سہ ماہی تجزیات کا شمار پاکستان کے معتبر مجلات میں ہوتا ہے۔ اسے ملک کے سنجیدہ فکر و نظر کے حامل طبقات کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تجزیات کا پرنٹ ایڈیشن ہر تین ماہ بعد شائع کیا جاتا ہے۔ وقیع اردو مضامین کے ساتھ انگریزی کے اہم مضامین کے تراجم بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ مجلہ کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں کرتا بلکہ متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اس کا حصہ ہیں۔
سہ ماہی تجزیات کا نیا شمارہ شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے۔ تازہ شمارے کو اداریے سمیت چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کا مختصر تعارف اس طرح ہے:
اداریہ ’اجتماعی غلطی‘ کے نام سے معنون ہے جس میں ریاست پاکستان کے ٹی ٹی پی کے ساتھ حالیہ مذاکرات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ اس میں ان ممکنہ اسباب پر بات کی گئی ہے جن کی بنیاد پر ریاست مذاکرات پر مائل ہے، اور یہ کہ تاریخی و واقعاتی تناظر میں یہ عمل کس حد مجاز ہوسکتا ہے۔
’فکرونظر‘ کے حصے میں تین مضامین شامل ہیں جن کے عنوان یہ ہیں:
از طرف مدیر
- قومی شناخت کا عہد نو
- شناخت سے جڑے کچھ عالمی تناظرات
- پاکستان: ایک قومی شناخت کی تشکیل آزادی، تہذیبی مسائل اور تضاد
- خیبر پختو نخوا، اور شناخت سے جڑے مسائل
- سندھ میں شناخت پر مبنی تنازعات ورجحانات
- سندھ میں شناخت کے مختلف مسائل اور رجحانات
- بلوچستان میں شناخت سے جڑے مسائل اور رجحانات
- بلوچستان میں شناخت کے پیچیدہ مسائل
- شناخت: پنجاب کا تناظر
- پنجاب میں مذہبی شناخت کے رجحانات
- شناخت، وسائل اور اختیار : گلگت بلتستان کا تناظر

