وفاقی حکومت نے ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے کئی اقدامات اُٹھائے ہیں تاکہ ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کیا جاسکے۔ حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں میں سب سے اہم ویزا پالیسی میں نرمی ہے جس کے تحت دنیا کے 50 ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ویزا جاری کرنا اور 175 ممالک کے شہریوں کو آن لائن اِی ویزا کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔ یوں اب 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان آنے سے قبل ویز ا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ سیاحوں کے لئے آن ارائول…
Author: قاسم نسیم
گلگت بلتستان کو قدرت نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوزا ہے جن میں سے ایک خزانہ یہاں پر واقع دنیا کے بڑے گلیشیرز کا سلسلہ ہے۔ بالخصوص بلتستان میں قطبین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے گلیشیرز پائے جاتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس علاقے میں جتنے بڑے اور وسیع گلیشیرز موجود ہیں وہ اس کے کُل رقبے کا 28 فیصد بنتے ہیں۔ بڑے گلیشرز میں سیاچن، بلتورو، بتورا، بلافونڈ، ہسپر، گوڈوآسٹن، چھوغو لینگسہ اور بیافو وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ سب سے بڑا سیاچن ہے جو 75 کلومیٹر کے طویل علاقے پر پھیلا ہوا…
نوروز فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ’’نیا دن‘‘ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس دن کو منانے کی روایت بہت پرانی ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں یہ تہوار ہر سال 21مارچ کو منایا جاتا ہے۔ شمسی ماہ کے حساب سے 21 مارچ کو سورج قطر فلک پر اپنا ایک سالہ سفر تمام کرتا ہے اور تمام 12 برجوں سے گزر جاتا ہے۔ 21 مارچ کو 24 گھنٹوں میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جب سورج آخری برج سے گزر کر پہلے برج حمل میں داخل ہو جاتا ہے اس وقت کو شرف آفتاب کہا جاتا ہے۔…
گلگت بلتستان ملک کے انتہائی شمال میں سطح سمندر سے لگ بھگ پانچ ہزار تا سولہ ہزار فُٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں گھِرا ہونے کے باعث یہاں شدید ترین سردی پڑتی ہے۔ بلتستان کے مرکزی شہر سکردو سمیت کئی اضلاع کے بالائی علاقوں میں دسمبر سے آخر فروری تک شدید برف باری ہوتی ہےجس کے باعث ان علاقوں کا دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے جبکہ بلتستاں ڈویژن کی وادی گلتری کی صورت میں یہ انقطاع آٹھ مہینوں تک طویل ہو جاتا ہے۔اسی طرح شغرتھنگ، برالدو ، باشہ، داپہ اور کتی…
گلگت بلتستان کی تاریخی، سماجی ، معاشی اور معاشرتی صورت ِحال پر نظر دوڑاتے ہیں تو انسانی حقوق کی پائمالی اور محرومیوں کی طویل داستان کے اوراق جا بجا بکھرئے ملتے ہیں ۔کامیاب جنگ ِآزادی لڑنے اور اس جنگ میں ایک ریاست کی منظم فوج کو شکست دینے کے بعد بھی یہاں کے لوگوں کو وہ شہری حقوق نہیں مل سکے جو کسی بھی آزاد خطے کے شہریوں کو حاصل ہوتے ہیں ۔ گلگت بلتستان کو موجودہ سٹیٹس میں رکھے جانے کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کو قرار دیتے ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کو ذک پہنچنے سے بچانے کے لئے…
بلتستان قدیم تہذیب و تمدن کا حامل خطہ ہے ۔ تقریباً 600 سال قبل صوفیائے کرام کے ہاتھوں یہاں اسلام کی اشاعت کے بعدان صوفیائے کرام نے یہاں برداشت اور رواداری کا بھی درس دیا ۔ ان صوفیائےکرام کی یہاں آمد کے ساتھ ہی یہاں صحیح معنوں میں انسانیت کی تعلیم عام ہوئی۔ یوں تو بلتستان میں بون مذہب اور پھر بدھ مت کے مذاہب پہلےرائج تھے تو برداشت اور رواداری کے رویئے اُن مذاہب کی تعلیمات کا بھی حصہ ضرور رہے ہیں مگر صحیح معنوں میں علم و نور کی یہاں کرنیں تب پھوٹنی شروع ہوئیں جب نامور علما…
گلگت بلتستان کی تاریخ بہت ہی منفرد ہے۔ یہاں کے لوگوں نے1947-1948 میں یہاں کے باشندوں نے کشمیر کے ڈوگرہ راج کے کے خلاف آزادی کی لڑائی لڑی اور اپنی مدد آپ کے تحت 28 ہزار مربع کلو میٹر پر مشتمل خطے کو آزاد کرایا جس کا الحاق پاکستان اور اسلام دوستی کے جذبے سے سرشار ہو کر غیر مشروط طور پر پاکستان کے ساتھ کر دیا ۔اس آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے گزشتہ اکہتر سالوں سے مسلسل جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے لوگوں کی بدقسمتی کہ جب گلگت بلتستان کے لوگ اس خطے کو…
وفاقی کابینہ اور نیشنل سکیورٹی کونسل سے منظوری کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ گلگت کے موقعے پر گلگت بلتستان اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران گلگت بلتستان آرڈر کا باقاعدہ اعلان کیاہے۔ حکومت نے ان اصلاحات کی تیاری میں تین سال سے زائد کا عرصہ صرف کیا تھا جس کے باعث توقع کی جارہی تھی کہ اس آرڈر کو عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوجائے گی لیکن اس آرڈر کوشرفِ منظوری حاصل ہونے اور اسکے باقاعدہ اعلان سے پہلے ہی عوامی حلقے اس آرڈر کے خلاف…
گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف تین روز تک گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کے بعد گلگت بلتستان کونسل کے ارکان اور وزرا کی جانب سے ٹیکس کے خاتمے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔ مگر تا دمِ تحریر گلگت بلتستان بھر کے بنکوں سے نقد رقو م کے نکالنے پر ٹیکس کی کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس پر گلگت بلتستان کے، ماحول میں بدستور کشیدگی کی فضا بر قرار ہے ۔ گذشتہ دنوں مرکزی انجمن تاجران گلگت اورعوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان …
گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے بعد عوام میں تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی اور بلتستان میں انجمن تاجران نے ٹیکسز کے مکمل خاتمے کیلئے گلگت بلتستان بھرمیں پہیہ جام اور مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی ہے۔ اس سے قبل بھی اس حوالے سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی مگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ سکردو کے موقع پرگلگت بلتستان میں لاگو ٹیکسزکو معطل کرنے کے اعلان کے بعد یہ ہڑتال ملتوی کردی گئی تھی۔ یہ حقیقت ہے کہ گلگت بلتستان کی مخصوص آئینی و قانونی حیثیت…
