Author: سرتاج خان

گزشتہ دنوں رشید یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر لگائی گئی اپنی ایک پوسٹ میں بائیں بازو کے ہیروازم کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے لیفٹ پر شخصیت پرستی کا الزام لگاتے ہوئے مارکس ازم کومذہب کے قریب تر قرار دیا۔ عظیم انقلابی چی گویرا پرتنقید کی۔ چی گویرا ایوب آمریت کے عہد میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔ ایوب خان اور وزیرخارجہ منظور قادر کے ساتھ چی گویرا کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے رشید یوسفزئی نے لکھا: ’’چی گویرا ایوب دور میں پاکستان آیا تھا۔ کراچی میں صدر ایوب سے ملا۔ پاکستانی چی گویرا پرست ابھی…

Read More

گزشتہ دوماہ سے انگریزی واُردو اخبارات میں روزانہ کئی مضامین کراچی میں صفائی کے مسائل اور کچرے کے ڈھیرکے حوالے سے چھپ رہے ہیں۔ الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پرشورشرابہ اس کے علاوہ ہے۔ کئی ماہ قبل سے پی ٹی آئی کی مرکزی حکومت کے وزراء، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اورکراچی شہرکی مرکزی بلدیہ پرقابض ایم کیوایم کے مئیراوررہنماوں کے درمیان کچرے کے بڑھتے ہوئے حجم اورگندگی کی وجہ سے پیداہونے والی صورتحال پرایک دوسرے کومورد الزام ٹہرانا اوردشنام طرازی بھی جاری تھی۔ حالیہ بارشوں اورعیدقرباں نے اس مسئلے کی سنگینی کومزید بڑھاوا دیا۔ ریاستی مردم شماری کے برعکس ایک عام اندازے…

Read More

کشمیر میں نریندرمودی سرکار کی زیرسرپرستی اٹھائے گئے نئے اقدامات اور ریاست جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف لندن میں برطانوی پارلیمنٹ سے بھارتی ہائی کمیشن تک کشمیر آزادی مارچ کیاگیا۔ احتجاجی مارچ کے دوران مظاہرین نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو کشمیری پرچم تھما دیا۔ جب میں نے یہ تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی توپشتون قوم پرست رہنما قاسم جان نے اس پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ تو اچھی بات ھے کہ کشمیر کو انڈیا کے حوالہ کردیا’۔ تو کیا واقعی کشمیری مظاہرین کایہی مطمع نظر تھا؟ گاندھی جی کا انتقال ایک ہندو بنیاد پرست…

Read More

کشمیر پر بھارتی تسلط کے مضبوط ہونے پر امت مسلمہ کے ردعمل کو جانچنے کے بہت سارے پیمانے ہیں۔ سب سے اہم پیمانہ اس کو بطور فریق پاکستان کے حوالے سے دیکھنا ہے۔ چونکہ بھارت ایک سیکولر یا غیرمسلم ملک ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان مسلمان ملک ہے اس لئے امت مسلمہ کواصولی طور پہ اپنے ہم مذہب اسلامی ملک ساتھ ہونا چاہیے۔ اگر اس طرح دیکھا جائے توموجودہ حالات میں عالمی برادری یعنی سامراجی ممالک کی طرح اسلامی ممالک کے حکام کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی سردمہری کی شکار نظر آتی ہے۔ یوں کشمیری عوام اور ان…

Read More

ایک قوم پرست سیاسی کارکن کے بقول وہ حاصل بزنجوکی طبعیت پوچھنے اسپتال جانے کے اس لیے خواہشمند ہیں کہ انہوں نے جمہوریت کی لاج رکھی اور دلیری کا مظاہرہ کیا۔ حاصل بزنجو سینٹ میں چئیرمین شپ کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدواربنے، اکثریت حاصل ہونے کے باوجود الیکشن ہارے تو آئی ایس آئی کے چیف کو مورد الزام ٹھہرایا، جس کے بعد ان پر مقدمہ قائم ہونے اور ممکنہ گرفتاری کی باتیں عام ہیں۔ حاصل بزنجو کے والد غوث بزنجو کے ساتھ اس کا الٹ ہوا، مگر انجام ایک جیسا نظر آتا ہے۔ ترقی پسند سیاسی کارکن باچا منان…

Read More

وکی پیڈیا پر پشتون تحفظ تحریک کے سربراہ منظوراحمد پشتین کا تعارف ‘ساؤتھ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے ایک کارکن’ کی حیثیت سے کرایاگیاہے۔ بی بی سی پر انہیں ان الفاظ میں پیش کیاگیاہے: ‘وہ ملک میں اقتصادی ترقی کی بات نہیں کرتا، وہ نہیں کہتا کہ ایک سال میں سب کے گھروں میں بجلی آجائے گی، نہ ہی وہ بے روزگاروں کو نوکریاں دلوانے کا وعدہ کرتا ہے۔ ‘ الیکشن کے نتائج کے پس منظرمیں انگریزی اخباردی نیوز میں 29 جولائی 2018  کولکھا گیا، پی ٹی ایم جوکہ حقوق کی بنیاد پر قائم ایک تحریک ہے،…

Read More

وزیراعظم عمران خان کے دورے کا انتظام کس طرح ممکن بنایا گیا، اس پہ کئی آرا سامنے آئیں۔ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق اس کے لیے سعودی شہزادے محمدبن سلمان نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ سفارتی ذرائع سے نہیں بلکہ ٹرمپ کے داماد اورمشیر جیرڈ کشنر جوکہ شہزادے محمد بن سلیمان کے کاروباری پارٹنر بھی ہیں، کے توسط سے ممکن ہوا۔ بعض عناصر کے نزدیک یہ ایک گروہ کی امریکہ میں لابنگ کا نتیجہ تھا۔ ان کے مطابق یہ لابی عمران خان کوحکومت میں لائی تاکہ سی پیک پر کام کو روکا جاسکے۔ یہ واضح ہے کہ دورے کے انتظاماتی…

Read More

پاکستان میں پارلیمانی سیاست کی کامیابی کاراز ترقیاتی منصوبے اوراپنے قریبی افراد کے لیے مراعات کاحصول ہے۔ عام طورپرکامیاب پارلیمانی سیاست کو کسی جماعت کے منشور پرعملدرآمد سے جوڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اب پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پی پی پی مرکزی دھارے میں، جبکہ صوبائی سطح پرقوم پرست اورمذہبی پارٹیاں سیاسی طورپر بہت اثر و رسوخ رکھتی ہیں۔ مرکزی دھارے کی پارٹیوں کو پارلیمان میں حکومت سازی، پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سربراہان  اور کے نائبین کی نامزدگی سے لے کر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف منتخب کروانے کے لیے ہی نہیں…

Read More

سابقہ فاٹا اور موجودہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑنے قومی اسمبلی میں قبائلی پٹی کی نشتوں کی تعداد 16 سے بڑھا کر 24 کرنے کی قرارداد جمع کرائی تھی، جس کی حکومت اوراپوزیشن نے حمایت کی، اور اس کے ساتھ ہی 26 ویں آئینی ترمیم بھی کرلی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو 16 نشتوں پر الیکشن کرانے کااعلان کررکھاہے۔ لیکن خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد یہ الیکشن کچھ عرصہ کیلئے ملتوی ہوں گے کیونکہ اب زائد نشستوں کی حلقہ بندیوں کے لیے وقت درکار ہوگا۔ ان انتخابات…

Read More

نیکٹا کے مطابق اس نے مدارس کوقومی دھارے میں لانے کے عمل کو تقریبا مکمل کرلیا ہے۔ اور اپنی رپورٹ ہر صوبے کی وزارت تعلیم کے حوالے کر دی ہے۔ اس ادارے کے مطابق اسلام آباد اورپنجاب میں 90 فیصد مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ نقشوں پر ان مدارس کے لیے Geo-tagging  بھی کی گئی ہے۔ لیکن دیگر صوبوں میں کام کی رفتار آہستہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن پولیس کے حوالے کی گئی تھی مگریہ ناکام رہی۔ پاکستان میں مدارس  میں اصلاحات کے حوالے سے تمام حکومتیں بیانات جاری کرتی ہیں۔ یقینا یہ ملک کے…

Read More