Author: سجاد علی

عام انتخابات قریب آتے ہی پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی دوسری سیاسی جماعتوں سے الیکشن جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے رہنماؤں  کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔پی ٹی آئی  اپنی پانچ سالہ حکومت میں اچھی طرز حکمرانی اورانصاف کی بالادستی کانعرہ لگاتے ہوئے آئندہ انتخابات میں مزید طاقت کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے، لیکن عملی طور پر آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑنے کی بجائے پی ٹی آئی نے پور ے صوبے سے الیکٹیبلز کو جمع کرنا شروع کردیا ہے جو…

Read More

درپردہ قوتوں کی ان تھک کوششوں کے باوجود پختون تحفظ موومنٹ پشاور میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہونے میں کامیاب رہی، جس میں پی ٹی ایم کی قیادت نے اپنے مطالبات پر ثابت قدم رہنے اور اپنی جدوجہد کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان، سابق آمر جنرل (ر) پرویز مشرف سمیت ان تمام عناصر جو پختون قوم پر ہونے والے مظالم میں شریک رہے انکا سدباب کیا جائے۔جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جس میں کثیر تعداد ان افراد…

Read More

ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے بھی یہ گرسیکھ لیا ہے کہ اگر پاکستان میں سیاست کرنی ہے او ر ووٹرز کو بے وقوف بنانا ہو تو کس طرح اسلام کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ عمران خان نے پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور ملک سے بے انصافی ، کرپشن اور موروثی سیا ست کے خاتمے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی ۔ گزشتہ انتخابات میں جب خیبرپختونخوا میں انکی پارٹی کی حکومت بنی تو ان سے یہی امید کی جارہی تھے کہ وہ اپنی سترہ…

Read More

1947  کو انتقالِ اقتدار کے موقع پر جب حکومت برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے لارڈ ماونٹ بیٹن نے اپنی تقریر میں کہا کہ” میں امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہوگا اور ویسے ہی اصول پیش نظر رکھے جائیں گے جن کی مثالیں اکبر اعظم کے دور میں ملتی ہیں۔” تو اس پر قائد اعظم محمد علی جناح نے برجستہ فرمایا”وہ رواداری اور خیر سگالی جو شہنشاہ اکبر نے غیر مسلموں کے حق میں برتی کوئی نئی بات نہیں۔ یہ تو مسلمانوں کی تیرہ صدی قبل کی روایت ہے۔ جب پیغمبر اسلام حضرت محمد…

Read More

خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے تازہ واقعات سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ابھی تک نہ صرف شدت پسند عناصر باقی ہیں بلکہ یہ عناصر منظم طریقے سے دہشتگردانہ کاروائی کی سکت بھی رکھتے ہیں۔ گزشتہ دو، تین ہفتوں میں دہشت گردی کے چھ بڑے واقعات ہوئے ، جن میں پشاور میں زرعی تربیتی مرکز ، ڈیرہ اسمعیل خان میں پاک آرمی کے میجراسحاق، پشاور میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان سمیت مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر حملے شامل ہیں۔خیبر پختونخوا ،فاٹاکے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز پردہشت گردوں…

Read More

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام (س) نے آئندہ عام انتخابات کے لیے مشترکہ انتخابی لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کرلیاہے۔ اس بات کا فیصلہ چند روز قبل دونوں جماعتوں کے سربراہان (عمران خان اور مولانا سمیع الحق) کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشاورت اور رابطوں کا عمل جاری رکھیں گے تاکہ آئندہ انتخابات سے قبل دونوں جماعتیں قریب آسکیں۔ ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ مولانا سمیع الحق نے خیبر پختونخوا میں اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے ہماری حکومت کے اقدامات کی مکمل…

Read More

الیکشن جوں جوں قریب آتا جارہا ہے سیاسی جماعتیں بھی متحرک ہوتی جارہی ہیں، جلسے جلوسوں کے ساتھ ساتھ آئے روز سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی خبریں بھی منظرعام پرآرہی ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح آئندہ انتخابات میں مذہبی سیاسی جماعتیں بھی متحد ہوکر میدان میں اُترنے پر غور کررہی ہیں، اس سلسلے میں ملک کی بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں نے خود کو آئندہ الیکشن میں بدترین شکست سے بچانے اور خیبر پختونخواہ سمیت بلوچستان میں دوبارہ حکومت بنانے کے خواب لیے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ایم ایم اے  کی بحالی کا اصولی فیصلہ کیاہے۔ متحدہ…

Read More

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال پر خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا عمل مکمل ہوچکا ہے، جس پر پی ٹی آئی نے ایک بار پھر میدان ما ر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق خیبر پختونخواکی حکمران جماعت کے امیدوار ارباب عامر ایوب 45ہزار 734ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ  عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان 24ہزار 874ووٹ لیکر دوسرے  اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر خان موسیٰ زئی 24ہزار 790ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر آئے۔ تحریک لبیک  پاکستان کے امیدوار…

Read More

 سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ الگ صوبہ بنانے کی صورت میں فاٹا کے حالات بلوچستان سے بھی ابتر ہونے کا خدشہ ہےکیونکہ الگ صوبے ہونے کے باوجود فاٹا کے عوام کا انحصار خیبرپختونخوا پر رہے گا جس سے نہ صرف خیبرپختونخواکے اداروں پر بوجھ بڑے گا بلکہ انتظامی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ فاٹا سات ایجنسیوں اور چھ فرنٹیئر ریجن پر مشتمل ستائیس ہزار دو سو بیس کلومیٹر پر محیط علاقہ ہے ، اس خطے کی جنوبی وزیرستان سے باجوڑ ایجنسی تک چار سو ساٹھ کلومیٹر سرحد افغانستان سے ملتی ہے، وفاقی کے زیرانتظام اس علاقے پر کئی…

Read More

صوبے میں برسراقتدارجماعت نے بھی اس سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ارباب عامر کو ٹکٹ دیا ہے جو حال ہی میں اے این پی سے مستعفی ہو کر تبدیلی کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ اس سے پہلے ارباب عامر ٹاون تھری کے ناظم بھی رہ چکے ہیں ۔ پشاورکے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور پر 26اکتوبر کو ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے، جس کےلئے تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور تمام امیدوار بھرپور جوش و جذبے سے سیاسی مہم جاری…

Read More