پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا احوال پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے زیر اہتمام انسداد شدت پسندی پر مشاورت کے لیے تشکیل دیے گئے دوسرے گروپ کی ورکشاپ 27 مارچ 2017ء کواسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں بعنوان” عسکریت پسندوں کی واپسی اور بحالی ” منعقد ہوئی جس میں عامر رانا، طارق کھوسہ ، طارق پرویز ،لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) مسعود عالم ، ڈاکٹر خالد مسعود ،خالد عزیز اصغر چوہدری، افراسیاب خٹک ،برگیڈئیر (ر) محمد فیاض ،خورشید ندیم ،سید عارفین ،ایم ضیاءالدین ،کالعدم تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ …
Author: عاطف ہاشمی
پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک روزہ فکری ورکشاپ کی سرگزشت 20 مارچ 2017ء کو پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں "مذہبی فکر اور تنازعات کا حل” کے عنوان سے ایک ورکشاپ منعقد کی جو کہ تین سیشنز پر پھیلی ہوئی تھی،ورکشاپ کی صدارت ڈاکٹر خالد مسعود سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کی جبکہ افتتاحی کلمات پپس کے ڈائریکٹر محمد عامر رانا نے کہے۔ورکشاپ کا کلیدی خطبہ ممتاز کالم نگار اور دانشور خورشید احمد ندیم نے پیش کیا۔شرکا میں سابق وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر قبلہ ایاز…
پاکستان میں بہت بڑی تعداد دین کی اساسیات سے ناواقف ہے اور دین سے دور زندگی گزارتی ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ یہ چاہ رہے ہوتے ہیں کہ کوئی ایسا موقع ملے جس سے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرلیں اور آخرت میں سرخرو ہو جائیں آج مجھے شام کے بچوں پر گرائے گئے زہریلے بم حملے پر کچھ لکھنا ہے نہ ہی مجھے پڑوس میں سب سے بڑے بم گرائے جانے پر کچھ کہنا ہے۔ میرا احساس تو آج اس مشال خان کی وجہ سے زخمی ہے جسے بدترین سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا۔ عقل حیران ہے کہ کیا …
انجینئر بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی پر زور دیا کے وہ عوام الناس اور فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے بھی سپوکن عربی کے خصوصی کورسز ڈیزائن کرے تاکہ مشرق وسطی اور عربی زبان بولے جانے والے ممالک میں انہیں روزگار حاصل کرنے میں آسانی ہو۔کانفرنس سے یونیورسٹی کے ریکٹر معصوم یاسین زئی اور پریذیڈنٹ احمد بن یوسف الدریویش نے بھی خطاب کیا۔آخر میں فیکلٹی آف عریبک کے ڈین ڈاکٹر محمد بشیر نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے 6 اور 7 مارچ 2017 کو ایک بھرپور دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں 14 ملکوں…
بابائے کویت شیخ عبداللہ سالم الصباح نے 19 جون 1961ء کو سر جارج میڈلٹن کے ساتھ کویت کی برطانوی استعمار سے آزادی کی دستاویز پر دستخط کیے تھے 25 فروری کویت کا یوم آزادی ہے،آج سے چھپن برس قبل اس دن کویت نے برطانوی استعمار سے آزادی حاصل کی تھی، اسی مناسبت سے گزشتہ ہفتے کویت ایمبیسی کی طرف سے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں شرکت کا موقع ملا جس میں پاکستان کی سیاسی ،مذہبی اور میڈیا سے وابستہ شخصیات بھی شریک تھیں، تقریب کا مقصد شیخ عبد اللہ سالم الصباح سمیت دیگرآزادی…
آج کی جدید دنیا کے دہشت گرد بھی ہزار برس قبل گزرنے والے حسن بن صباح کے پیروکارفدائیین (جنہیں حشاشین بھی کہا جاتا ہے )کے نقش قدم پر چل رہے ہیں حشاشین سے کون واقف نہ ہو گا؟ یہ وہی ٹولہ تھا جو معروف زمانہ حسن بن صباح کا پیروکار تھا ، مشہور ہے کہ صباح نے اپنے پیروکاروں کی برین واشنگ کے لیے منشیات کا اہتمام کر رکھا تھا اور کسی بھی مشن پر روانہ کرنے سے پہلے فدائیین کو حشیش پلا دیا کرتا تھا جس کے زیر اثر وہ اپنی جان پر بھی کھیل جاتے تھے۔ آج کی…
بشار الاسد کے دماغ میں رسولی کا شکار ہیں اور کچھ عرصے سے الشامی ہسپتال میں ہفتہ وار بنیادوں پر طبی معائنہ کروا رہے ہیں جس کے اثرات اب شدت کے ساتھ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان اثرات پر پردہ ڈالنے کے لیے وہ مختصر وقفوں کے ساتھ میڈیا میں نمودار ہوتے ہیں شامی ڈکٹیٹر بشارالاسد کی صحت سے متعلق گزشتہ چند دنوں سے مختلف متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں : ایک خبر بشار پر دماغی فالج کے حملے کی ہے جو کہ گزشتہ ہفتے لبنان کے روزنامے "المستقبل” اور دیگر اخبارات نے دی ہے جس کے…
سعودی عرب میں پہلی دفعہ 1930 کی دہائی میں ارامکو کمپنی کے غیر ملکی ملازمین نے سینما متعارف کروا دیا تھا لیکن یہ مخصوص علاقوں تک ہی محدود رہا،80 کی دہائی میں سعودی عرب نے سینما پر پابندی عائد کردی تھی جو کہ تاحال برقرار ہے دنیا بھر میں سینما کی ثقافت ایک صدی پر محیط ہے،کئی دہائیوں سے مختلف ممالک اور اقوام اپنی اپنی روایات و ثقافت کے مطابق طرح طرح کی فلمیں،ڈاکومنٹریاں اور علمی ،تاریخی و تفریحی وثائق بڑی سکرین پر پیش کرتی چلی آرہی ہیں، سعودی عرب میں پہلی دفعہ 1930 کی دہائی میں ارامکو کمپنی کے غیر…
مصر کے معروف جریدے الاھرام کے مطابق جنوری 2011ء تک عرب خطے میں 280 صوفی سلسلے قائم تھے جن میں سے بعض کے پیرکاروں کی تعداد لاکھوں میں ہے عرب دنیا میں تصوف کا مسئلہ معرکۃ الآراء ہے، اور اس حوالے سے ہمیشہ سےافراط و تفریط کی فضا قائم رہی ہے،خلیجی ممالک میں زیادہ تعداد سلفی اور وہابی مکتب فکر کی ہے جس کے نزدیک تصوف بدعت ہے اور اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ دیگر عرب ممالک میں تصوف کو دین کا حصہ سمجھا جاتا ہے اور متعدد صوفی سلسلے رائج ہیں۔ مصر کے معروف جریدے…
2016 میں موصل اور حلب میں خونریز معرکے ہوئے اور ظلم و ستم کی وہ داستاں رقم ہوئی جس نے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے،حلب میں سرکاری افواج کے ہاتھوں متعدد خواتین جنسی درندگی کا شکار ہوئیں اور بہت سی پاکدامن دوشیزاؤں نے آبرو کی حفاظت کرتے ہوئے خود ہی زہر کا پیالہ پی لیا. 2016 کا سال بھی غموں خوشیوں کےانگنت احداث وواقعات کوسموئے تاریخ کا حصہ بن گیا،رخصت ہوتا یہ سال اگر اپنےساتھ ہمارےآلام و مصائب بھی لے جاتا تو نئے سال کے آمد کی خوشیاں صرف ایک…
