امریکی شہر لاس ویگاس میں موسیقی کے ایک کانسرٹ پر فائرنگ سے کم از کم پچاس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد دو گھنٹے تک ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک مبینہ حملہ آور قتل،جس کے بارے میں گمان ظاہر کیاجارہا ہے کہ میوزک کنسرٹ پر فائرنگ کرنے والا شخص وہی تھا۔ پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور مقامی شہری ہی تھا لیکن اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جب میوزک کانسرٹ پر فائرنگ کی گئی تو وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور گولیاں چلتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔…
Author: محمد اشتیاق
پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پیر دو اکتوبر کو دوسری مرتبہ احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اُن پر فرد جرم تو عائد نہیں کی گئی لیکن نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے اور اُنھیں نو اکتوبر کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیاہے۔ پیر کو ہونے والی سابق وزیر اعظم کی اس پیشی کے ساتھ یہ چرچا بھی رہا کہ رینجرز نے نواز شریف کے ساتھ آنے والے وفاقی وزیر داخلہ اور ان…
بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں جمعے کو ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے گئے۔ حکام کے مطابق جس وقت بھگدڑ مچی تو اس وقت بڑی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے اور تیز بارش بھی ہو رہی تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ممبئی ریلوے اسٹیشن کو ملانے کے لیے پیدل چلنے والے پل پر ہجوم تھا کہ اس دوران رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ بھارت میں ریل کا ایک بڑا نظام ہے اور صرف ممبئی میں مقامی ریل گاڑیوں کے نظام ذریعے لگ بھگ دو کروڑ…
خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت، کیا سعودی عرب بدل رہا ہے؟ سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک شاہی فرمان میں کہا ہے کہ ملک میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن اس کا اطلاق آئندہ سال کے وسط سے ہو گا۔ سعودی عرب میں قانون کے مطابق خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی اور نا ہی اُنھیں ڈرائیورنگ لائسنس جاری کیے جاتے تھے۔ لیکن اب شاہی فرمان کے جاری ہونے کے بعد خواتین بھی لائسنس حاصل کر سکیں گی اور اس کے لیے مروجہ قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ بعض…
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بعض لوگ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان توڑنے کی بات کرتے ہیں اور اُنھوں نے متنبہ کیا کہ ایسے افراد جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر بیٹھ کر یہ لوگ ’’فوج کو گالیاں دیتے ہیں، ملک کو گالیاں دیتے ہیں‘‘ اور دشمن ایجنسیاں بھی پاکستانی فوج کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کے حال ہی میں ایسے بیانات سامنے…
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے وطن واپسی کے بعد منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، اور اب اُن پر فرد جرم دو اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔ نواز شریف سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پیش ہوئے لیکن کچھ ہی منٹ بعد عدالت میں حاضری لگانے پر اُنھیں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ قومی احتساب بیورو نے تین ریفرنس نواز شریف کے خلاف دائر کیے تھے، ان ریفرنسس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے علاوہ بیٹی مریم نواز اور اُن کے شوہر کیپٹن…
پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے حزب مخالف کی ایک بڑی جماعت پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ بے نظیر بھٹو اور اُن کے بھائی مرتضٰی بھٹو کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ سابق صدر کا یہ دعویٰ اُس الزام کے بعد لگایا گیا جس میں آصف زداری نے اپنے حالیہ بیان میں بے نظیر بھٹو کے قتل کا الزام پرویز مشرف پر عائد کیا تھا۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے تقریباً 10 سال بعد 31 اگست 2017 کو پاکستان کی ایک عدالت نے…
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمات کی سماعت جاری ہے لیکن تاحال نواز شریف یا اُن کے بچے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ قومی احتساب بیورو ’نیب‘ نے منگل کو ہونے والی سماعت کے موقع پر نواز شریف اور اُن بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے احتساب عدالت کے سامنے زبانی درخواست کی لیکن عدالت نے اُسے مسترد کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر چوہدری نے نواز شریف، حسین نواز اور حسن نواز کو 26 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا…
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے رواں ہفتے ماسکو کا دورہ کیا جہاں اُنھوں نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوورف کے علاوہ صدر ولادیمر پوٹن سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے کہا گیا کہ تمام فریق جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کری واضح رہے کہ 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد تہران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق معاہدہ طے پایا تھا۔ کانگریس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت امریکی صدر کے…
پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’’انصار الشریعہ پاکستان‘‘ نامی شدت پسند تنظیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تنظیم کا نام حال ہی میں منظر عام پر آیا اور رواں ماہ کے اوائل میں ایم کیو ایم پاکستان کے ایک مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی ذمہ داری ’’انصار الشریعہ پاکستان‘‘ ہی نے قبول کی تھی۔ بظاہر اس سے قبل اس تنظیم کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا اور جب خود ’’انصار الشریعہ پاکستان‘‘ نے بعض حملوں کی ذمہ داری قبول کی تو اس کی…
