Author: راحت ملک

ولیم ایف بٹلر  نے کہا تھا”وہ قوم جو جدوجہد کرنے والوں اور مدبروں کے درمیان ایک واضح حد قائم کرنے پر اصرار کرے تو یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ احمقوں سے جدوجہد کروائے اور بزدلوں سے تدبر کا کام لے”۔ ہمارے  ہاں سیاسی اور ابلاغی بیانیے میں سردست  جوچیز نمایاں طور پر نظر آرہی ہے، وہ بٹلر کے بیان کی آخری سطر کے عین مطابق ہے۔پاناما بحران کے آغاز سے ہی میرا موقف واضح طور پر ریکارڈ رہا ہے کہ اس کے بطن سے ماسوا ملکی سیاسی عدم استحکام پیدا ہونے کے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا…

Read More

پانامہ تحقیقات کے عدالتی فیصلے کے بعد ملک میں جس طرز کا سیاسی خلاءیا عدم استحکام ابھرا تھا، گو کہ آئینی تسلسل پہ گامزن رہنے کی گنجائش نے اس پر فوری قابو پانے میں مدد دی تھی اورنئے وزیراعظم اور کابینہ کے حلف اٹھانے سے جمہوری حاکمیت کا تاثر بر قرار رہا تھا ۔ تاہم ان وقوع کے بطن سے ایک نئے واقعہ نے بھی جنم لیا تھا ۔ میاں نواز شریف نے بعض وجوہ کی وجہ سے وزارت خارجہ کا قلمدان اپنے ہی پاس رکھا تھا ۔ جس پہ ناقدین کہتے رہے کہ ملک میں کوئی کل وقتی وزیر…

Read More

امریکہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق حالیہ خارجہ پالیسی نے پاکستان کے داخلی بحران کو مزید گہرا اور سنگین کردیا ہے۔اب صورتحال کچھ  یوں ہے کہ نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن۔ٹرمپ  کی جنوبی ایشیا کےلئے نئی حکمت عملی سے جہاں بظاہریہ معلوم ہوتا ہے وہ کہ  خطے کے مسائل کو حل نہیں کرنا چاہتے ،وہیں اس پالیسی سے  یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ میں بھی اصل فیصلے عوامی رائے کے برعکس طاقتور قوتیں ہی کرتی ہیں۔ٹرمپ نے صدارتی مہم میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جنگ نہ…

Read More

نواز شریف  نااہلی کے بعد مسلسل عوامی حاکمیت پر پنجاب کے عوام کو از سر نو متحرک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس کوشش کا آغازانہوں نے جی ٹی روڈ ریلی سے  کیا اورریلی کے دوران اپنے خطابات میں انہوں نے اس سمت مزید آگے بڑھنے کا عندیہ بھی دیا۔یہ رستہ کٹھن ضرور ہے لیکن مسلم لیگ نون کی بقا سے زیادہ اس کی افادیت پاکستان کی قومی ریاست کی تشکیل کے ایجنڈے کی تکمیل کےلئے اشد ضروری ہے۔برقی ذرائع ابلاغ پر براجمان روایتی اور مودب صحافی اور بعض سابق سرکاری افسران مسلسل نوازشریف کے اس ایجنڈے کے خلاف زہر…

Read More

28جولائی2017ءکو عدالت عظمیٰ نے بیرون ملک آف شور کمپنیوں میں بے نامی شراکت داری،حصہ داری یا سرمایہ کاری کے نام پر شروع ہونے والے پانامہ پیپرز سکینڈل پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دبئی میں قائم ان کے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے نیز وصول نہ کی گئی تنخواہ کو چھپانے کے جرم میں آئین کی دفعہ 62 ایف کہ وہ  صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت کا اہل نہیں سمجھا جاسکتا۔میاں نواز شریف اس عدالتی حکم کے باعث قومی اسمبلی کی رکنیت اور…

Read More

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے عملدرآمد بنچ نے5سماعتوں کے بعد 21جولائی کو سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔دیکھنا یہ ہے کہ مذکورہ فیصلہ کب تک محفوظ رہتا ہے ؟ پانامہ پیپرز کے بعد ہونے والی سیاسی کشمکش و عدالتی کارروائی پر نظری سیاسی تناظر میں مختصراً یوں کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ ارادی یا مفاداتی تناؤ کی بنیاد پر داخلی کشمکش و کھینچا تانی میں الجھی ہوتی ہے اور ایک دوسرے فریق یا بہ الفاظ دیگرحکمران کلب کے رفیق کے خلاف زور و شور سے چور چور کا واویلا کرکے اپنے…

Read More

سلامتی کونسل میں چین کی قرار داد ’’ون بیلٹ ون روڈ ‘‘ کی منظوری کے بعد بھارت کے خدشات بے معنی ہو کر رہ گئے ہیں اور حالیہ ٹرمپ مودی جپھی کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہی سی پیک کا پاکستان میں جغرافیائی روٹ کیا ہوگا یہ  واحد روٹ یا شاہراہ ہوگی یا پاکستان میں اسے کثیر سمت شاہراہ بنا لیا جائے گا؟اوبور کے بنیادی تصور میں متذکرہ تبدیلی،بیجنگ کی ضروریات کے ماتحت ہوگی یا پاکستانی اشرافیہ کے اصرار پر،باہمی رضا مندی سے دو طرفہ طور پر تبدیل کیا جائے گا؟چین کی تجارتی اور عالمی سیاسی کردار کی خواہشات و…

Read More

کیا داعش بلوچستان میں ایک علیحدہ خودمختاراور عرب مجاہدین پر مشتمل تنظیم کے تناظر میں منظم ہورہی ہے؟ بلوچستان جہاں اکسیویں صدی کی پہلی دہائی بد تربد نظمی کے ساتھ گزری تھی 2013 کے بعد یہاں امن و آمان کی صورتحال میں بہتری آنی شروع ہوئی تھی اور کم و بیش 2017 کے ابتدائی تین ماہ تک بالخصوص کوئٹہ میں حالات بہتر رہے تھے۔ دہشت گردی کے نمایاں اور بد ترین واقعات بھی وقوع پزیر ہوئے ۔ شاہ نورانی کے مزارپر حملہ پسنی میں مزدوروں کا قتل اور کٹی میں مستونگ کے قریب ڈپٹی چیرمین سینٹ جناب مولانا غفورحیدری کے…

Read More

بھارت کے ساتھ تنازعات کا تسلسل اور کشیدگی کا بڑھتا ہوا دو طرفہ گراف،خطے میں جنگ کے خدشات کو تقویت دیتا ہے۔عالمی سطح پر بھی اور علاقائی و ملکی پالیسیوں میں بھی پاکستانی میں جمہوری نظام کا قیام تسلسل اور استحکام پیدائشی و فطری اعتبار سے مشکوک خیال کیا جاسکتا ہے۔ جمہوریت کی نوعیت کے موضوعات عملی سیاست کا حصہ کم ہی رہے ہیں جبکہ عوام کی حاکمیت کی نظری و تنظیمی بنیاد روز اول سے ہی مخدوش تھی۔ تاریخی مواد کا جائزہ اس مضمون کا مقصد نہیں۔اجمالاً عرض کردوں کہ بانی سیاسی جماعت کی سیاسی ثقافت ہی جمہوری قیادت…

Read More

ایران کی جانب سے متعدد مرتبہ پنجگور کی سرحد کے ساتھ مارٹر گولے داغے گئے ہیں جس سے کچھ افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں یہ واقعات بلا سبب رونما نہیں ہورہے۔ان کے اسباب موجود ہیں اگر ان واقعات کی شدت وحدت بڑھتی ہے تو ایران کے ساتھ ہماری سرحد گرم بارڈر بن جائے گی ہمارے خطے میں،جنوب سے وسطی ایشیا و مشرق وسطیٰ تک،بحیرہ عرب اور بحر اسود تک۔حالیہ سالوں میں ہونے والے واقعات واضح رخ اختیار کرتے جارہے ہیں۔ ریاض کانفرنس اور سی پیک جو دونوں باہم متضاد و متحارب اقدامات ہیں۔پاکستان دونوں میں نمایاں طور پر…

Read More