Author: عاطف ہاشمی

نجود علی یمن سے تعلق رکھنے والی ایک بچی ہے جس کی شادی اس کے بچپن میں کسی ادھیڑ عمر شخص سے کردی جاتی ہے جو بجائے خود ایک ظلم ہے مگر اس پر مستزاد یہ کہ اس پر شوہر کی جانب سے کام کاج اور دیگر امورِ خانہ داری سے ساسس سسر کی خدمت تک کی سبھی ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔ مزید یکہ اس پر ظلم و زیادتی اور تشدد کو بھی روا رکھا جاتا ہے۔ اس ظلم وجبر سے نجات کے لیے گھر سے نکلنے اور طلاق لینے میں کامیابی تک کے مراحل کو…

Read More

منگل کے روز ہونے والی 40 ویں خلیج کانفرنس صلح کی فضا میں اپنے اختتام کو پہنچی، پوری عرب اور اسلامی دنیا کی نگاہیں اس کانفرنس پر مرکوز تھیں جس کے بارے میں بجا طور پر توقع کی جا رہی تھی کہ اس کانفرنس کی کوکھ سے مصالحت جنم لے گی۔ کانفرنس سے ایک دن قبل جب امیر قطر کے روانڈا دورے کی خبر بریک ہوئی اور ریاض میں ماقبل کانفرنس میٹنگ میں شرکت کے لیے قطر کی طرف سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ریاض پہنچے تو مصالحت کا خواب دیکھنے والوں میں مایوسی پھیل گئی تھی کیونکہ گزشتہ…

Read More

10 دسمبر کو ریاض میں ہونے والی 40 ویں خلیج کانفرنس انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس میں خلیجی ممالک قطر کے خلاف بائیاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے۔ کویت جو کہ جانبین میں برابر ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے اس کے وزیراعظم صباح خالد الصباح نے بھی اس بات کا اظہار کیا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والی خلیج کانفرنس میں دونوں اطراف کے مابین تصفیہ ہو جائے گا اور حالات معمول پر آجائیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں بہت سے مثبت اشارے ملے…

Read More

نہرو نے کہا تھا: "ننھے معصوم  بچے اور باغ میں کھلنے والی کلیاں ایک جیسی ہوتی ہیں، ان کی  پرورش بہت احتیاط اور  پیار سے کی جانی چاہیے کیونکہ یہ ملک کا مستقبل ہیں۔” جبکہ ہمارے سماج میں بچے ایک فراموش شدہ اور غفلت زدہ علاقے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم نسل نو سے نالاں و شاکی تو رہتے ہیں لیکن اس کی تربیت سے یکسر بے اعتنائی برتتے ہیں۔ اگر ہمارے بچوں میں تربیت کا فقدان ہے اور وہ سماجی عدم تحفظ اور غیر یقینی صورت حال سے لبریز ماحول میں بلوغت کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو…

Read More

سعودی عرب میں خواتین کو شخصی حقوق دینے کے لیے وسیع تر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے اور ایسی خبریں تسلسل کے ساتھ شہ سرخیوں میں شائع ہو رہی ہیں۔  رواں ماہ کے اوائل میں سعودی عرب  میں خواتین کو سفری دستاویزات  کے حصول کے لیے مرد سرپرست کی اجازت جیسی شرط کا خاتمہ اور دیگر اصلاحات  بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان اصلاحات کے مطابق 21 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین از خود پاسپورٹ حاصل کر سکیں گی اور انہیں بیرونِ ملک سفر کے لیے کسی  سرپرست کی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔…

Read More

اُردن کے شاہ عبداللہ نے اپنی ہمشیرہ اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد کی چھٹی اور سب سے چھوٹی بیوی شہزادی ھیا بنت حسین کے فرار کو محض میاں بیوی کا جھگڑا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ازدواجی تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور جلد ہی میاں بیوی اپنے جھگڑے کو نمٹا لیں گے۔ شاہ عبداللہ جانتے ہیں کہ اس واقعہ سے اردن امارات تعلقات  پر کتنی زد پڑی ہے اور یہ کہ معاشی مشکلات سے دوچار اردن سعودی عرب اور امارات کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا،انہیں ’صدی کی…

Read More

5 جون 2017 سے شروع ہونے والا سیاسی، سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ تیسرے سال میں داخل ہو چکا ہے۔ قطری میڈیا اس عرصے میں حاصل کی گئی کامیابیاں گنوا رہا ہے جبکہ بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے اخبارات اس دورانیے میں قطر کو ہونے والے نقصانات سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ آئیے غیرجانبداری کے ساتھ جائزہ لیتے ہیں کہ اس عرصہ میں جانبین میں سے کس نے کیا کھویا اور کیا کچھ حاصل کیا؟ اگر ہم بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے مطالبات کو معیار بنائیں تو یہ نظر آتا ہے کہ قطر  نے تاحال کوئی مطالبہ بھی پورا نہیں کیا۔…

Read More

رمضان میں عرب میڈیا پر جس چیز کی سب سے زیادہ بازگشت سنائی دیتی ہے وہ رمضان کے لیے تیار کیے گئے خصوصی ڈرامے ہیں۔ ہر سال رمضا ن سے قبل ہی مختلف چینلز اپنے تیار کردہ ڈراموں کی ایسی تشہیر کرتے ہیں کہ عرب ناظرین کے لیے بسا اوقات یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ ایک ہی وقت میں مختلف چینلز پر چلنے والے ان ڈراموں میں سے  کون سا ڈرامہ پرائم  ٹائم میں دیکھا جائے اور  کسے نشر مکرر میں ملاحظہ کیا جائے۔ عرب دنیا میں ٹی وی پر ماضی کی طرح اس سال بھی رمضان…

Read More

مختلف ممالک میں رمضان کے مہینے کی اپنی اپنی روایات ہیں، مجموعی طور پر تو ہر جگہ اس مبارک مہینے کو رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ سمجھا جاتا ہے، عبادات اور خصوصا تلاوت قرآن کا عمل عام دنوں کی بنسبت دوچند ہو جاتا ہے، مساجد کھچاکھچ بھر جاتی ہیں، علاقہ کی ہر بڑی مسجد میں نماز تراویح میں قرآن پاک سنایا جاتا ہے، اور یہ شرف غالبا صرف پاکستان کو ہی حاصل ہے کہ ہر چھوٹی بڑی مسجد میں باقاعدگی سے مکمل قرآن پاک سنانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اسی طرح اللہ کے نیک بندے اللہ کے دیے…

Read More

27 اپریل 2019 کو الجزیرہ فورم کے زیر اہتمام تیرہویں کانفرنس کا انعقاد شیریٹن ہوٹل دوحہ (قطر) میں کیا گیا جس کا موضوع ’’قطر خلیج بحران،اس کے اثرات اور خلیج کونسل کا مستقبل‘‘ تھا۔ کانفرنس میں بہت سارے اصحاب فکر، دانشوروں اور خلیجی ممالک کی اہم شخصیات نے متعدد ذیلی موضوعات پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا اور موضوع پر سیرحاصل گفتگو کی، سامعین شرکا میں بڑی تعداد سفارت کاروں، خلیجی امور پر نظر رکھنے والے مفکرین ومحققین کی تھی۔ ذیل میں زیرِبحث آنے والے اہم نکات کا خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے۔ سابق کویتی رکن پارلیمنٹ ناصر الدویلہ…

Read More