ملک میں جاری سیاسی کشمکش اپنے عروج پر ہے۔ ایسے میں ایک نئے تنازعے نے جنم لیا ہے،سب کی نظریں عدالتوں پر لگی ہیں۔ شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کا سوال سب اداروں کو درپیش ہے،بظاہر سب بے ہنگم لگ رہاہے، ذہن میں کچھ بنیادی سوالات ابھرتے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ آخر اس سارے ہنگامے کا انجام کیا ہوگا؟ حکومت مدت پوری کرسکے گی یا نہیں؟ الیکشن وقت پر یا قبل ازوقت ہونگے یا ہو نگے بھی یا نہیں ؟ ملک ایک دفعہ پھر آمریت کے شکنجے میں تو نہیں چلا جائے گا؟ یہ ایسے…
Author: اعظم خان
"میں ابھی یہی سوچ رہا ہوں کہ کیا وجہ ہے کہ مجھے ہر دفعہ مدت پوری نہیں کرنے دی جاتی” یہ الفاظ تھے پاکستان کے تین دفعہ بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے جو دریا جہلم کے کنارے ایک خوبصورت ہوٹل میں عشائیے پر گہری سوچ میں گم بیٹھے تھے۔ میں نے جب یہ سوال پوچھا تو خود کو پہلے ہی محدود کردیا اور درخواست کی صرف دو یا تین بڑی وجوہات بتادیں جس کی وجہ سے ہر بار نواز شریف کو مدت پوری کرنے سے پہلے گھر بھیج دیا جاتا ہے۔سابق وزیرا عظم نے…
وزیراعظم نواز شریف کا بچنامحال ہے۔ وہ اپنے انجام کار کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ان کا دفاع نہ صرف ناممکن ہے بلکہ کسی عجوبہ سے کم بھی نہیں- پانامہ جلد ماضی بن جائے گا لیکن یہ کیس کچھ اہم بحث ضرور چھیڑ گیاہے۔ ہردفعہ ایک منتخب حکومت یا وزیر اعظم ہی احتساب کی بھینٹ کیوں چڑھا دیا جاتا ہے؟ کیا باقی سب ادارے اور اعلیٰ حکام امانت اور دیانت کے معیار پر پورا اترتے ہیں؟ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کیسسز کی بڑی تعداد ان سمیت سب کو پہلے بھی کئی بار امتحان میں ڈال چکی ہے۔ جب…
ترکی میں پانچواں فوجی دور شروع نہ ہو سکا اور عوام نے اپنے نمائندوں کے واپسی کے بند رستوں کو پھر سے صاف کر دیاتھا- اردوان پربدعنوانی اورسرکاری خزانے میں خرد برد کی خبریں زور پکڑتی جا رہی تھیں۔ طاہر القادری جیسے علماء بھی رنجیدہ ہورہے تھے اور ترکی سے باہر بیٹھ کرعوامی نمائندوں کی ’’بدعنوانی‘‘ پر اپنی پریشانی کا اظہار بھی کرتے رہتے تھے- ابھی ابھی اردوان نے اپنے قریبی دوست داود اوگلو کو وزارت عظمٰی کے منصب سے فارغ کر دیا تو ایک دفعہ پھر چھپے ’’خیر خواہوں‘‘کے ہاتھ ترکی کی اصلاح کا ایک نیا موقع لگ گیا-…
عوامی طاقت نہ رکھنے والے ادارے، ملک اور ریاستیں شکست و ریخت کا شکار ہو جاتی ہیں توہین اردوان کے مقدمات میں قید ہزاروں ترک شہریوں کو رہا کردیا گیا تھا۔ عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت فوجی بغاوت ناکام ہو گئی تھی۔ ہزاروں شہری کئی ہفتوں تک جمہوریت اور نظام کی حفاظت کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بڑی شاہراؤں اور چوکوں میں دن رات جمع ہو کرجمہوری نظام کی بقا کے لئیے پہرہ دیتے۔ ننھے ننھے شیر خوار بچوں کی شرکت نے تو اس پہرے کو بے خوف اور زیادہ مؤثر بنادیا تھا۔ صبح شام…
آج کے دور میں اس جغرافیہ کو گوگل اور ادارہ شماریات کی تائید بھی حاصل ہوتی- لیکن اچھا ہے کہ پطرس بخاری نیا مضمون نہیں لکھ رہے- پطرس کی قلم،بہتری کم اور بگاڑ کا باعث ذیادہ بنتی مردم شماری کا عمل آخری دورمیں داخل ہوچکا- پطرس بخاری زندہ ہوتے تولاہور پر ایک نیا مضمون لکھ رہے ہوتے- نصاب میں شامل اس مضمون کاعنوان بھی لاہور کاجغرافیہ ہی ہوتا۔ لیکن اس دفعہ وہ یہ ضرور تسلیم کر لیتے کہ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ خبروں کی دنیا میں اتنے بے خبر رہیں اوراتنا عرصہ بیت جانے پر وہ محض…
پانچ معززججز صاحبان نےاپنے الگ الگ نوٹ تحریر کیئے۔ سب نے ایک دوسرے کے نوٹ پڑھے اور ان پر کسی نہ کسی طور پر تبصرہ بھی کیا لیکن ہر ایک نوٹ کا احوال الگ الگ حکومتی ایوانوں تک بھی پہنچتا رہا فیکا گھر کے سامنے موٹر سائیکل کو رواں رکھنے کے لئیے کک لگا چکا تھا لیکن میری آواز سن کرکچھ دیر مزید رک گیا- اس کے ہنس مکھ چہرے پرآج شرارت سے زیادہ سنجیدگی جھلک رہی تھی- میں نے دریافت کیا سب خیریت تو ہے نا؟ میرے سوال کا جواب بھی اس نے سوال ہی کو صورت دیا- وقت…
پچھلے ہفتے ایک کانفرنس میں شریک ہونے کا موقع ملا- ایک موضوع پر بات کرتے ہوےَ وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر گویا ہوےَ کہ امریکہ آج ہماری وجہ سے سپر پاور ہے- ہم نے روس کے خلاف بھی امریکہ کا ساتھ دے کر جنگ جتوائی تھی معاملہ زبان زد عام ہے- آخر ایسا کیا ہوا کہ مجلس شوریٰ یعنی پارلیمنٹ نے کئی دنوں کی سیر حاصل بحث کے بعد ایک متفقہ فیصلہ کیا اور پھر اس پر عمل پیرا ہونا مشکل ہو گیا؟ اس سوال کا جواب مجھے صاحبان اقتدار کی چوکھٹ پر لے گیا یا جہاں وہ…
