Author: عاطف ہاشمی

مدارس کے علاوہ ملک کی یونیورسٹیاں اور کچھ پرائیویٹ ادارےبھی عربی کے فروغ کے لیے پیش پیش ہیں جن میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا کردار سب سے بڑھ کر ہے جو طویل عرصہ سے پی ایچ ڈی کی سطح تک کے پروگرام چلا رہی ہے. عربی صرف مشرق وسطی میں ہی بولی یاسمجھی جانے والی زبان نہیں ہے بلکہ  اسلام جیسے آفاقی مذہب  اور اللہ کی آخری الہامی کتاب   کی زبان ہونے کی وجہ سے عالمی زبان کی حیثیت رکھتی ہے،یہی وجہ ہے کہ  18  دسمبر 1973 کو اقوام متحدہ نے  بھی عربی زبان کو اپنی رسمی زبانوں میں…

Read More

ماہرین تعلیم کا جہاں اس بات پر اتفاق ہے کہ بچے کی ابتدائی تعلیم اس کی مادری زبان میں ہونی چاہیے وہاں اس پر بھی اتفاق پایاجاتا ہے کہ بچہ تین سے چھ سال کی عمر میں متعدد زبانیں سیکھ سکتا ہے گذشتہ  کویت  کے معروف  جریدے المجتمع میں ایک رپورٹ شائع ہوئی  کہ امریکہ ،کینیڈا،برطانیہ  اور دیگر مغربی ممالک میں  مقیم عرب مسلمانوں نے اپنے بچوں کو  ابتدائی تعلیم   گھروں میں دینا شروع کر  دی ہے ،بچوں کے والدین نے اس کی  وجہ یہ بتائی ہے کہ  وہ  اپنے بچوں کو  ابتدا میں دینی  اور مشرقی اقدار کی تعلیم…

Read More

یونانی قبرص (جنوبی) اور ترک قبرص (شمالی ) کے رہنماؤں کے مابین سویٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات بھی کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں یونانی قبرص (جنوبی) اور ترک قبرص   (شمالی ) کے رہنماؤں کے مابین سویٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات بھی کسی  نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ قبرص میں اقوام متحدہ  کے ترجمان کے مطابق  دونوں فریقوں نے  بھرپور کوشش کی   کہ  فائنل  مرحلے سے پہلے  کوئی ایسا  متفقہ پیمانہ  طے کرنے میں  کامیاب ہوجائیں  جس کے مطابق  متنازعہ اراضی کا مسئلہ حل کیا جاسکے،تاہم  جانبین نے  اس پر اتفاق کیا ہے کہ…

Read More

جس طرح مذہب سے سیاست کو الگ رکھنے کی پالیسی ایک اچھی اور ثمر آور کوشش ہے جس کا عوام پر بڑا مثبت اثر پڑ رہا ہے بالکل اسی طرح سیاست سے بھی مذہب کو الگ رکھنا ہماری سیاست اور ہمارے سماج کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے راشد الغنوشی  تیونس  کی اسلامی سیاسی جماعت النہضہ کے سربراہ ہیں، ۱۹۷۰ء کی دہائی کے اواخر میں ایک اسلام پسند قومی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آنے والی النہضہ کی تحریک اب دعوت اور سیاست کو علیحدہ کرنے پر گامزن ہے۔ یہ جماعت تین دہائیوں سے زائد عرصے تک ایک نظریے…

Read More

لبنان کی شمالی اور مشرقی سرحد شام سے ملتی ہے جہاں گذشتہ ساڑھے پانچ سال سے خانہ جنگی جاری ہے اور اس کے لبنان پر بھی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ہزاروں شامی شہری اپنا گھر بار چھوڑ کر اس چھوٹے سے ملک ہیں پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ مختلف باغی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے جنگجو بھی لبنان کا رُخ کرتے رہتے ہیں۔سعد حریری کی مخالف سیاسی اور عسکری جماعت حزب اللہ شامی صدر بشارالاسد کی ہر طرح سے حمایت کررہی ہے۔اس کے جنگجو ش آخر کار اڑھائی سال صدارت  کی کرسی خالی  رہنے کے بعد  لبنانی پارلیمنٹ نے اپنا صدر…

Read More

شامی عوام پر اسدی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف اور روسی مداخلت کے ایک سال مکمل ہونے پر مغربی میڈیا نے بڑے واضح انداز سے شامی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے شامی  عوام   پر  اسدی حکومت  کے بڑھتے ہوئے مظالم  کے خلاف اور روسی مداخلت کے ایک سال مکمل ہونے  پر  مغربی میڈیا  نے  بڑے واضح انداز سے شامی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور  اخبارات و رسائل نے  شام کی موجودہ صورتحال  کی کوریج  کے لیےمتعدد صفحات  پر مشتمل خصوصی ایڈیشن  شائع کیے اور  ماضی  کے برعکس  بغیر کسی لگی لپٹی کے  کھل…

Read More

پاکستان میں ڈراموں کی تاریخ میں کچھ ڈرامے ایسے بھی ہیں جن کے نشر ہونے کے وقت گلیاں اور بازار سنسان ہو جاتے تھے،یہاں تک کہ شادیوں کی تاریخ طے کرنے میں بھی ان ڈراموں کے نشر ہونے کے ایام کو ملحوظ رکھا جاتا تھا۔ پرانے وقتوں میں  عوام کی انٹرٹینمٹ  کا واحد ذریعہ   وہ قصہ گو  تھے جو شام کے وقت  لوگوں کو جمع کر کےقصے کہانیاں سنا یا کرتے تھے،مشہور  زمانہ کتاب "الف لیلہ” اور” ہزار داستان ” اسی قبیل کے قصہ گوؤں   کی کہانیوں کا نتیجہ ہے۔آج کے دور  میں قصہ گو کی جگہ ٹیلی ویژن نے…

Read More

شدت پسندوں کو واپس کیسے لایا جا سکتاہے؟ اس کے لیے جہاں اصحاب فکر و دانش غور و فکر کر رہے ہیں وہاں ہمیں ان افراد سے بھی اس سلسلہ میں مدد مل سکتی ہے جو کبھی شدت پسند رہ چکے۔ دہشت گردی کیسے جنم لیتی ہے؟کون سے عوامل ہیں جو انسان کو پرامن زندگی کے راستے سے ہٹا کر خطرے سے دوچار  انتہاپسندانہ  راہ   چلنے پرمجبور کرتے ہیں؟آئندہ   ایسے کون سے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں جن  کی بدولت نئے لوگوں کو یہ پرخطر راستہ اختیار کرنے سے روکا جاسکتا ہے تاکہ وہ خود بھی پرامن زندگی گزاریں اور…

Read More

اسرائیل سے جنگ کرنے کے لیے محترم غامدی صاحب نے مناسب وقت کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے یہاں تک کہ اللہ مسلمانوں کو طاقت سے نوازے۔ جنگ عظیم دوم کے دوران برطانیہ کی کمزوری کو دیکھتے ہوئے یہودیوں نے اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کر لیا اور ان کی نگاہیں امریکہ کی طرف لگ گئیں،انہوں نے امریکہ سے مراسم بڑھانا شروع کر دیے جس کا اثر جلد ہی سامنے آیا اور 1944 میں پہلی مرتبہ امریکی صیہونیوں کی طرف سے  کھلے بندوں یہودی مملکت کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ 1946 کے موسم خزاں میں برطانوی حکومت نے لندن…

Read More

انتداب یا تفویض کا تصور یہ ہے کہ مفتوحہ علاقوں کو نوآبادی بنا لینے والے پرانے طریقے کی بجائے مجلس اقوام کی طرف سے اتحادی طاقتوں کے ہاتھ میں دیئے جائیں تاکہ وہ ایک امانت کی حیثیت سے عارضی طور پر ان کا نظم و نسق چلائیں۔ سایکس پیکو معاہدے میں فلسطین کو انٹرنیشنل ایریا قرار دینے کے فیصلے پر برطانیہ کو  پہلے ہی افسوس تھا،بعد میں جب اٹلی کے شہر سان ریمو میں  جنگ عظیم اول کے نتیجے میں سلطنت عثمانیہ سے کٹ جانے والے  علاقوں  کے مستقبل کے بارے میں  کانفرنس ہوئی تو  برطانیہ نے  سان ریمو معاہدے…

Read More