تحریر: اریبہ وسیم نوجوانوں کے لیے ورکشاپ : شمولیت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے علم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS) نے متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوانوں کے لیے اسلام آباد میں دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS) کے زیرِ اہتمام اس تقریب میں 40 نوجوانوں نے شرکت کی، جنہیں ’’آبزرورز‘‘ (Observers) کہا جاتا ہے۔ ان نوجوانوں میں مقامی سطح پر امن کے لیے کام کرنے والے افراد، اقلیتوں کے نمائندے، اساتذہ اور ملک بھر کے کالجوں،…
Author: tajziat_admin
تحریر: شوذب عسکری زیدی شیعہ کون ہیں؟ زیدیہ، معروف شیعہ فرقہ ہے جن کا عقیدہ ہے کہ "حضرت علی، امام حسن اور امام حسین، امام زین العابدین اور ان کے صاحبزادے "زید بن علی" کے بعد امامت کا عہدہ ہر اس فاطمی سید کے لئے قائل ہے جو لوگوں کو اپنی طرف بلائے اور ظاہری طور پر عادل، عالم اور شجاع ہو اور لوگ اس کے ساتھ جہاد کے لئے تلوار اٹھانے کی شرط پر بیعت کریں۔ یہ فرقہ دوسری صدی ہجری کے ابتدائی برسوں (آٹھویں صدی عیسوی) میں شیعیت کے مرکزی دھارے سے جدا ہوا اور دیگر شیعہ مکاتب…
تحریر: سید بشارت موسوی تھگسوی مقدمہ کلامی اور فقہی اختلافات کسی بھی دین یا مذہب میں ایک طبیعی امر ہیں۔ اس سے مراد عالمِ اسلام کے علماء، متکلمین، دانشوروں اور فقہائے کرام کے مابین رائے کا وہ اختلاف ہے جس میں وہ اس امر پر بحث کرتے ہیں کہ کون سا عمل زیادہ بہتر، درست اور حقیقت کے قریب ہے، اور کون سا عقیدہ شریعتِ محمدی کے مطابق ہے۔حقیقت یہ ہے کہ تمام فقہاء، متکلمین اور علمائے کرام کی بنیادی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ صحیح سند اور حقیقت تک رسائی حاصل کریں، اعمال کو ان کے بہتر طریقے…
تحریر: غلام مرتضیٰ 1۔ تمہید پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی امن سازی، سماجی پالیسی اور مذہبی آزادی کے مباحث کا اہم موضوع ہے۔ سول سوسائٹی، جامعات، سرکاری محکمے اور ترقیاتی شراکت دار مکالمے، امن کی تعلیم اور آگاہی مہمات چلاتے رہے ہیں۔ ان سے ادارہ جاتی بنیاد بنی، مگر سوال باقی ہے: کون سے مقامی طور پر جڑے ہوئے سماجی و ثقافتی طریقے مختلف مذہبی پس منظر کے لوگوں کو ساتھ رہنے اور اختلاف کے باوجود مشترکہ زندگی گزارنے کے قابل بناتے رہے، اور آج کے پاکستان کے لیے ان سے کیا سیکھا جا سکتا ہے؟ بین المذاہب تعلقات…
تحریر: ڈاکٹر محمد حسین تمہید پاکستان میں مذہب محض انفرادی عقیدے یا عبادت کا معاملہ نہیں۔ اس کا تعلق تاریخی شناخت، سماجی تعلقات، سیاسی نمائندگی، ریاستی قانون اور شہری حقوق سے بھی ہے۔ اس خطے کی تہذیبی تاریخ وادیٔ سندھ اور گندھارا کی قدیم تہذیبوں، صوفی ورثے، سندھ کے مندروں، ننکانہ صاحب اور کرتارپور جیسے سکھ مقامات، تاریخی گرجا گھروں، ملک بھر میں پھیلے تاریخی مساجد، صوفیا کے مزارت، چترال کی کیلاش روایت اور گلگت بلتستان کی نوربخشی خانقاہوں اور اسماعیلی جماعت خانوں جیسے متعدد دھاروں سے بنی ہے۔ اس تاریخی تنوع کے ساتھ مذہبی شناخت، شہری مساوات اور ریاستی…
تحریر: محمد عامر رانا اگرچہ پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) نے اسلام آباد کی جانب اپنا احتجاجی مارچ ملتوی کر دیا ہے، لیکن دارالحکومت کی سڑکوں پر کنٹینروں کی رکاوٹیں بدستور ملک کے گہرے بحران کی عکاسی کر رہی ہیں۔ یہ بحران محض سیاسی، معاشی یا سکیورٹی سے متعلق نہیں، بلکہ اس کی جڑیں اس اشرافیہ میں پیوست ہیں جو آپس میں اقتدار کی تقسیم کے کسی معاہدے پر متفق نہیں ہو سکتی۔ اسلام آباد پہلی مرتبہ کسی محاصرے جیسی صورتِ حال سے دوچار نہیں ہوا۔ یہ صورتِ حال اب جڑواں شہروں کے باسیوں کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔…
سہ ماہی تجزیات کا نیا شمارہ (ستمبر تا دسمبر 2026ء) شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے۔ اس شمارے میں اداریے سمیت چھ تحریریں شامل ہیں، جن میں پاکستان کے سیاسی بحران، مذہبی آزادی، بین المذاہب بقائے باہمی، مذہبی برادریوں کی شناخت اور علاقائی تنازعات جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔ اداریہ ’اقتدار کا شکستہ معاہدہ‘ کے عنوان سے محمد عامر رانا کی تحریر ہے، جس میں پاکستان کے موجودہ سیاسی، انتظامی اور سکیورٹی بحران کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مضمون میں اقتدار کی تقسیم پر اشرافیہ کے اختلافات، ادارہ جاتی طاقت، قومی یکجہتی اور سیاسی مکالمے…
