Author: ثاقب اکبر

جب ہم پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں تو فوری طورپر ذہن میں شیعہ سنی تناظر ابھرتا ہے لیکن یہی بات جب بھارت میں کی جاتی ہے تو عموماً ہندو مسلم مسئلے کی طرف ذہن مبذول ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی سماج کو جو مسئلہ درپیش ہوتا ہے وہی لفظوں اور اصطلاحوں کا مصداق قرار پاتا ہے۔ ایک دین کے ماننے والوں کے اندر بھی اختلافی مسائل سے معاشروں کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں اور گاہے مختلف ادیان کے ماننے والوں کے مابین کسی معاشرے میں تفرقہ شدت اختیار کر…

Read More

مسئلہ شناخت دراصل اپنی ذات کی شناخت کا مسئلہ ہے۔ جو لوگ شناخت کے بحران کا عنوان قائم کرتے ہیں وہ پہلے مرحلے میں فرد کی ازخود بیگانگی اور دوسرے مرحلے میں سماجی بیگانگی کی حکایت کرتے ہیں۔ سماج سے انسان اُس وقت تک بیگانہ رہے گا جب تک اسے ادراک ذات حاصل نہ ہو جائے۔ گذشتہ صدی میں یورپ میں مذہبی عمرانیات (Sociology of Religion) کے نام سے ایک نیا علم معرض وجود میںآیا۔ اس علم کی بنیاد اس مفروضے پر رکھی گئی کہ مذہب دراصل ازخود بیگانگی(Self Alienation) کی وجہ سے جنم لیتا ہے۔ اس کا سب سے…

Read More

ویسے تو خواجہ میر دردؔ کے بقول: دل صد چاک ہے گل خنداں شادی و غم جہاں میں توأم آئے لیکن اگر کسی خوشی منانے والے انسان کو احساس ہو کہ اُس کے ہمسائے میں ماتم برپا ہے تو یقیناً وہ اپنی خوشی کے اظہار میں محتاط ہوجائے گا، بشرطیکہ اُس کا ضمیر بیدا ر ہوا ،اور دل دوسرے کے رنج کو محسوس کرنے والا ہو۔ استاد شکیب جلالی مرحوم نے کہا تھا: رہتے ہیں کچھ ملول سے چہرے پڑوس میں اتنا نہ تیز کیجئے ڈھولک کی تھاپ کو ان دنوں عالم اسلام میں پیغمبر رحمتؐ کی ولادت کے ایام…

Read More

یہ سوال اب کوئی نیا نہیں رہا کہ مذہب ایک مشکل ہے یا مشکل کا حل۔ اشتراکی فکر کا آغاز اسی نظریے سے ہوا کہ مذہب انسانی ترقی میں حائل ہے۔ مذہب ایک افیون ہے، مذہب کو ترک کیے بغیر تنزل یافتہ معاشرہ ارتقاء پذیر نہیں ہوسکتا۔ اشتراکیت نے مذہب کے خلاف بڑی جنگ لڑی، یہاں تک کہ آدھی دنیا کو فکری طور پر ہی نہیں عملی طورپربھی تسخیر کر لیا۔ دوسری طرف اشتراکیت کی جنگ سرمایہ داری نظام کے خلاف تھی جسے وہ مظلوموں اور مزدوروں کا خون چوسنے والا نظام قرار دیتی تھی یا دیتی ہے۔ دلچسپ بات…

Read More

’’اختلاف‘‘ کا لفظ اتنا منفی مفہوم اختیار کر گیا ہے کہ بہت سے لوگ ہر قسم کا اختلاف ختم کرنے کے درپے ہوگئے ہیں حالانکہ اختلاف کے بعض خوبصورت اور اچھے پہلو بھی ہیں۔ تاہم بعض اختلافات ایسے ہوتے ہیں کہ جنھیں ختم کرنا چاہیے یا پھر جنھیں برداشت کرنا چاہیے۔جس امر کے خلاف جدوجہد کرنا چاہیے اور آواز اٹھانا چاہیے وہ ’’افتراق‘‘ ہے۔ چنانچہ مسلمانوں کے مابین اتحاد ووحدت کی تائید کے لیے قرآن حکیم کی جوآیت سب سے زیادہ پیش کی جاتی ہے اس میں افتراق سے منع کیا گیا ہے: وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا وَّ لَا…

Read More

ہمارے معاشرے میں ویسے تو بہت سے مسائل پر گفتگو ہوتی رہتی ہے اور بعض چھوٹے چھوٹے مسائل پر کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں لیکن جنسی مسائل سے بہت بے اعتنائی اور غفلت برتی جاتی ہے۔ ہمارے علمائے کرام بھی اپنے خطبات جمعہ میں سنجیدگی سے جنسی مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ بدکاری کے احکام بیان کر دینا کافی نہیں۔ بدکاری کی وجوہات کا جائزہ لینا اور ان کے حل کی طرف توجہ دینا بھی علماء اور سماجی مصلحین کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں یہ بات نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ جیسے انسان کو بھوک اور…

Read More

علامہ ثاقب اکبر ایک درد مند مذہبی رہنما اور مفکر ہیں ۔بحیثیت مذہبی عالم انہیں اپنے عقیدت مندوں سے مختلف موضوعات پر سوالات موصو ل ہوتے ہیں جنہیں وہ اپنے فہم دین پر جواب سے نوازتے ہیں ۔ دینی موضوعات پر آپ کی گہری نگاہ اور موجودہ سماجی مسائل کے حل میں شرعی اصولوں کا ملحوظِ خاطر رکھنا آپ کا کمال ہے۔جدید دنیا کے مسائل کا حل مذہب میں تلاش کرنا بلاشبہ ایک مشکل امر ہے ۔ اکیسویں صدی کے سائنسی دور میں اسوہ حسنہﷺ پر کاربند کیسے رہا جائے ۔ جدید سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے سنت نبویؓ کی…

Read More

گذشتہ ماہ کے اختتام پر پیرس میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کا نام فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس واچ لسٹ کی "گرے کیٹیگری”  میں شامل کر لیا گیا۔ اس پر عمل درآمد جون سے ہوگا۔ اس اقدام کے باعث پاکستان کو نئی سخت معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گرے لسٹ میں ان ملکوں کا نام شامل کیا جاتا ہے جنھیں دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں تعاون نہ کرنے والے ممالک قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں پاکستان کے علاوہ اس وقت ایتھوپیا، عراق، سربیا، شام، ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوبیگو،تیونس،…

Read More

ان دنوں عالمی سطح پر ’’تجارتی جنگ‘‘ کی اصطلاح بہت استعمال ہو رہی ہے۔ ماضی میں دو عالمی جنگوں کو بے ہنگم اور اندھا دھند تجارتی جنگوں کا ہی نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ ماضی کا طرز عمل اگر عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے تو بڑی اقتصادی طاقتوں کی بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور ایک دوسرے کو دی جانے والی دھمکیوں کا نتیجہ کہیں مسلح جنگ کی صورت میں تو نہیں نکلے گا؟ پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے موقع پر دنیا اسلحے کے اعتبار سے اتنی ترقی یافتہ نہیں تھی جتنی آج ہے۔ اسلحہ کے میدان…

Read More

1829علمائے کرام اور مفتیان عظام کے دستخطوں سے 16جنوری 2018 کو ایوان صدر سے جاری ہونے والی دستاویز جسے”پیغام پاکستان” کا نام دیا گیا ہے، کے بارے میں گفتگو اور تبصرے جاری ہیں۔ عمومی طور پر پاکستان میں اس دستاویز کا استقبال کیا گیا ہے لیکن اس پر کی جانے والی تنقید اور اس کے بارے میں سامنے آنے والے تحفظات کو بھی پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ 1947سے لے کر آج تک جو اہم دستاویزات پاکستان میں تیار ہوئیں اور جن پر عمومی اتفاق رائے قائم کیا گیا،ان میں سے 31علماء کے 22نکات اور 1973 کے آئین کو…

Read More