ملک کے سیاسی حلقوں میں صدارتی طرز حکومت یا صدارتی نظام لانے کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔ ہمارے ملک میں اس وقت پارلیمانی نظام حکومت رائج ہے جو سابق استعماری حکمران برطانیہ سے وراثت میں ملا ہے، اس نظام میں ریاست کے سربراہ کو علامتی اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ پاکستان میں بالواسطہ طور پر منتخب ہونے والے وزیراعظم کو طاقت تو حاصل ہے تاہم جمہوری حکومت کے مسلسل کئی ادوار مکمل ہونے کے باوجود یہ نظام عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف سیاسی حلقوں بلکہ عوام میں بھی…
Author: سجاد علی
جامعہ عبدالولی خان کے شعبہ ابلاغ ِعامہ کے طالب ِعلم مشال خان کے قتل کو دوسال مکمل ہوگئےہیں، 13 اپریل 2017 ء کو ساتھی طلبا اور یونیورسٹی ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کران کو نہ صرف قتل کیا بلکہ لاش کی بے حرمتی بھی کی۔ ملکی تاریخ میں مذہب کے نام پر قتل کے اس افسوس ناک واقعے میں ملوث 61 ملزمان میں سے ایک کو سزائے موت، سات کو عمر قید اور 25 کو چار چار سال قید کی سزائیں ہوئیں جبکہ 28 کو بری کردیا گیا۔ لیکن دوسال کے اس عرصے پر نظر ڈرائیں تو یہ…
خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والا سات سالہ عمر دوپہر کو اپنے گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔ خاندان والے اسے ڈھونڈتے رہے لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔ صبح گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر سے اس کی لاش ملی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے بچے کو جنسی زیادتی کےبعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیاہے۔ یہ ضلع ہری پور میں پچھلے پانچ مہینوں میں پانچواں کیس ہے۔ مذکورہ واقعہ سے چند روز قبل شمالی پہاڑی ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے نے چند اہل محلہ کی جانب…
پختون تحفظ موومنٹ سے مذاکرات کے لیے 13 فروری کو صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے باضابطہ طور پر پی ٹی ایم کے رہنماؤں سے 26 مارچ کو مذاکرات کا اعلان کیاتھا۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اجمل وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں کیاتھا۔ مذکورہ کمیٹی میں ایوان بالا اور قومی اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ حزب اختلاف میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے اراکین اسمبلی کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ اس سے قبل…
چند روز قبل برگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے نیب کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے پر خودکشی کر لی۔ خودکشی سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں اسد منیر نے تفتیش کرنے والے نیب افسران کو نااہل اور بدتمیز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مجھے سنے بغیر ہی یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ میں نے کرپشن کی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ دو سال سے محض الزامات کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی وجہ سے پریشان تھے۔ چند روز قبل نیب کی جانب…
یوں تو خیبر پختونخواہ کے تمام علاقے خوبصورت ہیں ۔ خیبر پختونخواہ کے شمالی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ جنوبی علاقے بھی خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں مگر علاقائی سیاست کی وجہ سے یہ علاقے بنیادی سہولیات سے جہاں محروم رہے ہیں وہیں یہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے باعث تباہی کا شکار بھی بنے۔ ان علاقوں میں بعض علاقے ایسے ہیں جنکا اگر بیرونی دنیا میں نام لیا جائے تو وحشت اور خوف کے سائے چھا جاتے ہیں اور ایک نہ تھمنے والے سوالات ذہن کے نہاں خانوں سے نکلنے کو بے چین ہوتے ہیں۔ بنوں کے…
خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع چترال میں کوہ ہندوکش کے بلندو با لاپہاڑوں اور ہرے بھرے درختوں کے بیچ میں محصور کیلاش قبیلے نے کئی صدیوں سے اپنی منفرد ثقافت، زبان اور مذہب کو زندہ رکھا ہو ا ہے۔کیلاش دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے جو بیک وقت ایک مذہب بھی ہے اور ثقافت بھی۔اگر چہ دنیا نے بہت ترقی کرلی، دنیا میں بسنے والی اقوام نے اپنے رہن سہن کے طریقے بدلے، اپنی روایات میں جدید دورکے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں کیں لیکن اس تہذیب کو ماننے والوں نے نہ ثقافت کو مرنے دیا نہ اپنے طور طریقوں کو۔…
ستر سال میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے بارے میں پاکستانی آئین و قانون میں توسیع کی گئی ۔پاکستان کے قبائلی علاقوں کی جغرافیائی سیاست اور تزویراتی اہمیت کو دیکھتے ہوئے برطانوی حکومت نے سابق قبائلی علاقوں میں ایک ایساغیر مہذب اور غیر انسانی قانون ایف سی آر نافذ کردیاتھا جس کے تحت نہ صرف وہاں آباد لوگوں کا منظم استحصال اورا ن کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک ہوتا رہا بلکہ ایک ایسا طرزِحکومت پروان چڑھا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رشوت خوری، ڈرانے دھمکانے ، استحصالی…
پوری دنیا کے ماہرین معاشیات اس بات پر متفق ہیں کہ جس قدر کسی ملک کی برآمدات زیادہ ہوں گی اس ملک کی ترقی کی رفتار بھی اتنی ہی تیزہوگی۔ دوسری جانب جس قدر برآمدات میں اضافہ ہوگا اسی قدر ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور ملک ترقی کرےگا۔ لیکن پاکستا ن کی معیشت روز بروز زوال پذیر ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ نیچے جارہی ہے۔ اگر چہ پاکستان کو دسمبر 2013 میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملاتھا جس کی بنیاد پر یہ طے ہوا تھا کہ پاکستان کو یورپی یونین ممالک کی مارکیٹ میں…
بابائے قوم محمد علی جناح کے ذہن میں پاکستان میں اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کوئی شک نہیں تھا کہ جس کا اندازہ آپ کی 11اگست 1947 کی تقریر سے بھی لگایا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ” آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لئے آزاد ہیں۔ آپ ریاست پاکستان میں اپنی مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں میں جانے کے لئے آزادہیں۔ آپ کا تعلق خوا ہ کسی بھی مذہب، فرقہ یاعقیدے سے ہو، اس کا ریاست کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں”۔ لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے…
