یووال نوح ہریری کی کتاب بندہ بشر جب میں نے پہلی بار دیکھی تو یہ مجھے نصاب کی ایک کتاب کی مانند محسوس ہوئی۔ یہ باب در باب معلومات سے بھری ہوئی ایک ضخیم کتاب تھی۔ خوش قسمتی سے جب میں نے اس کا مطالعہ شروع کیا تو یہ نصاب کی کتاب کے برعکس ایک دلچسپ ناول کی طرح پڑھی جانے لگی۔ یہ قاری کو پہلے ہی صفحے سے جکڑ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میں ورق ورق اس کے دلچسپ انداز میں گم ہوتا چلا گیا کیونکہ معلومات ایک تسلسل کے ساتھ روانی میں ایک حقیقت سے دوسری حقیقت…
Author: میگزین رپورٹ
ہنا آرنٹ جرمن نژاد امریکی فلسفی اور ماہرِ سیاسیات ہیں۔ زیرِ نظر مضمون ان کی کتابThe Origins of Totalitarianismکا خلاصہ ہے جس میں وہ مطلق العنانیت کی تعریف، اساسی خصوصیات اور تاریخی پس منظر کو زیربحث لاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مطلق العنانیت آزادفکری وآزاد سماج کی مخالف ہوتی ہے، جب جمہوریت کمزور ہوتی ہے اور وہ عوامی مطالبات اور تقاضوں کو صحیح معنوں میں پورا نہیں کرتی تو اس کے نتیجے میں مطلق العنانیت کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ماضی میں مقتدر قوت کے طور پر کئی بار ظہور کرچکی ہے اور…
سماجی مساوات ایک ایسی اخلاقی سیاسی قدر ہے جس کی اساس پر معاشرتی، اقتصادی اور ثقافتی استحکام کا دارومدار ہوتا ہے۔اگر کسی ملک میں یہ قدر کمزور ہو تو اس کی وجہ سے جنم لینے والے مسائل انسانی زندگی کے ہر شعبے کو متأثر کرتے ہیں۔ سماجی مساوات جس طرح تمام شہریوں میں حقوق کی برابر فراہمی کا ذریعہ ہوتا ہے اور ریاست کے وسائل سے سب کو فائدہ اٹھانے کا موقع دیتا ہے، اسی طرح ملک وقوم کی ترقی وفلاح کو یقینی بنانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ گویا یہ ایک ایسا دوطرفہ عمل ہے جو شہریوں کے…
موجودہ زمانے میں جب سماج مختلف طرز کی تقسیمات کا شکار ہے، مارچ 2019ء میں خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں’ ہم عورتیں‘ نامی اتحاد کا خواتین کے عالمی دن پر ملک بھر میں ایک متحد ہ مارچ یکجہتی کا بہت خوبصورت اظہار تھا۔ عورتیں، مرد، ٹرانس جینڈرز غرضیکہ سبھی لوگ ہاتھوں میں ہاتھ دیے اپنی طبقاتی، مسلکی اور مذہبی تفریق کو پس پشت ڈال کر انسانیت کے رشتے میں جڑے ہوئے گیت گاتے اور نعرے لگاتے جارہے تھے۔ اگرچہ اس آہنگ کی عمر تھوڑی تھی۔ کیونکہ اگلے چند روز ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ اسمبلی میں…
پوری اسلامی دنیا کا بالعموم اور برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کا بالخصوص یہ مخمصہ بن چکا ہے کہ یہ آج کے معروضی حالات، زمینی حقائق یا روح عصر سے سبق حاصل کر نے کی معمولی سی کاوش بھی نہیں کرتے۔ اس مخمصے کے عقب میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک بہت سے اسلامی ممالک میں بسنے والوں کی قومی سطح پر کوئی شناخت ہی نہیں ہے۔ اس تناظر میں جب ہم برصغیر کی تاریخ، تمدن اور تہذیب کا مطالعہ کرتے ہیں تو اسے چار ادوار میں منقسم کر کے ہی بات کو آگے بڑھایا جاسکتا…
زیر نظر شاعری کا مجموعہ’’اسے تصویر کرنا ہے‘‘ یوسف خالد کا جذبوں، رنگوں اور نغموں سے عبارت ایک ایسا تحفہ ہے جو شعری ادب میں قابل قدر اضافہ ہے۔ یہ شعری مجموعہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں آزاد نظمیں شامل ہیں جبکہ دوسرا حصہ غزلوں پر مشتمل ہے۔دونوں کی اپنی امتیازی خصوصیات ہیں جو قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ عمدہ نظم کی یہ تعریف کی جاتی ہے کہ وہ قاری کے باطن میں تجربے سمیت داخل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہو۔یوسف خالد کی نظمیں پڑھنے والے کو جذباتی سطح پر اپنا اسیر بنالیتی ہیں۔…
ملک اسلم اعوان معروف صحافی اور صاحبِ اسلوب قلمکار ہیں۔ وہ گذشتہ کئی برسوں سے ملک کے متعدد قومی و مقامی اخباروں کے ساتھ صحافیانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس وقت وہ موقر قومی اخبار ’’دنیا‘‘ کے ساتھ وابستہ ہیں اور باقاعدگی سے کالم لکھ رہے ہیں۔ وہ ’تجزیات‘ آن لائن کے لیے بھی لکھتے ہیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ ان کے پسندیدہ موضوعات کون سے ہیں۔ سیاست، ریاست، سماج ومعاشرت، ادب و ثقافت، تاریخ و روایت، بین الاقوامی معاملات اور قومی مسائل، غرض کسی بھی موضوع پر لکھنا جیسے ان کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔ غالباً شعرو…
برصغیر پاک و ہند کی مشہور شاعرہ مترجم اور مصنفہ فہمیدہ ریاض کی زندگی اور حالات سے متعلق ڈاکٹر شاہ محمد مری کی کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو ا ہے۔ جس کے پیش لفظ میں مصنف لکھتے ہیں: ذرا شمار کریں آج کے پاکستان میں کتنے لوگ ہوں گے جنہیں ہم اپنے عوام کا کلچرل ترجمان کہہ سکتے ہیں۔ہاتھوں کی انگلیوں کی جتنے بھی نہ ہوں گے۔ میرا دعوی ٰ ہے کہ ان میں سے ایک نام فہمیدہ ریاض کا بھی ہوگا۔ جالب اور گل خان نصیر کے بعد مزاحمت اور احتجاج کے ادب میں اس سے بڑانام اب…
’’تحریکِ پاکستان کے اساسی افکار‘‘(Foundational Thoughts of Pakistan Movement) شعبہ تعلقاتِ عامہ افواجِ پاکستان کے اشاعتی ادارے الہلال پبلیکیشنز سے اشاعت پذیر ہوئی ہے جس کا مقدمہ شعبہ تعلقاتِ عامہ افواجِ پاکستان کے سربراہ جنرل آصف غفور باجوہ نے لکھا ہے۔ زیرِ نظر کتاب تحریکِ پاکستان کے قائدین، سر سید احمد خان، علامہ محمد اقبال اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مختلف خطبات و مضامین سے لیے گئے اقتباسات، مختلف خطبات اور خطوط پر مشتمل ہے جو قاری کو تحریکِ پاکستان کے پسِ منظر، مختلف تاریخی واقعات اور ان کے جواب میں بانیانِ پاکستان کے موقف اور قیامِ پاکستان…
زیرنظر تحقیق محمد نعیم ورک کا اردو ادب میں پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے، جو کتابی صورت میں شائع کیا گیاہے۔اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں انہوں نے 1869 سے1947 تک اردو زبان میں لکھے جانے والے ناولوں کا ثقافتی مطالعہ کیا ہے۔یوں تو ناول اور ثقافت کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ کہانی جس زمان ومکان میں جنم لیتی ہے اس کی کی ریت روایات اور ثقافتی مظاہر کو بھی اپنے جذب کرلیتی ہے جس کی جھلک کہانی کی بْنت اور روح میں واضح نظر آتی ہے۔لیکن ناول نگاری کی صنف چونکہ مغرب…
