Author: سجاد علی

قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرتے وقت حکومت نے وہاں کے رہائشیوں سے وعدہ کیا تھا کہ ان علاقوں میں اگلے دس سال میں ایک ہزار ارب روپے لگائے جائیں گے ۔ ہر سال 100 ارب روپے ان علاقوں میں انفراسٹرکچر، تعلیمی اداروں اور صحت کے سہولیات وغیر ہ کی مد میں خرچ کئے جائیں گے۔

Read More

ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ جانی ومالی قربانیاں دی ہیں۔ اس بات کا اعتراف وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت ملک کے تمام صاحب اختیار حلقے بھی کرتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے قربانیاں دینے کے باوجود آج گزشتہ تین ہفتوں سے صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنے دیے بیٹھے قبائلیوں کی بات سننے تک کے لیے کوئی تیار نہیں۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پچھلے چند برسوں کے دوران فوجی آپریشنوں اور دہشت گردی کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات، دکانیں اور مارکیٹس کا معاوضہ…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے باقاعدہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصروف ترین تاریخی سرحدی گزرگاہ طورخم کو دوطرفہ تجارت اور آمد روفت کیلئے  کھول دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اس دن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ طورخم بارڈر سرحد کے چوبیس گھنٹے کھلے رہنے سے نہ صرف خیبر پختونخوا اور اس کے قبائلی اضلاع میں خوشحالی آئے گی بلکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مجموعی تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ گزشتہ برس برسراقتدار آنے کے بعد عمران خان نے نہ صرف افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کا…

Read More

بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) عام انتخابات 2013 کے بعد پاکستان تحریک انصاف صوبائی حکومت کا پشاور میں سب سے بڑا منصوبہ تھا جس کو اُس وقت کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے 2018 کے انتخابات کو سامنے رکھ کر شروع کیا تھا تاکہ اسی کو بنیاد بناکر اگلے عام انتخابات میں، بالخصوص پشاور سے کامیابی حاصل کریں۔ ستمبر 2017 میں شرو ع کیے جانے والے اس منصوبے کو وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چھ مہینوں کے اندر اندر یعنی 2018 کے عام انتخابات سے پہلے مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ بغیر کسی تیاری اور ہوم ورک کے…

Read More

پاکستان کو مسلمان ممالک میں پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسی طرح صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی خواتین ممبران سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قومی و صوبائی و زراء کے عہدوں پر تعینات رہی ہیں اور اب بھی ہیں، لیکن اس کے باوجود ملک کے اندر صنفی تفریق کے مظاہر بھی واضح دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ خصوصاََ سیاسی نظم میں ایسی شفافیت موجود نہیں ہے جس سے خواتین کا انتخاب میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر ہو۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر اقربا پروری کی وجہ سے ہمیشہ ایسی خواتین منتخب ہوکر آتی ہیں جو حقدار…

Read More

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں  صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پہلی دفعہ ہونے والے انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی ہیں، اس کے باوجود تاحال الیکشن جیسا ماحول نہیں بن سکا ہے۔ نہ صرف اپوزیشن جماعتوں کے بلکہ حکمران جماعت کے امیدوار بھی انتخابات کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ نہ کہیں جلسہ دیکھنے کو مل رہا ہے نہ کوئی جلوس نکالا جارہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کی قیادت اور امیدواروں کی جانب سے بھی عوام کے ساتھ موثر رابطوں کا سلسلہ نظر نہیں آتا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن…

Read More

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں چند روز باقی ہیں۔ موجودہ سیاسی صورتحال کے مطابق آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن باقی سیاسی جماعتوں کی نسبت مضبوط دکھائی دے رہی ہے، تاہم تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے درمیان پائے جانے والے اختلافات نتائج تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جولائی 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ان اضلاع سے اکثریت حاصل کی تھی۔ جماعت نے 12 میں سے 6 جبکہ جمعیت علماء اسلام نے 3 نشستیں حاصل کی تھیں۔  تحریک انصاف…

Read More

چند روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواجہ سراؤں کو زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والے ایک خواجہ سرا کو ٹانگ اور پیٹ میں چار گولیاں لگیں جبکہ سپوگمئی نامی خواجہ سرا بھی فائرنگ میں شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا،جہاں ان کا علاج کیاگیا۔ اس سے قبل عیدالفطر کے روز شکیلہ نامی خواجہ سرا  پر بااثر افراد نے تشدد کیا اور ان کے بال کاٹ دیئے۔ مردان واقعہ میں زخمی  ہونے والے خواجہ سرانے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری…

Read More

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں انسداد پولیو مہم ناکام بنانے کے لیے پراپیگنڈا مہم چلانے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز 10 اداروں کو بند کر دیا ہے۔ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے کمشنر پشاور کی سربراہی میں بننے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی  میں یہ کاروائی عمل میں لائی۔ ماہ اپریل میں شروع کی گئی چھ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے ہی روز پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کے ایک نجی سکول میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کے بعد بعض بچوں کی حالت غیر ہونے کا ڈرامہ رچایا…

Read More

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کامیاب مذاکرات کے بعد پشاور سمیت صوبے کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مامور ڈاکٹروں نے آٹھ روز سے جاری احتجاج ختم کرکے جمعرات کے روز سے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ مذاکرات میں حکومت نے دو کمیٹیاں بھی  تشکیل دیں۔ پہلی کمیٹی ڈاکٹرز، خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ صحت کے لوگوں پر مشتمل ہوگی جو ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی اور ریجنل ہیلتھ اٹھارتی میں اصلاحات کی جانچ کرے گی، جبکہ دوسری ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے گی۔ سات…

Read More