پاکستان میں سیاسی ہلچل سے متعلق خبروں اور تبصروں کے باوجود ایک افسوسناک خبر ایسی آئی جسے کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکا۔ ایک خاتون ڈاکٹر جس کا آبائی ملک جرمنی تھا، لیکن اُن کا دل پاکستان میں دھڑکتا تھا۔ ڈاکٹر روتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ 87 برس کی عمر میں کراچی میں 10 اگست کو انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹر روتھ پہلی مرتبہ جب پاکستان آئیں تو اُن کی عمر 30 برس تھی جس کے بعد اُنھوں نے اپنی زندگی کے لگ بھگ 57 سال اسی ملک میں گزار دیئے۔اُنھوں نے اپنی تمام زندگی جزام یعنی ’کوڑھ‘ کے خاتمے…
Author: محمد اشتیاق
قیاس آرائیوں اور خدشات کے باوجود جمہوری سفر پٹڑی پر آ گیا ہے اور اب تک بظاہر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) میں کوئی بڑی دراڑ بھی نہیں پڑی۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے تین مرتبہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالا لیکن تینوں مرتبہ اپنے عہدے کی مدت پوری نہ کر سکے۔ اگرچہ پہلے دو ادوار کے مقابلے میں اس مرتبہ نواز شریف زیادہ مدت یعنی چار سال تک وزیراعظم رہے، لیکن ایک عدالتی فیصلے کے سبب اُنھیں اپنے منصب سے سبکدوش ہونا پڑا۔ پاناما لیکس سے متعلق عدالتی جنگ کے دوران اس خدشے کا اظہار کیا…
پڑوسی ہوتے ہوئے بھی حالیہ دوریوں کو کم کرنے کے لیے کابل اور اسلام آباد ثالث کی تلاش کرتے رہے لیکن اب دونوں کو یہ سمجھنا ہو گا کہ راستہ براہ راست بات چیت ہی سے نکل سکتا ہے۔ خیبر ایجنسی کی دور افتادہ اور دشوار گزار وادی راجگال میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج نے ’خیبر فور‘ کے نام سے ایک بڑی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ لگ بھگ 250 مربع کلو میٹر پر پھیلی وادی راجگال کا شمار اُن علاقوں میں ہوتا ہے جہاں اب بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں، جن کے خاتمے کے لیے…
ویسے تو تمام ہی پاکستانیوں بالخصوص پرجوش نوجوانوں کو اچھی خبروں کی تلاش رہتی ہے لیکن حالیہ دنوں میں چند پاکستانیوں کو ملنے والی نمایاں کامیابیاں ذرائع ابلاغ میں زیادہ توجہ حاصل نہ کر سکیں وزیراعظم نواز شریف اُور اُن کے خاندان سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ’جے آئی ٹی‘ کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملک کے سیاسی منظر نامے پر ہونے والی ہلچل کا چرچہ اور شور اس قدر ہے کہ پاکستان سے جڑے کئی دیگر اہم معاملات یا تو اس گہما گہمی میں دب گئے ہیں یا اُن کا علم ہوتے ہوئے بھی کسی نے…
روایتی طور پر افغانستان کے شمال مشرقی صوبے خوست، پکتیا اور پکتیکا حقانی نیٹ ورک کے مضبوط مراکز رہے ہیں اور پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ گروہ اب بھی اپنے ملک میں ہے پاکستان اور افغانستان طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا الزام لگاتے رہے ہیں اور یہ ہی معاملہ دو پڑوسی ممالک کے درمیان بداعتمادی و دوریوں کا سبب بھی بنا۔ باوجود اس کے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور ظاہری طور پر موجود عسکریت پسندوں کے…
پاڑا چنار کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے سرحدی علاقوں میں داعش اور طالبان کی موجودگی دیکھی ہے افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے مرکزی شہر پاڑا چنار کے تین اطراف میں افغانستان ہے جب کہ ایک سمت میں وفاق کے زیرانتظام پاکستان کے قبائلی علاقے ہیں۔ اس شہر کی اکثریت آبادی کا تعلق شیعہ طوری برادری سے ہے۔ کرم ایجنسی کا علاقہ طویل عرصے تک فرقہ واریت کی لپیٹ میں رہا اور 2005 کے بعد کئی سالوں تک پاڑا چنار کے لوگ افغانستان کے راستے ایک طویل سفر طے کرنے کے…
اقتصادی ترقی کے لیے امن نا گزیر ہے اور چین یہ بخوبی جانتا ہے کہ اُسے اپنے منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لیے روایتی کردار سے ہٹ کر کچھ کرنا ہو گا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور تناؤ اس خطے میں امن و استحکام کی راہ میں ایک حقیقی رکاوٹ ہے اور اس کا ادارک نا صرف دونوں پڑوسی ممالک بلکہ عالمی طاقتوں کو بھی ہے۔ اگرچہ ماضی قریب میں اس کشیدگی میں کمی کے لیے عملی طور پر عالمی یا علاقائی طاقتوں نے کوئی ٹھوس کوشش نہیں کی، لیکن اب چین کی طرف سے اس ضمن میں ایک…
ایک ایسا ملک جس کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہو، اُنھوں نے اپنی عمر کے ماہ و سال کا سفر طے کرتے ہوئے اگر اپنے ارد گرد کچھ دیکھا تو وہ خوف اور دہشت کے سائے ہی تھے۔ پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر نے اس ملک میں بسنے والوں کو محض جانی و مالی نقصان ہی نہیں پہنچایا بلکہ اس خطے میں صدیوں پرانی ثقافت کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ روا داری، محبت، برداشت کے رشتوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کے مختلف علاقوں کے ثقافتی رنگ، موسیقی، فلم اور دوسرے شعبوں کو ایسی ٹھیس پہنچی کہ…
مشرق وسطیٰ میں اگر کشیدگی مزید بڑھی تو اس سے پاکستان بھی کسی حد تک متاثر ہو گا، کیوں کہ بہت سے معاملات میں پاکستان سعودی عرب پر انحصار کرتا آیا ہے اور قطر سے بھی پاکستان کے تعلقات کی ایک خاص اہمیت رہی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 21 مئی کو عرب اسلامک امریکن کانفرنس کے موقع پر دہشت گردی کے خلاف مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد پر زور دیا تھا۔ اگرچہ اُنھوں نے اپنے خطاب میں ایران کو ہدف تنیقد بنایا لیکن بظاہر یہ لگ رہا تھا کہ وہ مشرق…
لیکن یہ بات غور طلب ہے کہ پاکستان کو درپیش مشکلات اور چینلجوں کے باوجود اگر ملک میں افراتفری کا عالم نہیں تو اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ضرور ہے کہ لوگ کھل پر مختلف معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ ہر دور کے چینلج مختلف ہوتے ہیں اور اُن کو روکنے یا نمٹنے کی حکمت عملی بھی جدید دور کے مطابق اتنی ہی موثر ہونی چاہیئے، بصورت دیگرنہ صرف اندرون ملک شور اُٹھے گا بلکہ بیرون ملک بھی اس گونج سنائی دے گی۔ اگرچہ حکومت کے بقول معاملہ ‘سلامتی’ کے خدشات کا ہے لیکن…
