Author: محمد اشتیاق

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال کراچی کے دورے پر ہیں جہاں اُنھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے تحت گزشتہ چار سالوں کے دوران اُن کے بقول ملک سے نفرت اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیے گئے۔ تاہم اُنھوں نے تسلیم کیا کہ اب پاکستان کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے اور دہشت گرد سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب مائل کرنے میں مصروف چند نیٹ ورکس پکڑے…

Read More

ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے اور اس ٹیم کے کپتان فاف ڈپلوسیسی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کرکٹ کے عالمی کھلاڑیوں کی یہاں آمد کا مقصد پاکستان میں ’انٹرنیشنل کرکٹ‘ کی واپسی ہے۔ ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان میں ’’آزادی سیریز‘‘ کے سلسلے میں تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ ان میچوں کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حالیہ برسوں میں ملک میں ’انٹرنیشنل کرکٹ‘ کی بحالی کے لیے کوشش کرتا آیا ہے کیوں کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے…

Read More

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چین کے دورے کے بعد پیر کو ایران کا دورہ کیا۔ تہران میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں خواجہ آصف اور اُن کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کی۔ اس دورے کے دوران خطے خاص طور پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ خواجہ آصف نے بعد ازاں صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی۔ گزشتہ جمعہ کو خواجہ آصف نے چین کا دورہ کیا تھا اور اس دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات…

Read More

عید الاضحٰی کے موقع پر جمعہ کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں اپنے صدارتی محل میں اہم سیاسی شخصیات، عمائدین اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اُن کا ملک پاکستان سے جامع سیاسی مذاکرات کو تیار ہے۔ محض یہ ہی نہیں بلکہ صدر اشرف غنی نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان کے ساتھ امن اُن کا قومی ایجنڈا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ بڑے واقعات کے بعد صدر اشرف غنی پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے رہے اور اُنھوں نے ماضی قریب میں پاکستان کا اپنا ایک مجوزہ دورہ…

Read More

پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے مقدمہ قتل میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں زیر حراست پانچ مرکزی ملزمان کو بری کر دیا، جب کہ پولیس کے دو سابق سینیئر افسران کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر 17، 17 سال کی قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جب کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو اس مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ بے نظیر بھٹو دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسے میں شرکت بعد واپسی پر اُس وقت…

Read More

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ ہفتے آنے والے سمندری طوفان ’ہاروی‘ نے بڑی تباہی مچاہی ہے اور اس ریاست کے لگ بھگ 25 فیصد علاقے کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے منگل کو تصدیق کی گئی ہے کہ سمندری طوفان ’ہاروی‘ میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہو چکی ہے جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور اُنھیں اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا پڑا۔ جب کہ اس علاقے میں قائم صنعتوں بشمول ’آئل انڈسٹری‘ کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو متاثرہ…

Read More

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کے گلے میں سرطان کی تشخیصں ہوئی ہے، وہ گزشتہ ہفتے طبی معائنے کے لیے لندن گئی تھیں۔ شریف خاندان کی طرف سے سامنے آنے بیان کے مطابق کلثوم نواز کے مرض کی تشخیص بروقت ہو گئی اور اُن کا مرض قابل علاج ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس رابطے کے دوران اور کیا بات چیت ہوئی یہ…

Read More

پاکستان کے وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اپنے نظریے کے پرچار کے لیے مدارس کے بچوں کی بجائے کالجوں یونیورسٹیوں طالب علموں کے ذہن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کے لیے اعلیٰ تعلیم کے منتظم ادارے ہائیر ایجوکیشن کمیشن یعنی ’ایچ ای سی‘ کے ساتھ مل کر لائعہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کے بقول اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی…

Read More

  طویل مشاورت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق اپنے ملک کی نئی پالیسی کا اعلان پیر کی شب کریں گے۔ اس پالیسی میں وہ افغانستان میں جاری جنگ سے متعلق امریکی حکومت کی ترجحیات واضح کریں گے اور یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ اس حکمت عملی میں پاکستان سے متعلق بھی کچھ اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔ 2001 میں امریکہ میں دہشت گرد حملوں کے بعد امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کی افغانستان میں جاری جنگ کو 16 سال ہو چلے ہیں لیکن اب بھی یہ لڑائی…

Read More

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سزا یافتہ افراد کا پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کا امیدوار بننا ممنوع قرار دیا گیا تھا جب کہ اس کے علاوہ امیدوار کی کم از کم تعلیمی اہلیت بی اے یعنی چودہ سال تک کی تعلیم مقرر کی گئی تھی۔ سزا یافتہ افراد تو ایک طرف لیکن قانون ساز بننے کے لیے بی اے تک کی تعلیم کا ہونا بہت سے سیاست دانوں کے لیے ایک کڑا چیلنج تھا۔میدان سیاست میں سرگرم خاندانوں نے اس  کا توڑ یہ ڈھونڈا کہ وہ اپنے خاندان کے اُن نوجوان…

Read More