Author: رشاد بخاری

برنارڈ لیوس ایک معروف امریکی تاریخ دان اور سکالرہیں جو مشرق وسطیٰ پر ایک اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں۔ مسلمانوں اور ان کی تاریخ پر گہری تنقید کی وجہ سے انہیں عام طور پر مسلم دانشور حلقوں کی طرف سے تنقید کا سامنا بھی رہا ہے تاہم ان کے کتابیں اور کام مسلمانوں کی تاریخ کے بارے میں دلچسپ مشاہدات کی حامل ہیں، جن کا معروضی مطالعہ مسلمانوں کے بارے میں مختلف زاویہ ہائے نظر کو سمجھنے کے لیے ازبس ضروری ہے۔(مدیر) انیسویں صدی کے دوسرے نصف میں خلافت عثمانیہ کے دور میں مسلمان دانشوروں نے سائنس کی اہمیت پر زور…

Read More

منافقت ایک بدیہی حقیقت ہے جب تک ہم اپنے معیارات اور توقعات کو انسانی اور عملی سطح پر نہ لے کر آئیں۔ اور یہ معاملہ صرف مذہب تک محدود نہیں۔ ایک صاحب ہیں، جو دوستوں کے دوست اور دشمنوں کے دشمن ہیں۔ دین دار ایسے کہ کوئی سال ایسا نہیں گزرتا جس سال وہ حج پر نہ جائیں۔ سال بھر میں دو ایک عمرے کرنے کا موقع بھی نکال لیتے ہیں۔ خدا ترس ایسے کہ کوئی سوالی ان کے در سے خالی ہاتھ واپس نہیں جاتا، (وہ ہمیشہ اسے اپنے کسی متمول دوست کے پاس اپنی پر زور سفارش کے…

Read More

جب بھی وہ نماز روزے کی پابندی اختیار کرتا ہے، کچھ ہی دنوں میں اس پر دوسروں کی اصلاح کا جذبہ غالب ہونے لگتا ہے۔ اسے اپنے محلے دار، دوست احباب، بہن بھائی، ماں باپ سب گنہگار ، جاہل اور جہنم کے گڑھے پر کھڑے ہوئے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ ایک بزرگ نے ایک بظاہر شریف النفس اور متشرع نوجوان کو نصیحت کی کہ بیٹا تم ایک دیانت دار اورشریف آدمی ہو، کیا ہی اچھا ہو اگر تم پانچ وقت کی نماز کی باقاعدگی اختیار کر لو۔ پھر دیکھو خدا کیسے تمہارے کام میں برکت ڈالتا ہے۔ نوجوان نے بڑے…

Read More

کہیں مبالغہ آرائی کا ذوق، خوشامد کا کلچر، خود شناسی سے اعراض، شعلہ بیانی سے لوگوں کا جذباتی استحصال ہمارے اور سچ کے درمیان دیوار نہ بن جائے۔ حق اور انصاف کی راہ کا روڑا نہ بن جائے ایک مولانا صاحب بہت مرنجان مرنج شخصیت کے مالک تھے۔ آپ  چھوٹے شہر کی ایک بڑی مسجد میں خطیب تھے۔ آپ کی بدن بولی سے مسلسل تقویٰ، تواضح، انکسار اور للہیت کا اظہار ہوتا تھا۔ اپنے رکھ رکھاؤ، بول چال اور خطابت و امامت میں توازن آپ کا طرع امتیاز تھا۔ شان صحابہؓ بیان کی تو کبھی اہل بیت پر نقد نہیں…

Read More

آپ جہاں جاتے آپ کے نام کے ساتھ کچھ نئے القابات کا اضافہ ہو جاتا، خطیب بے بدل، مقرر شیریں بیاں، وارث علم نبوت، مصلح اعظم، شارح قران، محقق دوراں، نباض حقیقت، غرض حاشیہ آراوں نے آپ کے علم و فضل، تقوی و طہارت، اور فنی جوہر کے بیان میں اردو زبان کے تمام امکانات استعمال کر ڈالے۔ ایک مولانا صاحب بہت مرنجان مرنج شخصیت کے مالک تھے۔ آپ ایک چھوٹے شہر کی ایک بڑی مسجد میں خطیب تھے۔ آپ کی بدن بولی سے مسلسل تقوی، تواضح، انکسار اور للہیت کا اظہار ہوتا تھا۔ اپنے رکھ رکھاوٗ، بول چال اور…

Read More

یہ دنیا نفرت سے بھری ہوئی ہے لیکن محض چند لوگ ہی جانتے ہیں کہ اچھی طرح نفرت کیسے کی جائے! ہم میں سے اکثر کی نفرت تخریبی انداز کی ہے۔ بطور فرد ہم باقاعدگی سے نفرت انگیز جذبات کا اظہار کرتے رہتے ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جو آپ سے محبت رکھے اس سے جواباً محبت رکھنا تو لازم ہے ہی لیکن جو آپ سے نفرت رکھے اس سے بھی محبت کرنا اصل کمال ہے، بلکہ کمال انسانیت ہے۔ کسی کی نفرت کو محبت میں بدلنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس سے محبت کی جائے۔ کہا…

Read More

وہ مسلمان بھائی جو اکثریتی قوت کی بنیاد پر کسی غیر مسلم پڑوسی کے ساتھ ظلم یا زیادتی میں شریک ہوتے ہیں وہ قیامت کے روز شافعی محشر کا سامنا کیسے کریں گے جو ایک حدیث کے مطابق کسی بھی ظالم مسلمان کے خلاف غیر مسلم مظلوم کے مدعی بنیں گے۔ دنیا میں امتیاز اور استحصال کی جتنی شکلیں موجود ہیں ان میں مذہب اور عقیدے کے نام پر کیا جانے والا استحصال ایسا ہے جس کا ادراک استحصال کرنے والے کو خود نہیں ہو پاتا۔ میری ایسے مسیحی پادریوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے جو پاکستان میں بین المذاہب…

Read More

’’اچھا سنو ! بندے میں تین ‘کوالیٹز ’ہونی چاہئیں۔ نمبر ایک دولت مند ہو (اپنا پرسنل موبائل ہو) نمبر دو تھوڑا بے وقوف ہو اور نمبر تین ‘‘ٹھرکی’’ہو۔ چالاک نہیں ہونا چاہیے ویسے تو  مالکان  مکان کا وجود کسی بھی شہر کے ’’بے خانماں آباد’’ کرایہ داروں کے لیے نصیب کی چند سخت آزمائشوں میں سے ایک ہے لیکن اسلام آباد اس حوالے سے دیگر شہروں پر ایک خاص فوقیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد  اپنی  کچی عمر کے باوجود شہروں میں ایک شہریار اور دارالخلافوں میں ایک ‘‘ دارالخلیفہ’’ ہے۔ یہ پاکستان کے ایسے ہزاروں پڑھے لکھے،قابل ،با شعور ،…

Read More

ان کے دوست نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ بیک وقت کئی جگہ موجود رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک بار انہیں فون کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیگم کے ساتھ موجود ہیں حالانکہ وہ اس وقت اکیلے گاڑی چلا رہے تھے۔ کچھ عرصہ قبل دبئی جانا ہوا تو وہاں ایک صاحب سے ملاقات ہوئی جو پاکستان کی ترقی کے لیے بہت فکر مند نظر آئے۔ شعر و ادب، سیاست اور سماجی کاموں سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ دبئی میں پاکستانی کمیونٹی میں سرگرم ہیں اور ایک…

Read More

مجھے تو لگتا ہے یہ ہمارے تمام مسائل کی جڑ ہے۔ اسی سے اکابر پرستی جنم لیتی ہے جس سے مکالمے کا راسہر بند ہو جاتا ہے اور افتراق کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ اسی سے توہم پرستی پیدا ہوتی ہے، سوالات کا گلہ گھونٹ دیا جاتا ہے، علم و تحقیق کا بھٹہ بیٹھ جاتا ہے مسلمانوں بالخصوص بر صغیر پاک و ہند کے مذہبی طبقہ کا ایک بڑا مسئلہ معاملات، عقائد اور عقیدتوں کے اظہار میں غلو یا مبالغہ کا رجحان ہے۔ اس کا ایک واضح اظہار اکابر، قائدین اور چھوٹے بڑے صاحبان علم و منصب کے لیے مبالغہ…

Read More