قیامِ پا کستان کے بعد پاکستان کی یکجہتی اور بقا کے خیال کے پیشِ نظر اہلِ ا قتدار نے پاکستانی سماج کو وطنیت کی بنیادوں پر ایک یکساں قومی شناخت کے تصور سے ہم آہنگ کر نے کی کوشش کی، ان کا خیال تھا کہ اس طرح پاکستان کو مستحکم رکھنا ممکن ہو سکے گا ، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان کے دولخت ہونے میں جس مسئلے نے اہم کردار دا کیا ، وہ بنگالی شناخت سے جڑا ہے۔ آج بھی موجودہ پاکستان میں حقوق کی متعدد آوازیں اپنی علاقائی و لسانی شناختوں کے ساتھ سراپا صدا ہیں اور…
Author: میگزین رپورٹ
شاہ میر بلوچ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور محقق ہیں ،اور مختلف ملکی و غیر ملکی انگریزی خبارات و جرائد میں متعدد موضوعات پرتحقیقی مضامین لکھتے رہتے ہیں۔ وہ یونی ورسٹی آف ہیمبرگ، جرمنی کے انسٹی ٹیوٹ فار پیس ریسرچ اینڈ سکیورٹی پالیسی کے وزٹنگ فیلو ہیں۔ان کا زیرِ نظر مضمون وادیِِ کیلاش کے باسیوں کو درپیش مسائل کا احاطہ کرتا ہے۔ کیلاش قبائل کو سکندرِ اعطم کی نسل سے بتایا جاتا ہے، ایک وقت میں یہ قبیلہ اس خطے پر راج کرتا رہا ہے لیکن اب نہ صرف ان قبائل کی منفرد رسوم و رواج ،…
جلال الدین مغل آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک تحقیقی صحافی ہیں، اورامیج ڈاٹ کام نامی آن لائن میگزین کے مدیر منتظم ہیں۔وہ خود اپنے تعارف میں اپنے آپ کو مصنف اور فلم میکر بتاتے ہیں۔ان کی تحریریں کشمیر میں اقلیتوں کے مسائل اور ان کے حقوق سے متعلق مختلف جرائد و اخبارات میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کو ریاست اور سماج، ہر دو جانب سے مختلف النوع خدشات اور عدمِ تحفظ کا احساس رہتا ہے لیکن آزاد جموں و کشمیر میں اقلیتوں کا المیہ مختلف ہے کہ وہ قابلِ ذکر تعداد کے باوجود بھی سرکاری…
ڈاکٹریعقوب خان بنگش آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں، آئینی قوانین، جدید تاریخ اور سیاسیات ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ جدیدجنوبی ایشیا کی تاریخ اور خطے کے مسائل و معلامات پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ان کے مضامین ’دی گارڈین ‘ سمیت مختلف بین الاقوامی و قومی اخبارات و جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں نظامِِ تعلیم حکومتی ترجیحات میں شامل دکھائی نہیں دیتا، ریاستی عدم توجہی اور انتظامی مسائل کی بنا پر پاکستانی جامعات تعلیمی میدانوں میں کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا پائیں، پاکستانی جامعات کے تحقیقی مقالہ جات ہمیشہ اہلِ علم حلقوں کی جانب سے…
فرہاد منجو شہرہ آفاق ساؤتھ افریقی نژاد امریکی کالم نگار ہیں۔ان کا خاندان بھارت سے تعلق رکھتا ہے۔’وال اسٹریٹ جرنل‘ سمیت معروف امریکی جرائد کا حصہ رہ چکے ہیں۔’نیو یارک ٹائمز ‘میں جدید سائنسی موضوعات پرکالم لکھتے ہیں۔ ان کا حالیہ مضمون پاک بھارت حالیہ تنازعے کے ابلاغیاتی پہلوؤں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ذرائع ابلاغ کا سماجی نفسیات اور امن وامان کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ عصرِ حاضر میں خبر کی دنیا جس قدر وسیع ہوئی ہے ،اس کے وسائل میں تنوع اور نشریات میں سرعت درآئی ہے،لیکن حادثہ یہ ہے کہ سچ اور جھوٹ کے درمیان تمیزکرنا اسی قدر…
کارل ساگان امریکی ماہرِ فلکیات و کونیات ہیں۔ وہ سائنسی علوم پر دسترس رکھتے اور سائنسی فکر کے فروغ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ متنوع فلکیاتی و کونیاتی موضوعات پر لکھی گئی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں، زیرِ نظر مضمون ان کی کتاب Cosmosکا خلاصہ ہے جس میں وہ کائنات کی لامحدود وسعتوں اور زمین پر رہنے والے بنی نوع انسان کے دیگر سیاروں سے روابط اور وہاں تک پہنچنے کے امکانات و نتائج کو انتہائی آسان اور عام فہم پیرائے میں زیرِ بحث لاتے ہیں۔ کارل ساگان کی خوبی یہ ہے کہ وہ بڑی سے بڑی مشکل کو…
نجود علی یمن سے تعلق رکھنے والی ایک بچی ہے جس کی شادی اس کے بچپن میں کسی ادھیڑ عمر شخص سے کردی جاتی ہے جو بجائے خود ایک ظلم ہے مگر اس پر مستزاد یہ کہ اس کو شوہر کی جانب سے کام کاج اور دیگر امورِ خانہ داری سے ساسس سسر کی خدمت تک کی سبھی ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔ مزید یکہ اس پر ظلم و زیادتی اور تشدد کو بھی روا رکھا جاتا ہے۔ اس ظلم و جبر سے نجات کے لیے گھر سے نکلنے اور طلاق لینے میں کامیابی تک کے مراحل…
زیرِ نظر کتاب ’’پاکستان: ایک نظریہ، ایک حقیقت‘‘ مختلف قلم کاروں کے مضامین کا مجموعہ ہے، ان موضوعات میں تاریخِ تحریکِ پاکستان، بانیانِ پاکستان کے خیالات اور ان کے ذاتی محاسن، اور دوقومی نظریے کی ضرورت و اہمیت جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی اہمیت یہ ہے کہ یہ کتاب شعبہ تعلقاتِ عامہ افواجِ پاکستان کے اشاعتی ادارے، ہلال پبلیکیشنز نے شائع کی ہے۔اس موضوع پر لکھے گئے مضامین کو مجتمع کر کے افواجِ پاکستان کے نمائندہ ادارے کاکتاب کی صورت میں شائع کرنا جہاں ایک طرف پاکستان،اس کی بقا اور اس کی غرض و غایت…
زیر تبصرہ کتاب گجرات سے تعلق رکھنے والے سینئر کالم نگار افتخار بھٹہ کے منتخب اردو کالموں کا مجموعہ ہے جو انہوں نے پچھلے 30 سالوں میں قومی اردو اخبارات میں تحریر کیے ہیں۔افتخار بھٹہ آج کل روزنامہ اوصاف، روزنامہ دن، روزنامہ مشرق لا ہور کے علاوہ گجرات کے مقامی روزنامہ جذبہ اور شانہ بشانہ کے لیے مضامین لکھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور، گجرات اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ادبی اور نظریاتی وفکری نشستیں ان کے بغیر ادھوری ہیں۔ وہ عوامی ورکرز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ فاضل مصنف ایک ریٹائرڈ بینکار ہیں۔ معیشت اور…
پاکستان میں حقوق کی صورتحال مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی وجوہات کی بنا پر پیچیدہ اور تشویشناک ہے۔ لیکن ان میں سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ پاکستانی ریاست اور معاشرہ شاید ابھی تک انسانی حقوق کے اس تصور کا مکمل طور پر قائل ہی نہیں ہوپایا جس کا ابلاغ اور ترویج زیادہ تر مغربی دنیا کی طرف سے ہوتا ہے۔ایک طرح سے حقوق کی جدوجہد کو پاکستان میں اسی طرح کی مشکل درپیش ہے جس کا سامنا ایک مذہبی رجحانات رکھنے والی جدید قومی ریاست کو ہوسکتا ہے۔ پاکستان کا آئین بنیادی انسانی حقوق کا ایک مفصل خاکہ…
