Author: اسلم اعوان

وزیراعظم عمران خان کے امریکی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تلخ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات اور دونوں مملکتوں کے مابین نیٹو فورسز کی افغانستان سے محفوظ واپسی پہ اتفاق رائے کے باوجود امر واقعہ میں کسی جوہری تبدیلی کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں، بلکہ افغان تنازعہ کو جلدی میں نمٹانے کی کوشش اس خطہ میں کئی نئے تنازعات کو جنم دینے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ حالیہ میل میلاپ کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ نیٹو فورسیز کی افغانستان سے واپسی کا فیصلہ کر لینے کے باوجود مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ کی اس تعلّی…

Read More

اس وقت،سابق آئی جی موٹروے پولیس ذوالفقار چیمہ کے کالموں پہ مشتمل کتاب ”دوٹوک“ میرے سامنے ہے، جس میں شامل قومی اور سماجی مسائل پہ  بے لاگ تبصروں اور سیاسی ایشوز پر ان کے بیباک خیالات کو پڑھ کے میرے احساسات کو نئی تازگی ملی ہے۔ ان کی تحریروں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ محض اچھے منتظم اور دیانتدار پولیس آفیسر ہی نہیں بلکہ زندگی کے شعور سے لبریز اور خیر و شیر میں تمیز کرنے والی قوت مشاہدہ کے حامل بہترین نقاد بھی ہیں۔ جس کا عکس ان کے ”ایک، خطرناک، مگر یاد گار تقریر“ اور”کیس تو ٹریس…

Read More

ہمارے مہربان دوست، ہزارہ رینج کے آر پی او، محمد علی بابا خیل کا شمار خیبر پختون خوا پو لیس کے ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔ وہ ذاتی طور پہ سماجی اقدار سے آشنا اور نہایت باوقار شخصیت کے مالک ہیں۔ بابا خیل پولیس میں آنے سے کچھ عرصہ قبل صحافت سے بھی وابستہ رہے، اسی لیے پولیس سروس جوائن کرنے کے بعد بھی انہوں نے خود کو لکھنے پڑھنے سے منسلک رکھا، تاہم اب ان کی تحریروں کے موضوعات پولیسنگ اور پولیس اصلاحات تک محدود رہ گئے ہیں۔ بلاشبہ وہ ایک باکمال افیسر کی طرح پولیس…

Read More

پاک امریکہ تعلقات کی نوعیت جنوبی ایشیا کے امن اور سیاسی مستقبل کا تعین کرے گی۔ دنیا کی دوسری بڑی مسلم آبادی کی حامل ایٹمی قوت اور طاقتور جہادی نظریات کا مرکز ہونے کے علاوہ اس کرہ ارض کی اہم ترین جغرافیائی پوزیشن رکھنے والی یہ قوم عالمی سیاست پہ اثرانداز ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، خاص طور پہ اگلے دس سالوں میں مڈل ایسٹ اور جنوبی ایشیا میں آنے والی وہ ممکنہ تبدیلیاں، جن سے پوری دنیا کا مستقبل معلق ہو گا، پاکستان کے کردار سے جڑی نظر آتی ہیں (خود پاکستان کا مستقبل بھی انہی عالمی تنازعات…

Read More

تحریک انصاف نے پچھلے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام شروع کرائے ان میں سے کچھ منصوبے تو تاحال پایا تکمیل کو نہیں پہنچے، جیسے سو ارب روپے مالیت کا بی آر ٹی منصوبہ یا پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں نکاسی آب کا میگا پراجیکٹ جو گزشتہ پانچ سالوں سے شہریوں کے لیے سوہان روح بنا ہوا ہے۔ کئی ایسے منصوبے بھی ہیں جن کی تکمیل کے باوجود افادیت صفر رہ گئی، جیسے صوبہ بھر میں اضلاع کی بیوٹیفکیشن کے منفرد پراجیکٹ کا حال ہوا۔ پچھلے دورانیہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ترقیاتی کاموں کی ابتدا دس ارب…

Read More

ان دنوں پیپلزپارٹی اپنے جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کر کے خیبر پختونخوا میں پارٹی کی نشاۃ ثانیہ میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔ بلاول بھٹو کو چارسدہ  کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں جلسہ عام سے خطاب کرا کے ذوالفقارعلی بھٹو کی روایت دہرانے کی رسم نبھائی گئی لیکن یہ جلسہ کوئی بڑی امید کا پیش خیمہ ثابت ہوسکا۔ بلاول بھٹو پچھلے کئی ماہ سے قبائلی اضلاع میں ابھرنے والی پی ٹی ایم کی حمایت کے ذریعے پشتون سماج میں پیپلزپارٹی کے لیے جگہ بنانے کی سرگرانی…

Read More

مولانا فضل الرحمٰن کی اے پی سی میں اختلافات کی خبروں کے بعد حکومت اگر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف احتسابی کاروائیوں کو محدود کرکے چھوٹے گروپوں کو مینیج کرلیتی تو سیاسی اضطراب میں کچھ کمی آسکتی تھی مگر افسوس کہ نیب اور اے این ایف جیسے سرکاری اداروں کی فعالیت کی بدولت قومی سیاست معمول کے وظائف کی طرف پلٹنے کی بجائے تھکا دینے والی کشمکش کی طرف بڑھتی جا رہی ہے۔ البتہ رانا ثنااللہ کی اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہاتھوں گرفتاری کی ٹائمنگ کافی اہم تھی۔ اس ایشو کی میڈیا میں بھرپور کوریج کے باعث سپریم جوڈیشل کونسل کی…

Read More

سہ ماہی تجزیات کے گذشتہ شمارہ میں شفیق منصور کا شناخت کے موضوع پر طویل تحقیقی مقالہ،ہم کون ہیں؟ہماری شناخت کیا ہے؟نظر سے گزرا،جس میں فاضل مضمون نگار نے شناخت کے بحران کو زیادہ گہرائی میں جا کے دیکھنے اوراسے انسان کا ایسا اساسی مسئلہ ثابت کرنے کی کوشش کی،جیسے اسی سے پورے نظام زندگی اور انسانیت کی بقاء وابستہ ہو۔مقالہ نگار کہتے ہیں’’چونکہ آزادی مقدم ہے، اس لیے شناخت کے تعین سے قبل ایسی ذہنی آزادی کا موجود ہونا لازمی ہے جس میں انسان شعوری طور پہ اپنی شناخت کا تعین خودکر سکے،موجودہ شناختیں مخصوص اداروں اور جماعتوں کی…

Read More

اپوزیشن جماعتوں کی وہ آل پارٹیز کانفرنس بلآخر منعقد ہو گئی جس کے انعقاد کو مولانا فضل الرحمٰن حکومت گرانے کی تحریک کا نقطہ آغاز باور کراتے رہے لیکن عملاً یہ پیش رفت خود اپوزیشن کی ذہنی تقسیم کو نمایاں کرنے کا وسیلہ بنی۔ اے پی سی سے یہ ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جماعتیں نہ صرف پراگندہ خیال اور کمزور ہیں بلکہ انتہائی گہرے فکری و سیاسی تضادات میں بھی الجھی ہوئی ہیں۔ یہ تو واضح ہے کہ موجودہ بندوبست کی سب سے بڑی بینفشری ہونے کے ناطے پیپلزپارٹی کافی آسودہ ہے۔ پی پی پی کو اپنی سیاسی بیس یعنی…

Read More

پچھلے کئی ہفتوں سے مرکزی دھارے کے میڈیا کی پوری توجہ قومی بجٹ سے جڑے مباحث اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جعلی بنک اکاونٹس کیس میں گرفتاری کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹی کانفرنس کے انعقاد جیسی سرگرمیوں پہ مرتکز رہنے کی وجہ سے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی سولہ صوبائی نشستوں پہ انتخابات کی سرگرمیوں کو پوری کوریج نہیں مل سکی۔ تحریک انصاف کے سوا دیگر ملک گیر جماعتوں کی عدم دلچسپی بھی قبائلی اضلاع کے انتخابات کو پس منظر میں دھکیلنے کا سبب بنی۔ ہماری پارلیمنٹ نے 31 مئی 2018 کو 25 ویں…

Read More