اپنے گھر کو سدھارو، اپنے آپ کو ٹھیک کرو، دنیا میں ہم isolate ہوچکے ہیں۔ اس ملک کو ایسے مقام تک پہنچا دیا گیا کہ کوئی ایک ملک بھی ہمارا دوست نہیں رہا صبح کی ٹریفک کو شکست دے کر اسلام آباد کے مغربی کونے میں واقع احتساب عدالت پہنچنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ وزارت عظمیٰ کے منصب پر براجمان رہنے والے نواز شریف سے اہم سوالات کرنا بھی سفر کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہوتا ہے۔ احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کی کوریج پر مامورصحافی ہر دن کے موضوع کے…
Author: اعظم خان
نواز شریف احتساب عدالت میں سماعت شروع ہونے سے قبل ہی آکر پہلی صف میں اپنی مخصوص نشست پربراجمان ہوجاتے ہیں۔ اکثر سینیٹر پرویزرشید ان کے بائیں جبکہ مریم نواز ان کے دائیں طرف بیٹھ جاتی ہیں۔ رپورٹرز ان کے سامنے کھڑے بلا توقف سوالات پوچھ رہے ہوتے ہیں۔ نواز شریف ہنس بھی رہے ہوتے ہیں، غصے میں بھی دکھائی دیتے ہیں اور کبھی عدالتی فیصلوں کا حوالہ دے کر پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔ موقع تلاش کرتے ہی خود بھی کئی سوالات کا جواب سوالات ہی کی صورت میں دیتے ہیں۔ غیر رسمی بات چیت میں وہ موضوع پر سیر…
عدالت میں معمول سے بڑھ کر ہجوم ہے۔ جج کی آمد میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔ وزراء اور مشیر چاروں اطراف موجود ہیں۔ نواز شریف عدالت کی بائیں طرف پہلی نشست پر جبکہ واجد ضیاء عدالت کی دائیں جانب والی پہلی نشست پر براجمان ہیں۔ اگر نوازشریف کےساتھ پارٹی رہنما موجود رہتے ہیں تو واجد ضیاء کے ساتھ خاص سیکیورٹی اہلکار حصار بنائے موجود رہتے ہیں۔ واجد ضیاء جب کٹہرے میں کھڑے ہوتے ہیں تو بھی سیکیورٹی اہلکار اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوئی ان کے قریب نہ پھٹک سکے۔ سماعت میں وقفے کی صورت میں ان کو…
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے احتساب عدالت کے سامنے بیان کو تقویت دینے کے لیے دو ٹویٹ کیے جس میں جے آئی ٹی کو حاصل دو پرانی دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایون فیلڈ یعنی لندن فلیٹس سے متعلق اہم ثبوت مل گئے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا نیب کو پانامہ جے آئی ٹی کی طرف سے والیم دس کے تحت لکھے گئے کسی خط کا جواب موصول ہوا ہے؟ اس کا جواب نیب کی طرف سے فائل کیےگئے شریف خاندان کے خلاف…
ذرائع کے مطابق نیب کے اعلیٰ حکام نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف اہم گواہ فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے کی گواہی کے دوران نیب کے ناکام پلان پرتشویش کا اظہارکیا اور ناکامی کی وجوہات کا تعین کرنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے رابرٹ ریڈلے کو واجد ضیا کے فرسٹ کزن راجہ اختر کے ذریعے بیان دینے پر آمادہ کیا۔ اس سے قبل مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے وکیل کی حثیت سے انھوں نے ہی نیسکول اور نیلسن کمپنیوں سے متعلق ٹرسٹ ڈیڈ کی…
آج کل توہین عدالت کا چرچا عام ہے۔ کچھ اس جرم میں جیل بھی پہنچ گئے ہیں۔ توہین عدالت ہوتی کیا ہے؟ یہ ہوتی کب ہے؟ شاید جب ریاستی ادارے ریاست کے ایک بنیادی ستون عدلیہ سے تعاون کرنا چھوڑ دیں تو پھر توہین ہو جاتی ہے۔ لیکن یہ نظر کیوں نہیں آتی؟ شاید اس وجہ سے کہ جو یہ سب کرتے ہیں وہ خود بھی نظر نہیں آتے۔ شاید اس کا سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ جس کی توہین کی جاتی ہے وہ نظر میں رہتا ہے۔باقی وہ کہتے ہیں کہ ناں کہ آنکھ اوجل پہاڑ اوجل۔…
جنوبی ایشیاء میں اس وقت عدلیہ کے خلاف ایک طوفانی لہر اٹھی ہے۔ پاکستان بھی اس بحران سے کسی نہ کسی طور متاثر لگتا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ جس کے فیصلے اکثر پاکستانی عدالتوں میں نظیر بن جاتے ہیں، اس وقت ایسے ہی ایک مشکل سے دو چار ہے۔ دہلی میں عدالت کے چار سینئر ججز نے اپنے ہی چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی۔ اس کانفرنس میں جس طرح کے الزامات لگائے گئے اس سے پاکستان کی اعلی عدلیہ میں بھی خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس…
شہر اقتدار میں کشمکش عروج پر ہے، لیکن یہ کیسا شہر اقتدار ہے؟ یہاں بیٹھنے والا تو سرے سے مقتدر ہی نہیں تو پھر یہ کشمکش کیسی؟ یہاں تومال روڈ کا سکہ چلتا ہے۔ آئین کا نہ سہی تو دستور کے نام پر بننے والی سڑک پر بیٹھے کچھ سیاسی اور غیرسیاسی عناصر بھی اپنے حلف بھلا کراس سکے کی لڑائی میں سرگرم نظر آتے ہیں۔ایک تازہ مثال یہ ہے کہ حکومت ملک میں اس کی ہوگی جس کا سکہ بلوچستان میں چلتا ہو گا۔ جب بات اتنی واضح ہے تو پھر آئینی اداروں کو حدود میں کام کرنے کے…
وہی ہوا جو زبان زد عام تھا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نااہل، جھوٹا، فریبی اور مکار قرار پائے جبکہ اسی نوعیت کے معاملے میں عمران خان صداقت و امانت کے تمام درجات پر فائض پائے گئے۔ قصہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پانامہ نظرثانی فیصلے کے بعد اس مقدمے میں تیسری بار بھی نااہل قرار دیےگئے۔اب اگر کوئی یہ کہے کہ کتنا سچا ہے نواز شریف وہی ہوا جیسا کہ موصوف نے کہا تھا تو یہ جھوٹ بھی نہیں ہوگا۔ عمران خان کے مقدمات میں بھی نواز شریف کو ہی نااہل قرار دے…
پاکستان کے تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والے خوش نصیب شخص نواز شریف آج کل اپنی قسمت کو کوس رہے ہیں۔ ان کا لہجہ دن بدن تلخ ہوتا جا رہا ہے۔ ملک کی تاریخ کے 16 سابق وزرائے اعظم کی طرح وہ بھی کبھی اپنی مدت مکمل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ حالات کی ستم ظریفی ہے یا مکافات عمل ،وہ خود عمران خان کی طرح وزرائے اعظم کے خلاف برسر پیکار رہے اور پھر بالکل تحریک انصاف کی طرح اپنے مشن میں کسی نہ کسی صورت کامیاب بھی رہے۔ لیکن اب اس سب کا ذمہ دار وہ اسٹیبلشمنٹ کو…
