پہلی قسط کے خلاصے کے طور پر یہ سطور پیش نظر رکھیے: اس سرزمین پر سب انسانوں کے ایک ہونے کا نظریہ نیا نہیں۔ دنیا میں بہت سے مصلح، مفکر، نبی، فلسفی اور سیاست دان ایسے آئے جنھوں نے انسان کو بحیثیت انسان دیکھا۔ بعض سیاستدان اور حکمران ساری زمین پر اپنی حکومت کے قیام کا خواب دیکھتے رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے بعض نے کوششیں بھی کی ہیں اور ان میں سے بعض جزوی طور پر کامیاب بھی ہوئے ہیں۔بہت سے نظریات، افکار، نظام، مذاہب، ادیان اور تہذیبیں بھی سرحدوں اور نسلوں سے ماورا قلب و نظر…
Author: ثاقب اکبر
اس سرزمین پر سب انسانوں کے ایک ہونے کا نظریہ نیا نہیں۔ دنیا میں بہت سے مصلح، مفکر، نبی، فلسفی اور سیاست دان ایسے آئے جنہوں نے انسان کو بحیثیت انسان دیکھا۔ جغرافیہ، زبان، رنگ اور نسب کی تقسیم کو انھوں نے عوارض میں سے شمار کیا اور انسان کے جوہر کو ایک مانا۔ علم منطق نے انسان کو جب بحیثیت انسان دیکھا تو اسے حیوانِ ناطق قرار دیا اور اسے بحیثیت نوع جنس حیوان سے عقل کے مابہ الامتیاز کی بنیاد پر جدا جانا۔ فلسفی تو دیکھتے ہی کلیات کو ہیں جوخارج میں ظہور نہیں رکھتیں لیکن انھیں ان…
انسان جب اللہ کی خاطر روزے رکھتا ہے، بھوک اور پیاس کی شدت سے گزرتا ہے، عبادت ومناجات میں ایک ماہ بسر کرتا ہے، آسمانی صحیفے کی تلاوت کرتا ہے اور تزکیہ نفس کے مراحلے طے کرتا ہے تو اس کا آئینہ دل مصفّٰی ہوجاتا ہے۔ نفس کی پاکیزگی اورطہارت کا حصول اس ریاضت کے ذریعے آسان ہو جاتا ہے۔ اللہ پر ایمان ، اس کی قربت کی تمنا اور اس کی رضائوں کے حصول کی آرزو لے کر اپنے آپ کو خوش دلی سے بعض مادی ضروریات سے روک دینا ایک نہایت خوشگوار تجربہ ہے۔ جب انسان اس حقیقت…
پرانے زمانے کے لوگ بھی کیا لوگ تھے رمضان شریف کو بہار ِقرآن سمجھتے تھے۔ قرآن تو اس مہینے میں اب بھی پڑھا جاتا ہے لیکن اب اس طبقے میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جو اسے افطاریوں کی بہار سمجھتے ہیں۔ بڑے شہروں میں خاص طور پر اولڈ فیشن لوگ کم ہوتے چلے جارہے ہیں اور مارڈنزم کے تقاضوں کو سمجھنے والے بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ کتنے ہی لوگ ہیں جو گھر میں معمولی سے عصرانے کے بعد افطاری کے لیے تیاری شروع کر دیتے ہیں۔ افطاری کے لیے بعض سنجیدہ لوگ گاہے بیگم سے ناراض ہو رہے ہوتے…
صوفیا کا مشرب عشق الٰہی اور انسان دوستی ہے۔ ان کی انسان دوستی ان کے عشق الٰہی سے پھوٹتی ہے۔ وہ خدمتِ انسان میں رضائے الٰہی تلاش کرتے ہیں۔ یہی انبیا کا راستہ ہے، یہی قرآن کی سبیل ہے۔ تمام آسمانی کتابیں انسانوں کے لیے خیر اور بھلائی کا پیغام رکھتی ہیں۔ تمام انبیا انسانوں سے محبت کا عملی نمونہ رہے۔ انسان دوستی پیغام انبیا کی روح ہے۔ صوفیا اور عارفین کے طرز عمل اور فکر کے پس منظر میں یہی آسمانی ہدایت اور آسمانی ہادیوں کا کردار موجود ہے۔ صوفیا کے کلام اور خاص طور پر تصوف کی شعری…
علامہ ثاقب اکبر جامعہ قم سے فارغ التحصیل ہیں اور علمی وفکری ادارے البصیرہ کے صدر نشین ہیں۔ وہ مسالک کے درمیان ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔زیرِنظر مضمون میں انہوں نے اسلامی قانون سازی کے تصور میں توسیع کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔یہ موضوع اس لیے اہم ہے کہ مسلم دنیا کو درپیش مشکلات کا حل فقہ سے تلاش کیا جاتا ہے لیکن روایتی فقہ ان سوالات کا تشفی بخش جواب دینے سے قاصر ہے، جس کا مطالبہ عصر حاضر کی جدیدیت اور اس کے مظاہر کرتے ہیں۔ اس لیے ایک طویل عرصہ سے…
15مارچ 2019کو جمعہ کے دن نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں دو جامع مساجد میں ہونے والے دہشت گردی کے اندوہ ناک واقعے نے ساری دنیا کے سوز دل رکھنے والے انسانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ غم ہے کہ کم ہونے کو نہیں آرہا۔ دنیا میں ایسے سانحات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور ان پر حکمران اور معاشرے خاص انداز سے ردعمل بھی ظاہر کرتے رہے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن جس انداز سے پہلے روز سے اس واقعے کے بارے میں اپنی انسان دوستی، اعلیٰ ظرفی، درد مندی، سوز دلی…
ثاقب اکبر جامعہ قم سے فارغ التحصیل اورعلمی و فکرے ادارے ’’البصیرۃ‘‘کے صدر نشین ہیں۔ مسالک کے درمیان ہم آہنگی اورملی یکجہتی کے لیے کوشاں ہیں، اس حوالے سے کئی کتب کے مصنف بھی ہیں ۔شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کا بیشتر حصہ نوجوانوں کے نام پیغام سے عبارت ہے کیونکہ مولانا انہیں ہی نئے زمانوں کا امام تصور کرتے ہیں ۔ثاقب اکبر کا یہ مضمون بھی علامہ کے اس پیغام کا جائزہ لیتا نظر آتا ہے ۔آپ تعلیمی اداروں میں فکر اقبال کی مزید ترویج کے خواہاں ہیں۔(مدیر ) اقبال کا نظریۂ اجتہاد علامہ اقبال کا نظریہ اجتہاد…
گذشتہ چند برسوں سے افغان طالبان کے بارے میں کچھ ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا زاویۂ نظر داخلی اور خارجی حوالے سے خاصا تبدیل ہوتا جارہا ہے یا ہو چکا ہے۔ ان کے نظریات میں بھی بعض پہلوؤں سے بنیادی تبدیلی دکھائی دیتی ہے۔ وہی طالبان جو کسی زمانے میں سوویت یونین کے خلاف نبردآزما تھے، آج ان کے روس کے ساتھ نسبتاً قریبی روابط دکھائی دیتے ہیں۔ روس نے بھی افغان طالبان کے حوالے سے نرم رویوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان، روس اور چین نے چند برس پہلے ہی…
اخلاق اور قانون تو یہی کہتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بلا خوف زندگی گزارنا چاہیے لیکن کیا ایسا ہی ہے ، کیا پاکستان میں اقلیتیں بلا خوف زندگی گزار رہی ہیں ؟ اس سوال کا جواب ہم میں سے ہر ایک کو معلوم ہے ، یہ جواب جہاں لمحہ فکریہ ہے وہیں دردناک بھی ۔ البتہ یہ سوال بھی اہم ہے کہ کیا سب مسلمان اس ملک میں بلاخوف زندگی بسر کر رہے ہیں ؟ حقیقت یہ ہے کہ دونوں سوالوں کا جواب ملتا جلتا ہی ہے۔ دوسری طرف ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خوف کی یہ…
