بہار علی پانچ سال کا تھا جب اس کے باپ اور چچا نے اسے گلی محلے کے بازیگر بننے کی تربیت دینا شروع کی ۔ لاہور کے جنوب میں واقع ملتان روڈ پر کچی بستی میں ایک چارپائی پر بیٹھے ہوئے وہ کہتا ہے ”وہ میرے جسم پر تیل کی مالش کرتے اور مجھ سے مختلف ورزشیں کرواتے تاکہ میرے جسم میں زیادہ لچک آ سکے”۔ اس نے ابھی ابھی ایک تماشہ ختم کیا ہے۔ اس کی سفید قمیص پسینے سے نچڑ رہی ہے۔ اس کی آواز بمشکل سنی جا سکتی ہے۔ وہ اس قدر تھک چکا ہے کہ وہ…
Author: میڈیا رپورٹ
جیسا کہ ایک بھارتی ماہر تعلیم اور نظریہ دان سدیپتا کوی راج نے کہا تھا کہ ہندوستانی سیاست کی کہانی کو دو مختلف مگریکساں حیثیت کی طاقتور سطحوں پر بیان کیا جا سکتا ہے : ساختیاتی اور سیاسی سطحیں ۔ ساخت کے اعتبار سے ، سرمائے کی ترقی ، طبقے کی تخلیق اور سماجی پیچیدگی کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ جبکہ سیاسی سطح پر ، مرحلہ وار حکومتوں کا تاریخی تسلسل، سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کا اتارچڑھاؤ اور قابل ذکر سیاسی رواجوں اور تحریکوں کو پرکھا جا سکتا ہے ۔ یہ دونوں زاویئے جمہوریت کے وسیع تجزیئے…
ہر سال 10 اکتوبر دنیا بھر میں موت کی سزا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس کے منانے کی وجہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں موجود حکومتوں کو سوچنے کا موقع دیا جائے کہ وہ اپنی ریاستوں میں سزائے موت کے قانون پر نظرثانی کریں ۔ پاکستان میں مگر یہ دن ہر سا ل کی طرح خاموشی سے گزر گیا ۔ قانونی ماہر ین ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کئی سالوں سے حکومت کو یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ سزائے موت کے قانون پر نظر…
کولونیل عہد کے دوران برصغیر کی پارسی برادری ملک کے ہر کونے میں پھیل گئی ۔ قسمت کے متلاشی کے یہ لوگ ہندوستان کے ترقی پذیر شہروں میں آباد ہوئے ۔ برطانوی ہند کے مختلف شہروں اور ان کی ثقافتوں میں ضم ہوتے ہوئے بھی ان لوگوں نے اپنے ساتھ اپنی منفرد بنیاد، رہن سہن اور عقائد کو ترک نہیں کیا ۔ یکلخت ایسی بہت سی عمارات تعمیر ہوئیں جو آج انہی پارسیوں کی میراث کہلاتی ہیں ۔ یہ جہاں کہیں بھی آباد ہوئے انہوں نےاپنی عبادتگاہیں ، مرنے والوں کے لئے مینار خموشاں اور قبرستان تعمیر کئے ۔ تقسیم…
جب آپ بابا خیل سے میران شاہ کی طرف ایف آر (فرنٹیئر ریجن) بنوں میں نئی تعمیر شدہ سڑک پہ سفرکرتے ہوئے اپنی کار کی کھڑکی سے باہر کے مناظر دیکھیں تو آپ کو منہدم مکانوں ، دکانوں اور عمارتوں کی قطاریں دکھائی دیں گی۔ ایف آرکا یہ علاقہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں اور سابقہ فاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی کی سرحدوں پہ واقع ہے ۔ مذہبی عسکریت پسندوں کےخلاف پاکستانی ریاست کی جنگ سے قبل فاٹا کی ساتوں ایجنسیز اور خیبر پختونخواہ سے ملحقہ چھ فرنٹیئر علاقوں(جو اب صوبائی عملداری میں شامل ہیں) میں حکومتی رٹ…
لکھاری : سدھیندرا کلکرنی اگر بھارت چین پاکستان اکنامک راہداری میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو ہم مغرب میں پاکستان ، افغانستان اور وسط ایشیا ء تک زمینی رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔ بھارت اور چین دونوں مل کر بنگلہ دیش بھارت چین برما اکنامک راہداری کی تعمیر بھی کرسکتے ہیں ۔ ایسا کیونکر ممکن ہے کہ کوئی پاکستان جائے اور سی پیک پہ بات نہ کرے ۔ بہت سے بھارتی وہ چاہے دانشور ہوں یا عام شہری پاک چین اکنامک راہداری ( سی پیک) کو شک کی نظروں سے دیکھتے ہیں ۔ انہیں لگتا ہے کہ یہ منصوبہ…
دائیں بازو کے ہندو قوم پرست رہنما لال کشن ایڈوانی نے آگرہ میں پاک بھارت سربراہان مشرف واجپائی ملاقات کا انتظام کیا جس کے متعلق یہ شہرت ہے کہ انہوں نے اسے خفیہ طور پر ناکامی سے دوچار کیا تھا۔ یہ انکشاف بھارت کے معروف صحافی کرن تھاپر نے اپنی حالیہ کتاب میں کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ بھارت میں اس وقت کے پاکستان کے ہائی کمشنر اشرف جہانگیر قاضی میرے قریبی دوست تھے، ان کی خواہش تھی کہ دونوں کے ممالک کے تعلقات معمول پر آئیں ۔ کرن تھاپر کا یہ بیان حال ہی میں ان کی…
براہمداغ بگٹی نے سوئٹزرلینڈ سے جیو نیوز اور دی نیوز کے صحافی اعزاز سید کو فون پر انٹرویو دیا ، خبر ویب سائیٹ سے ہٹا دی گئی بلوچستان ری پبلک پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے سیاسی موقف کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عام انتخابات میں نوازشریف کے خلاف دھاندلی کی گئی تو یہ تباہ کن ہوگا۔ یہ بات انہوں نے دی نیوز اور جیونیوز کے صحافی اعزاز سید سے سوئٹزرلینڈ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی۔ اس خبر کو انگریزی اخبار دی نیو ز کی ویب سائیٹ پر…
ہاری اور زمیندار کے مابین زیر کاشت زمین کے متعلق ایسا کوئی تحریری معاہدہ موجود نہیں ہوتا جسے ہاری کاشت کرتا ہے ۔ زمیندار کو ہاری کے مقابلےمیں زمین کے اس ٹکڑے سے آمدن زیادہ ہوتی ہے جس کی کاشت کے اخراجات سانجھے ہوتے ہیں ۔ مہرملاح ، ادھیڑ عمر ہاری ہیں جو 2 ایکڑ زمین پر 800 من گنے کی پیداوار پر خوش ہیں جسے وہ کاشت کرتے ہیں ۔ ان کی پریشانی یہ ہے کہ اس سال شوگر مل نے اس زمیندار کو جائز رقم نہیں دی جس کی زمین کو وہ سانجھے داری پر کاشت کرتے ہیں…
اگرچہ قانون سازی کا ایک جامع عمل پاکستانی خواتین کی ملکی ورک فورس میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کر رہا ہےتاہم ابھی بھی بہت سی پاکستانی خواتین برطانوی عہد کے متروکہ اور منسوخ قوانین میں موجود صنفی امتیازات کی وجہ سے بہت سے شعبوں میں شمولیت سے محروم ہیں۔ایک حالیہ سیمینار میں ایک محترمہ نے سوال کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شپنگ پورٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید دریافت کیا کہ اگر کوئی خاتون اس شعبے میں کام کرنا چاہے تو وہ انتظامیہ کے کون سے شعبے سے ان قوانین میں تبدیلی کا…
