Author: عاصم اعجاز

چین کا روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ  ایک نئی خارجہ پالیسی ہے جسے چین دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ یہ تبدیلی نئی چینی قیادت کی کوششوں کا نتیجہ ہے، حالانکہ ڈنگ شیاؤپنگ کی اوپن ڈور معاشی پالیسی اس وقت بھی نافذ ہے۔ بی آر آئی گرینڈ پراجیکٹ کا بنیادی فوکس ممالک کے مابین تجارت اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں مدد کرنا ہے جس سے چین کی معیشت اور سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔روڈ اینڈ بیلٹ پروگرام کے تحت متعدد مختلف قسم کے منصوبے بیک وقت…

Read More

کچھ دن سے پاکستانی میڈیا میں میں فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کو لے کر  ایک بھرپور اشتہار بازی نظر آ رہی ہے ۔ بڑے بڑے ناقدین کے تبصرے۔۔ فلم کی تعریفیں۔۔ان سب چیزوں نے  مجبور کیا کہ اس فلم کو دیکھا جائے ۔ کیوں کہ یہ فقیر پنجابی ہے،او رلاہوریا ہے۔ فلموں خصوصا پنجابی فلموں کا شوقین ہے۔ تویہ سمجھ لیں کہ یہ ایک عام لوئر سٹال میں بیٹھنے والے کی ایک معمولی سی رائےہے  جس سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں ۔ سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی فلم مولا جٹ پنجابی فلم انڈسٹری کی ایک بہت بڑی…

Read More

ان دنوں ایف اے ٹی ایف کے معاملے  پر حکومت پاکستان کافی دباؤ کا  شکار ہے۔ پاکستان گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں تو نہیں چلا جائے گا؟ اس بات کا فیصلہ رواں ہفتے پیرس میں ہونے والے ایف ٹی ایف کے اجلاس میں ہوگا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے سے قبل یہاں کے مالیاتی نظام کا گہرائی سے جائزہ لیا تھا۔ پاکستان کے 2 بینکوں حبیب بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے اپنے نیویارک میں آپریشنز انہی الزامات کی بنیاد پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک نے اینٹی…

Read More

قرآنِ مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے، ترجمہ:”اور جو ایمان لائے اللہ کے لئے ان کی محبت بہت شدید ہے”( بقرۃ) انسان کو بہت سے رشتوں اور اشیاء سے محبت ہوتی ہے۔ مثلاً اللہ تعالیٰ سے محبت، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے محبت، ماں ، باپ، بیوی، بچے، بہن بھائی، رشتہ دار، دوست، گھر، زمین جائیداد، شہر، قبیلہ، برادری، خاندان، ملک اور کاروبار وغیرہ سے محبت۔ جس محبت میں شدت اور جنون پیدا ہو جائے اور وہ باقی تمام محبتوں پر غالب آجائے اسے عشق کہتے ہیں۔ عشق باقی تمام محبتوں کو جلا کر راکھ کر دیتا…

Read More

کچھ عرصہ پہلے تک وفاقی بجٹ سال میں ایک بار پیش ہوتا تھا۔ لیکن اب تو یہ حالت ہے کہ جب چاہے حکومتیں بجلی و گیس کی قیمت میں  اضافہ کر دیتی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر مہینے بڑھتی ہیں۔ ہمارے ہاں سالانہ بجٹ اب محض ایک رسمی کاروائی ہے۔ اس میں کوشش کی جاتی ہے کہ مختلف ثانوی نوعیت کے اعداد و شمار کو موضوع بنا کے اصل میکرو اکنامک معاملات کو چھپا کر رکھا جائے۔ پاکستان کی دو تہائی سے زیادہ معیشت ویسے ہی غیر دستاویزی ہے ایسی معیشت کا بجٹ کتنی درستی سے تیار کیا جا…

Read More

قارئین محترم، ہماری اور آپ کی زندگی ایک دائرے کا سفر ہے۔ ہر حکومت ہم سے ایک نئی صبح کا وعدہ کرتی ہے اور جب ہم آگے بڑھتے ہیں تو ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا۔ موجودہ حکومت نے بھی اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے کے لئے ” کالا دھن کو سفید کرنے” کے  لئے اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اوپن پلاٹ، زمین، سُپر سٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کے لیے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ اسکیم کے تحت 4 فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر بے نامی گاڑیاں بھی ظاہر کی جا سکیں گی۔ پاکستانی کرنسی میں…

Read More

پاکستان میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے کافی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ کچھ ماہرین کے مطابق  آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ پاکستان کے لئے تباہ کن  ہے۔ اور اس ضمن میں وہ مصر کی مثال دیتے ہیں۔ مصر میں اس پروگرام کے ثمرات یہ نکلے کہ غربت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ کرنسی کی قدر کم ہونے سے وہاں مہنگائی بہت تیزی سے بڑھی۔ ان کے مطابق پاکستان میں بھی یہی ہو گا، ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھے گا، روپے کی قدر کم ہو گی، غربت اور بے روزگاری بڑھے گی، تمام طرح کی سبسڈیز ختم ہوں…

Read More

یوں محسوس ہوتا ہے کہ قرضوں کا عفریت پاکستانی معیشت کو نگل گیا ہے اور اب صرف ٹامک ٹوئیوں کے ذریعے ملکی معیشت کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ اس معاشی بدحالی کی ذمہ دار صرف موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ہی نہیں بلکہ اس کی ذمہ دار ماضی کی تمام حکومتیں رہی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان کے قرضوں کا حجم تقریبا تیس کھرب روپے ہے اور اس میں ہر گزرتے دن  کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومت پچھلے نو دس مہینے میں ہر…

Read More

لاہور تاریخی اہمیت کا شہر ہے جو اپنی علمی اور ادبی سرگرمیوں کے علاوہ تفریحی اعتبار سے بھی ہردل عزیز شہر رہا ہے۔ جو لوگ لاہور میں رہے ہیں خصوصاً اندرون شہر میں، انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے اور  وہ جانتے ہیں کہ یہاں پر ہر موسم کے اپنے کھیل تھے ۔ اگر بسنت کا موسم ہوتا تو سبھی لوگ گھروں کی چھتوں پر ہوتے۔ کرکٹ  کھیلنے کے لیے کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان کا دورہ کرتی تو پورے لاہور کی گلیوں اور سڑکوں پر کرکٹ کھیلی جاتی اور جب تک ہاکی مرحوم نہیں ہوئی تھی تو گھر…

Read More

جانے کیوں ایسا لگتا ہے کہ کچھ برسوں سے لاہور کی سردیاں سکڑ گئی ہیں۔ چند برس پہلے تک ایسے ہوتا تھاکہ ستمبر کے آخر میں موسم بدلنے لگتا تھا۔ اکتوبر میں دوپہر گرم اور رات ٹھنڈی ہونے لگتی تھی۔ نومبر میں سردی کی باقاعدہ آمد ہوتی اور دسمبر ،جنوری میں اتنی سردی ہوتی کہ دانت سے دانت بجنے لگتے۔جنوری کے آخر میں سردی کی شدت کم ہونے لگتی اور فروری کے موسم میں لاہور میں منائی گئی بسنت باقاعدہ  اس بات کا اعلان کرتی کہ اب سردی رخصت ہوئی اور بہار کی آمد آمد ہے۔پچھلے چار ،پانچ سال سے…

Read More