آسیہ مسیح کی رہائی کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں کافی کچھ لکھا گیا لیکن ایک چیز جو محسوس کی گئی وہ اس حوالے سے پاکستانی غیر مسلموں کا رد عمل تھا جو کہ بالکل نہ ہونے کے برابر تھا۔اس کی کیا وجہ تھی؟ کیا اس کی وجہ ان میں پایا جانے والا خوف ہے؟کیا وہ پاکستانی شہری نہیں؟ کیا آئین کے آرٹیکل 8 کے تحت وہ پاکستان کے باقی شہریوں کی طرح برابر کے شہری نہیں؟کیا انہیں اپنی بات کہنے اور رائے دینے کی مکمل آزادی حاصل نہیں؟ اگر ٹھنڈے دل سے اس پر غور کریں…
Author: عاصم اعجاز
پانی انسانی زندگی کا نہایت اہم غذائی جزو ہے۔ بلکہ یوں کہا جائے کہ پانی ہی زندگی ہے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اب تک دریافت شدہ کروڑوں سیاروں اور ستاروں میں سے ہماری زمین ہی وہ واحد سیارہ ہے جہاں زندگی پوری آب وتاب کے ساتھ رواں دواں ہے اور اس کی واحد وجہ یہاں پر پانی کا ہونا ہے۔ اگر انسانی تاریخ کا مطالعہ کریں تو پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ لڑائیاں پانی کے حصول کی خاطر لڑی گئی ہیں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی معیشت کا دارومدار زراعت پر…
جمال خاشقجی خوش نصیب آدمی ہے؟ خوش نصیب ان معنوں میں کہ اس کے لاپتہ ہونے اور قتل ہونے کو دنیا بھر کے میڈیا میں بھر پور کوریج ملی۔جمال خاشقجی دنیا بھر کے تمام بڑے اخبارات اور میڈیا کی ہیڈلائنز تھا اور یہ میڈیا کا دباؤ تھا کہ پولیس نے دنوں میں اس معمہ کو حل کر لیا۔ جن دنوں میں جمال خاشقجی کی خبر ہیڈلائن تھی تقریبا انہی دنوں میں نیویارک ٹائمز میں ایک تصویر اور ایک خبر شائع ہوئی لیکن اس کو وہ اہمیت نہ ملی۔ یہ تصویر امل حسین کی تھی اور خبر ڈیکلن واش نے دی…
ان دنوں شام کا شہر "غوطہ” عالمی میڈیا کی شہہ سرخی بنا ہوا ہے۔ اس وقت یہ شہر ملکی اور بین الاقوامی دہشت گردی کا شکار ہے۔ تقریبا چار لاکھ لوگوں کی جان خطرے میں ہے۔اگرچہ اقوام متحدہ نے متحارب گروہوں سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے لیکن فریقین میں سے کوئی بھی اقوام متحدہ کی اپیل پر کان دھرنے کو تیا رنہیں۔”غوطہ” شام کے دارلحکومت "دمشق” سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔دارلحکومت کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ حکومت اور باغیوں دونوں ہی کے لئے اہم ہے۔ چار لاکھ آبادی کے اس شہر کی نصف…
لگتا یوں ہے کہ شام میں امن کے حوالے کو لے کر روس کے شہر”سوچی”میں ہونے والی کانفرنس اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔اس کانفرنس کے اختتام پر روس کے صدر نے کہا تھا کہ شامی سربراہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئینی اصلاحات کو منظم کریں گے اور اقوام متحدہ کی نگرانی کے تحت نئے انتخابات منعقد کرائیں گے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا کہ شام کی تمام جماعتوں کو تنازعات ختم کرنے کے…
کچھ دن پہلے ایک تصویر دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں کچھ گاڑیاں داعش کا پرچم لہراتی افغانستان کے مختلف شہروں میں نظر آئیں تو افغانستان کے سابقہ صدر حامد کرزئی کا الجزیرۃ ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو یاد آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ”امریکہ افغانستان میں داعش کی سرپرستی کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلی جنس کی موجودگی میں ہوا۔ امریکی حکومت کو ہمارے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔حامد کرزئی نے کہا کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے ارکان زیادہ تھے لیکن اب داعش سے تعلق…
2003 کے بعد سے علاقائی سیاست میں ایران نے بڑی تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے۔ عراق کی خانہ جنگی ہو یا بحرین میں ہونے والے فرقہ ورانہ فسادات یا پھر یمن میں جاری جنگ ، ایران نے ان تمام عوامل سے فائدہ ہی حاصل کیا ہے۔ ان ممالک کی حکومتیں غربت، کرپشن ،مہنگائی،نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور انسانی حقوق سے جڑے مسائل سے نمٹنے میں ناکام رہیں۔ ان ممالک کے حکمران ملکی سا لمیت کے نام پر اربوں ڈالرز کے ہتھیار خریدنے میں مگن رہے اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کیا جس کے…
گذشتہ ہفتے ایران کے صدر حسن روحانی نے چاہ بہار بندرگاہ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کا آغاز گذشتہ سال مئی میں اس وقت کیا گیا تھا، جب انڈیا، ایران اور افغانستان نے چاہ بہار کی بندرگاہ سے زمینی راستوں کے ذریعے افغانستان اور وسط ایشیاء تک رسائی کے لئے ایک بین الاقوامی راہداری قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستیں لینڈلاک ممالک ہیں۔ ان کو اپنی تجارت کے لئے کسی سمندر تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ چاہ بہار کی بندرگاہ کے راستے سے انڈیا کو افغانستان، ایران کے علاوہ، وسط ایشیائی…
پچھلے کچھ برسوں سے بھارتی معیشت کی معاشی ترقی کے ڈھول پیٹے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں بالعموم اور بھارتی میڈیا میں بہت کچھ لکھا اور دکھایا جارہا ہے۔جس میں بھارت کا روشن چہرہ ہی دکھایا جارہا ہے۔”شائنگ انڈیا” ہو یا”من موہن سنگھ کی معاشی اصلاحات” یا پھر موجودہ مودی حکومت کی معاشی کامیابیوں کے دعوے ،ان سب کے مطابق بھارتی معیشت دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کررہی ہے۔بھارتی حکومت کے دعووں کے مطابق 2014 میں بھارتی معیشت کی ترقی کی رفتار 6.9 فی صد تھی جوکہ 2015 میں 7.3 فی صد تک پہنچ گئ،2016 میں ترقی کی…
کیا لبنان سعودی عرب اور ایران کے درمیان نیا محاذ جنگ بننے جا رہا ہے۔؟یہ وہ سوال ہے جو آج کل عالمی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ اس سوال کے پیچھے حالیہ دنوں میں ہونے والے مختلف واقعات ہیں جو یکے بعد دیگرے رونما ہوئے ہیں ، ان میں یمن سے ریاض پر ہونے والا میزائل حملہ،سعودی عرب میں ہونے والی اقتدار کی نئی جنگ اور لبنانی وزیراعظم سعد حریری کا اپنے عہدے سے استعفی دینا جس کا اعلان انہوں نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران کیا۔یوں تو ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ خلیج فارس…
