا۔ بھارت کے لیے تنظیم تعاون اسلامی میں جگہ بنانے کی کوشش ڈھاکہ میں…
افغانستان میں امریکی عمل دخل میں کمی اورطالبان کے کردارمیں اضافہ کالازمی اثرخطے پرپڑرہاہے۔ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اوراس کے تناظرمیں امریکی صدرٹرمپ کے فوجی انخلاء نے خطے میں ایک نئی صورتحال پیداکی ہے۔ انڈیا کے وزیراعظم نریندرمودی کیلئے مضحکہ خیزصورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی صدرٹرمپ نے کہاکہ مودی پانچ گھنٹہ کی ملاقات میں بارباراسے بتاتے رہے کہ انڈیانے افغانستان میں لائبریری بنائی ہے۔ امریکی صدرنے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ افغانستان میں اس لائبریری کوکون استعمال کررہاہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہاکہ انڈیا نے افغانستان کے لیے کچھ نہیں کیا۔ دوسری طرف یہ دعویٰ کیاجاتاہے…
کراچی میں سیکورٹی کے حوالے سےانکشاف کیاگیاہے کہ شہرمیں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے انڈرورلڈ کے جرائم پیشہ گروپ منسلک ہیں۔ خدشہ ظاہرکیاجارہاہے کہ کراچی میں ایم کیوایم، اے این پی اورپی پی پی کے زیرسرپرستی لیاری گینگ کے خلاف رینجرزآپریشن سے متاثرہ عناصراب جرائم پیشہ گروہوں کی شکل میں منظم ہورہے ہیں۔ کئی ایک ٹارگٹ کلنگزمیں انسداددہشت گردی کے پیچھےانڈرورلڈ کا ہاتھ ہونے کی دلیل دی گئی ہے۔ سیاست، جرائم پیشہ گروپوں اوردہشت گردی کے درمیان تعلق پیچیدہ ہے اورحالات کے مطابق ایک خاص رخ اخیتارکرتے ہیں۔ جہاں کراچی جیسے شہروں کے سیاسی حالات اورتنازعات اس کے لیے موافق…
