﴿ یہ کام ہمارے خاندان میں گذشتہ کئی نسلوں سے ہو رہا ہے۔ ﴿ یہ تو ہمارے علاقے کا رواج ہے‘ ہم تو اسے ترک نہیں کرسکتے۔ ﴿ یہ تو آج کل چل رہا ہے۔ ﴿ یہ تو ان دنوں کا فیشن ہے۔ ﴿ یہ تو ہمارے ہاں کی رسم ہے‘ ہم نے ایسا نہ کیا تو ہماری ناک کٹ جائے گی۔ ﴿ یہ طریقہ فلاں شخصیت کاتھا‘ ہمارے ہاں اسے بہت مقدس سمجھا جاتا ہے‘ ہم تو اسے نہیں چھوڑ سکتے۔ ﴿ یہ تو ہمارے عقیدے کا معاملہ ہے‘ ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ ایسی باتیں اور…
Author: ثاقب اکبر
11اپریل 2016کو شام کے مسئلے پر جنیوا میں مذاکرات کا آئندہ دور شروع ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے 27فروری2016کو ختم ہونے والے مذاکرات میں تمام فریقوں نے شام میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے شام کے اندر جاری تصادم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ البتہ جنگ بندی کی قرارداد میں پہلے سے ہی یہ بات شامل تھی کہ داعش اور القاعدہ سے وابستہ النصرہ فرنٹ کے خلاف کارروائیاں اس جنگ بندی سے مستثنیٰ رہیں گی۔ جنگ بندی کی قرارداد میں پہلے سے ہی یہ بات شامل تھی کہ…
عرب کے سادہ صحرائی معاشرے میں سادہ مگر گہرے دلائل کے ساتھ دین کی بنیادی تعلیمات پہنچا دی گئیں۔اجڈ بدو گہری علمی دلیلوں کو کب مانتے تھے۔ وقت گزرتا گیا مسلمان معاشرے میں جغرافیائی توسیع ہوتی رہی۔سرزمین حجاز کتابوں اورمطالعے کی سرزمین نہ تھی۔ اس لیے بھی’’اقرا‘‘ سے آغاز سخن ہونا زیادہ معنی خیز ہوجاتا ہے۔ لکھنے پڑھنے کا شوق آسمان ہدایت سے اترنے والی کتاب کی برکت اور پیغمبر اسلامؐ کی ترغیب وتشویق سے پروان چڑھنے لگا۔ جب تہذیب وتمدن کے عالمی مراکز سے رابطہ ہوا تو دانش مندانِ عالم کی کتب سے آگاہی شروع ہوئی، کتابوں کے ترجمے…
