Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»تجزیہ»بلوچستان کی شورش: طاقت، انکار اور بڑھتا ہوا تصادم، ایک تجزیاتی مطالعہ
    تجزیہ

    بلوچستان کی شورش: طاقت، انکار اور بڑھتا ہوا تصادم، ایک تجزیاتی مطالعہ

    Asad BalochBy Asad Balochجنوری 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read1 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    بلوچستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے جاری شورش کم ہونے کے بجائے مسلسل شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ یہ محض ایک سکیورٹی چیلنج نہیں بلکہ ایک گہرا سیاسی، سماجی اور نفسیاتی بحران ہے جس کے اثرات اب ریاستی بیانیے، داخلی استحکام اور بین الاقوامی مفادات تک پھیل چکے ہیں۔ خاص طور پر حالیہ برسوں میں خواتین کی براہِ راست مسلح جدوجہد میں شمولیت نے اس شورش کو ایک نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل کر دیا ہے، جسے ریاستی طاقت کے مراکز نے یا تو کم اہم سمجھا یا مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

    طاقت کا فریب اور مسئلے سے انکار

    ایک بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا ملک کی مقتدر قوتیں واقعی بلوچ مسئلے کی حساسیت کو سمجھنے سے قاصر ہیں یا وہ یہ سمجھتی ہیں کہ طاقت کے استعمال سے اس مسئلے کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مسئلہ لاعلمی کا نہیں بلکہ دانستہ انکار کا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور حلقوں کے نزدیک بلوچ مسئلے کو تسلیم کرنا اس کے بین الاقوامی پہلو کو نمایاں کر سکتا ہے جس سے ریاست کو سفارتی دباؤ اور عالمی تنقید کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم اس انکار کی پالیسی نے خود ریاست کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

    اگر بلوچستان میں حالات سازگار ہوتے تو سی پیک جیسے بڑے منصوبے حقیقی معنوں میں ثمر آور ہو سکتے تھے۔ اسی طرح سیندک، ریکوڈک اور دیگر معدنی وسائل سے متعلق معاہدات ریاست کے لیے کہیں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے۔ لیکن مسلسل بدامنی، عدم اعتماد اور مزاحمت نے ان تمام امکانات کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔

    غیر ریاستی مسلح عناصر: ایک ناکام حکمتِ عملی

    ریاستی طاقت کے براہِ راست استعمال کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر غیر ریاستی مسلح گروہوں کو منظم کرنا ایک ایسی حکمتِ عملی رہی ہے جس نے حالات کو مزید بگاڑا۔ مختلف علاقوں میں ڈیتھ اسکواڈ یا دیگر ناموں سے سرگرم گروہوں میں زیادہ تر جرائم پیشہ یا سماجی طور پر مسترد شدہ عناصر کو شامل کیا گیا۔ ان عناصر کو قوم پرست اذہان کے خلاف استعمال کرنے کا نتیجہ سماجی انتشار کی صورت میں نکلا لیکن ریاست کو نہ تو امن ملا اور نہ ہی سیاسی استحکام۔ اس کے برعکس اس عمل نے ریاست اور معاشرے کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کیا۔

    جبری گمشدگیاں: شورش کا بنیادی ایندھن

    دو دہائیوں سے جاری شورش کا ایک مرکزی محرک جبری گمشدگیاں ہیں۔ ان پر روک لگانے یا قانونی فریم ورک کے ذریعے نمٹنے کے بجائے یہ عمل ایک منظم شکل اختیار کر چکا ہے۔ جبری گمشدگیوں کے بعد مسخ شدہ لاشوں کا ملنا آج بھی شورش کو ہوا دینے کا سب سے طاقتور سبب ہے۔ یہ صورت حال اس تاثر کو مضبوط کرتی ہے کہ ریاست حالات کو شعور اور مکالمے کے دائرے میں لانے کے بجائے طاقت اور خوف کے ذریعے قابو میں رکھنا چاہتی ہے۔

    سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور مصنوعی بیانیہ

    ریاستی پالیسی کا ایک اہم پہلو سوشل میڈیا کے ذریعے بیانیہ سازی بھی ہے۔ بلوچستان میں درجنوں فیک اکاؤنٹس اور نام نہاد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاستی مؤقف کو پھیلایا جا رہا ہے۔ ہر لاپتہ شخص کو دہشت گرد یا سہولت کار ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے حتیٰ کہ جب وہی شخص چند دن بعد رہا ہو جائے۔ صوبائی خزانے سے چلنے والے بعض ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز ایسے افراد کو نمائندگی دیتے ہیں جو نہ سماجی وزن رکھتے ہیں اورنہ ہی زمینی حقائق سے واقف ہیں مگر طاقتور حلقوں کے نزدیک یہی “اصل بلوچستان” ہے۔ یہ بیانیہ نہ صرف کمزور ہے بلکہ خود ریاست کے لیے بھی غیر مؤثر ثابت ہوا ہے۔ براق ڈیجیٹل اور نظر بان جیسے چینل اس کی واضح مثالیں ہیں۔

    میڈیا کنٹرول اور بین الاقوامی توجہ

    بلوچستان میں شورش کے دوران قومی میڈیا کی خاموشی کی ایک بڑی وجہ ریاستی کنٹرول رہا ہے۔ یہاں تک کہ مسلح تنظیموں سے متعلق خبروں پر عدالتی پابندیاں بھی عائد کی گئیں۔ تاہم جب شورش ختم ہونے کے بجائے خودکش حملوں اور شہری سطح کے حملوں تک پھیل گئی تو بین الاقوامی میڈیا نے خود اس جانب توجہ دینا شروع کر دی۔ یوں جس بین الاقوامی پہلو سے بچنے کی کوشش کی جا رہی تھی وہ خود بخود نمایاں ہو گیا۔

    تعلیم یافتہ قیادت اور فکری بنیاد

    ریاست کا یہ مفروضہ بھی غلط ثابت ہوا کہ بلوچ تحریک غیر تعلیم یافتہ طبقات کی پیداوار ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ابتدا سے ہی تعلیم یافتہ طبقہ اس تحریک کا اہم محرک رہا ہے۔ اس وقت مسلح تحریک کی قیادت کرنے والی تنظیموں کے سربراہان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ بلوچ تحریک نے نظریاتی اور فکری لٹریچر کو ہمیشہ مرکزی حیثیت دی ہے جس کے باعث پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے اس تحریک سے وابستگی ایک منطقی عمل بنتی گئی۔

    خواتین کی شمولیت: جبر کا منطقی ردِعمل

    خواتین کی براہِ راست مسلح جدوجہد میں شمولیت کو محض ایک عسکری پیش رفت کے طور پر دیکھنا ایک سنگین تجزیاتی غلطی ہوگی۔ گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو ماؤں اور بہنوں کے سامنے لاپتہ کرنا، بعد ازاں ان کی لاشیں ملنا اور مردوں خصوصاً قوم پرست جماعتوں کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر بلاجواز پابندیاں یہ تمام عوامل خواتین کو براہِ راست متاثر کرتے رہے ہیں۔ یوں خواتین کی شمولیت دراصل ریاستی جبر کا ایک منطقی اور الم ناک ردِعمل بن کر سامنے آئی ہے۔

    ممکنہ حل: طاقت نہیں، ثالثی

    موجودہ حالات میں اس شورش کے حل کا کوئی آسان یا فوری راستہ نظر نہیں آتا۔ مسلح تنظیمیں (جنہیں ریاست نے دہشت گرد اور کالعدم قرار دی ہیں) ریاست کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا رسک لینے کو تیار نہیں کیونکہ اعتماد مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔ ایسے میں بین الاقوامی ثالثی یا کسی غیر جانبدار ادارے کی مداخلت ہی شاید ایک ایسے مکالمے کی بنیاد رکھ سکے جو طاقت کے بجائے سیاسی حل کی طرف لے جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہور میں سیاسی اور مذہبی تنازعات: امن کی کوششیں اور چیلنجز
    Next Article بلوچستان: محض سیکیورٹی مسئلہ نہیں، ایک سیاسی و انسانی بحران
    Asad Baloch

    Related Posts

    وارڈ نمبر 6: ایک نفسیاتی اور سیاسی تمثیل

    اکتوبر 13, 2026

    گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن میں دوسری نسل بطور امیدوار اور منتخب ممبران

    ستمبر 9, 2026

    وارث علوی کا نئے نقاد کے نام نواں خط

    مئی 25, 2026

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by