Author: اعظم خان

جج محمد بشیرایون فیلڈ ریفرنس میں 3 جولائی کی شام حتمی دلائل کے اختتام پر فیصلہ محفوظ کرتے ہی رخصت پر چلے گئے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ گھر سے ہی فیصلہ لکھ رہے ہیں۔ جمعرات 5 جولائی ان کی عدالت جانے کا اتفاق ہوا تووہاں  بندہ تھا نہ بندے کی ذات۔یہ وہ کمرہ عدالت ہے جہاں نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دنوں میں کمرہ عدالت میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ملتی تھی۔ اب یہ عدالت ایک بڑے فیصلے تک بند پڑی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ یہ عدالت بنی ہی صرف ایک ریفرنس کے…

Read More

شریف خاندان پر ایک اور جمعہ کی آمد آمد ہے۔ جمعہ کے دن سنایا جانے والا فیصلہ شریف خاندان پر بھاری گزرتا  آرہا ہے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ اس بار مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے احتساب عدالت کے سے استدعا کی کہ  کیوں نہ جمعہ کو فیصلہ سنانے کی قسم توڑ ہی دی جائے اورفیصلہ ہفتے کے روز سنایا جائے۔ جج زیر لب مسکرائے اور فیصلہ برقرار رکھا۔ اس فیصلے کا سب سے زیادہ انتظار مریم نواز کو ہے کیونکہ ان کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں وہ بھی اپنے والد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی…

Read More

شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک پہنچے۔ کچھ دیر بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ عدالت میں داخل ہوا اور شیخ رشید کو روسٹرم پر بلا کر راولپنڈی میں ایک زیر تکمیل منصوبے کی جلد تکمیل سے متعلق سماعت شروع کردی۔ چیف جسٹس نے شیخ رشید کو موقع دیا کہ سب کہہ دو۔ پھربھابڑا بازار کا سیاستدان ایسے بولنا شروع ہوا، جیسے  کسی موبائل کمپنی کے ہزاروں فری منٹس  آفر کی   پروموشن کررہاہو۔ یہ اشتہار بلا تاخیر چلا اور پھر خوب چلا۔ شیخ رشید نے کہا اس منصوبے کا خواب…

Read More

آج 12 جون کو خلاف معمول نوازشریف پانچ منٹ تاخیرسے عدالت پہنچے۔ جب گھڑی کی سوئیاں 9:30 پر پہنچیں تو نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالتی اہلکار کو کہا جا کر جج کو بتائیں کہ سماعت کا وقت ہوگیا ہے اب عدالتی کارروائی شروع ہونی چاہیے۔ عدالتی اہلکار   حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عدالت کے عقبی کونے سے جج محمد بشیر کے چیمبر میں چلے گئے اور پھر اپنے ساتھ جج کو بھی عدالت میں لے کر آگئے۔ مظفر عباسی سے نے جج سے پوچھا کہ سپریم کورٹ کی کیا ہدایات ہیں۔ جج نے مشورہ دیا کہ رجسٹرارسے…

Read More

Justice rushed is justice crushed یہ وہ پیغام تھا جو مریم نواز نے اپنے والد سابق وزیر اعظم نوازشریف کے حوالے سے ٹوئٹر پر47 لاکھ سے زائد فالورزکو دیا۔آج 11 جون کو نوازشریف کمرہ عدالت پہنچے تو سب سے پہلے اپنے اسٹاف سے کہا کہ ان کی گاڑی سے اخبارات نکال کر لائے جائیں۔ کچھ دیر میں عملہ نے سب اخبارات نوازشریف کے پاس حاضر کردیے۔ نوازشریف نے اس خبر پر بھی نظر دوڑائی جو اتوار کے دن سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت سے متعلق تھی،جس میں  نوازشریف کے خلاف ریفرنسز پر…

Read More

نواز شریف نے 1990 میں ہونے والے  انتخابات سے متعلق اپنے حلفاً تحریر کیے گئے  بیان میں  یہ  دعویٰ کیا ہے کہ انہوں کبھی آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لیے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنا یہی موقف ایف آئی اے کے سامنے بھی دہرایا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے فوج کے دواہم حساس اداروں  ایم آئی اور آئی ایس آئی سے مالی امداد لینے کے بارے میں جواب طلب کیا تھا۔ میں ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آیا ہوں، کبھی…

Read More

8 جون کا سورج بھی شدت کی عکاسی کررہا تھا۔ نواز شریف احتساب عدالت پیش ہوئے تو سابق فوجی آمر پرویز مشرف کا ذکر ان کی زبان پر تھا۔ ایک دن قبل سپریم کورٹ نے سنگین غداری کے باوجود مشرف کو الیکشن 2018 کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی۔ اگرچہ یہ مشروط اجازت ہے لیکن اتنے سنگین جرم کے ملزم کے ساتھ  دوستانہ برتاؤ نے جیسے نواز شریف کو چپ کا روزہ توڑنے پر مجبور کردیا ہو۔ نواز شریف نے نظام انصاف پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مشرف کے جرائم کی فہرست گنواتے ہوئے انہوں نے سوال…

Read More

آج 7 جون کا سورج بھی شدید گرمی کی نوید لے کر سروں پر مسلط ہوا۔ جیسے جیسے درجہ حرارت شدت اختیار کرتا جارہا ہے لوڈشیڈنگ کا راج بھی عروج کی طرف گامزن نظر آتا ہے۔ سحری کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچنے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف خاموش تھے۔ کمرہ عدالت میں ان کے گرد ان کی پارٹی رہنمااور صحافی دائرہ بنا کر کھڑے ہوگئے۔ نواز شریف ہر بات غور سے سنتے لیکن کسی بات کا جواب نہیں دے رہے تھے۔ ان کے چہرے پر تاثرات ایسے تھے جیسے وہ اٹک قلعہ میں قید…

Read More

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث گذشتہ روز  عدالت میں پیش نہیں  ہوئے۔ ایک دن پہلے وہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے ساتھ ایک تلخ مکالمے کے بعد شدید غصے کی حالت میں کمرہ عدالت سے نکلے تھے۔ وکیل صفائی کے مطابق برتی جانے والی ناانصافیوں کے باوجود وہ ان ریفرنسز کو منطقی انجام تک ضرور پہنچائیں گے۔ استغاثہ اس مقدمے میں سابق وزیر اعظم کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہے جبکہ دفاع کے مطابق عدالت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ آئے گا تاکہ یکساں  نوعیت کے مقدمات میں ایک ساتھ بحث…

Read More

روایتی سفید شلوارقمیض اور کالے رنگ کی واسکوٹ میں ملبوس نواز شریف گذشتہ روز احتساب عدالت میں داخل ہوئے تو پارٹی رہنماؤں کی بھی ایک بڑی تعداد ان کے ہمراہ  تھی۔ چہرے پر مسکراہٹ سے زیادہ سنجیدگی تھی جبکہ  لہجہ قدرے تلخ تھا۔ نسشت پر بیٹھتے ہی سابق وزیراعظم نے کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت شروع کردی۔ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں اور اس دوران مختلف امور کی انجام دہی میں ان کی مدد کرتی نظرآئیں۔ بات چیت کا مرکزسوال وجواب سے زیادہ روایتی حال احوال تک محدود رہا۔ سابق وزیراعظم ہمیشہ  اپنے…

Read More