Author: ثاقب اکبر

عالمی سیاسی حلقوں اور تزویراتی موضوع پر قائم تھنک ٹینکس میں آج کل پاکستان اور روس کے مابین بڑھتے ہوئے تزویراتی تعلقات کا موضوع خاصا اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ 21اگست 2017کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا اور خاص طور پر افغانستان کے بارے میں اپنی نئی حکمت عملی کو جس انداز سے بیان کیا اور اس میں پاکستان کے حوالے سے جو دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا گیا اس کے بعد پاکستان نے زیادہ واضح طورپر علاقائی طاقتوں سے روابط کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ علاقے کے دو بڑے ممالک چین اور روس نے اس سلسلے…

Read More

رواں ہفتے میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق سعودی عرب میں بیس علماء اور دانشوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں سعودی عرب میں سیاسی مخالفین کی سرکوبی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں سلمان العودہ اور عائض القرنی جیسے بلند پایہ اور معروف علماء بھی شامل ہیں۔ ان علماء میں شیخ علی العمری بھی شامل ہیں۔ شیخ محمد العریفی بھی گرفتاریوں کی تازہ لہر کی نذر ہوئے ہیں۔ ٹویٹر پر ان کے پیرووں کی تعداد 19ملین ہے جب کہ فیس بک پر 24ملین انھیں…

Read More

دنیا واقعاً ایک گلوبل ویلیج بن چکی ہے۔ کیسے ساری دنیا روہنگیا کے مظلوموں کے لیے بیدار ہو گئی ہے اور حرکت میں آ گئی ہے۔ اقوام متحدہ میانمار کی حکومت کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے،امریکی اور برطانوی ادارے چیخ رہے ہیں، مسلمان حکومتیں احتجاج کررہی ہیں، ترکی کے وفود بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کی مدد کے لیے پہنچ گئے ہیں، حکومت پاکستان نے بھی آواز احتجاج بلند کی ہے، ایران کی حکومت نے عالمی اداروں کو بیداری کا پیغام دیا ہے۔ تہران میں لاکھوں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں، انڈونیشیا اور ملائیشیا نے میانمار سے احتجاج…

Read More

ہماری رائے یہ ہے کہ ایک مرتبہ پھر دنیا دو قطبی بنتی جارہی ہے۔ اس کے لیے کوئی لمبے چوڑے دلائل کی ضرورت نہیں، عالمی حالات پر سرسری نظر رکھنے والے بھی یہ جانتے ہیں کہ امریکا کی بلاشرکت غیرے عالمی بالادستی کے دن ختم ہو چکے ہیں۔ امریکا کو چیلنج کرنے والی نئی قوتیں اور نئے اتحاد معرض وجود میں آچکے ہیں اور آ رہے ہیں۔ اب صرف وینزویلا،سنی گال، ایران، شام ، کیوبا اور شمالی کوریا جیسے چھوٹے ملک ہی نہیں بلکہ بڑی عالمی طاقتیں بھی امریکی پالیسیوں اور امریکا کی عالمی سلطنت کے خواب کو چیلنج کرتی…

Read More

14اگست 2017 کو پاکستان کا 71واں یوم آزادی منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ہم نے مناسب سمجھا کہ اپنے قارئین کی خدمت میں پاکستان کے چند قابل افتخار مسیحیوں کا تعارف پیش کریں۔ نیز پاکستان کی مسیحی برادری کے ساتھ اپنی ہم آہنگی اور محبت کا اظہار کریں۔ پیش نظر سطور ہماری اسی فکر اور اسی جذبے کی غماز ہے۔ پاکستان کے مسیحیوں کو ہی نہیں بلکہ سب پاکستانیوں کو ان نامور مسیحی شخصیات پر افتخار ہے کہ جن کے نام پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ ان میں پاکستان کے پہلے چیف جسٹس…

Read More

امریکا کے بانیوں سے لے کرآج تک کی امریکی قیادت مختلف مواقع پر اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بہت مثبت خیالات کا اظہار کرتی چلی آئی ہے۔ خود امریکا اور دنیا کے دیگر خطوں میں بسنے والے مسلمانوں میں سے بھی بہت سے امریکی قیادت کے ان خیالات کو ان کے دل کی ترجمانی سمجھتے ہیں۔ تاہم آج دنیا بھر کے مسلمانوں کی اکثریت امریکا کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔ اس مسئلے کی بہت سی تہیں ہیں جنھیں شاید آج پوری طرح سے ہم نہیں پلٹ سکیں گے تاہم بعض اہم اور بنیادی پہلوؤں کا ذکر کرکے حقیقت کا…

Read More

ریاستی قوانین کی شرعی حیثیت، ایک وسیع و عریض موضوع ہے اور اس کے بہت سے پہلو ہیں۔ یقینی طور پر بعض ایسے ریاستی قوانین ہوتے ہیں کہ جو علماء کے فہم شریعت سے متصادم ہوتے ہیں۔ ایسے قوانین کے بارے میں تو علماء یہی کہیں گے کہ ان کو تبدیل کیا جائے لیکن بیشتر ریاستی قوانین ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے بارے میں علماء کی رائے مثبت ہوتی ہے یا پھر وہ اس کے خلاف رائے نہیں رکھتے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے بارے میں تو ہمارے اس نقطۂ نظر سے سب اتفاق کریں گے۔ تاہم ہر…

Read More

انبیاء عقل وفطرت کے راستے پر انسان کو دعوت دیتے تھے اور اس راستے سے انحراف کے خطرناک عواقب و نتائج سے ڈراتے تھے لہٰذا تمام انبیاء ساری بشریت کے لئے محترم ہیں ہمارے فہم کے مطابق اسلامی تہذیب کی بنیاد فطرت اور عقلِ انسانی پر ہے اور یہ کائنات کی فطرت سے ہم آہنگ ہے اور کائنات کی فطرت الٰہی فطرت کا پرتو ہے لہٰذا اس کے خلاف انسان اگر حرکت کرے گاتو وہ تہذیب اسلامی کے خلاف حرکت ہوگی، جوفردِ اور معاشرے کے لئے ضرر رساں ہوگی۔ انسان کے کسی بھی عمل اور سوچ کو انسانی معاشرے سے…

Read More

سرد جنگ کے تلخ مخالفین پاکستان اور روس کے مابین قربت کے شواہد نظر آرہے ہیں۔ایشیا میں سیاسی اور تزویراتی فضا کی تبدیلی نے دونوں ملکوں کو قریب آنے پر مجبور کردیا ہے 2014 سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے اشارے ملنا شروع ہو گئے تھے جو وقت کے ساتھ ساتھ واضح ہوتے جا رہے ہیں اور نئی خارجہ حکمت عملی کے خدوخال ابھرنا شروع ہو گئے ہیں۔ 30جون2017 کو وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے دفتر خارجہ میں خارجہ پالیسی کے جائزہ کے لیے منعقد ہونے والی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ کی اگرچہ زیادہ تفصیلات باہر…

Read More

ثاقب اکبرکا شمار نامور مفکرین میں ہوتا ہے ۔البصیرۃ کے صدر نشین ہیں اور اس پلیٹ فارم سے امہ کی علمی و فکری آبیاری کے علاوہ ہم آہنگی کے لئے بھی کوشاں ہیں۔انہوں نے زیر نظر مضمون میں علم کے ارتقائی سفر کاجائزہ لیتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے ہیں ۔علم کا تقاضا ہر سوال کا جواب نہیں ہوتا بلکہ غور و فکر کے در وا کرنا ہوتا ہے ۔امید ہے کہ یہ مضمون اس مظہر کو پورا کرے گا ۔(مدیر) پس منظر مغرب میں علم کی روایت کو عام طور پر قبل از مسیح کی یونانی علمی روایت سے مربوط…

Read More