برطانوی راج کو ہندوستان میں دو امور کا ہمیشہ خوف لاحق رہا۔ پہلا یہ کہ روس افغانستان پہ قابض ہوجائے گا اور یوں اسے شمالی ہند میں داخل ہونے کا راستہ مل جائے گا۔ دوسرا یہ کہ اگر کوئی متحدہ پشتون بغاوت ہندوستان کے اندر ہی برطانوی راج کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی تو اسے افغانستان سے مدد ملے گی۔ اگرچہ بہت سے افغان بادشاہوں نے برطانوی ہند سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی تاہم ان پر تاج برطانیہ کی طرف سے کبھی بھی اعتماد نہیں کیا گیا۔ شمال مغربی ہند میں برطانوی راج کی پالیسی علاقائی دفاع اور…
Author: میڈیا رپورٹ
آئن اسٹائن اور ذکاوت و ذہانت باہم مترادف الفاظ ہیں اور اس دور کے آئن اسٹائن اسٹیفن ہاکنگ تھے۔ اسٹیفن ہاکنگ ہم میں نہیں رہے۔ بہترین دماغوں میں سے ایک آج زماں و مکاں کی قید سے آزاد خلا کی وسعتوں میں کہیں محوِ پرواز ہے ، وہی وسعتیں جن کی تلاش میں اس نے مہ و سال بتائے اور خو د کو امر کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تبھی باقی رہ سکتے ہیں جب ہم کائنات کی وسعتوں سے اپنے لیے کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسا جہاں ہم سانس لے سکیں،…
خدشات ہیں کہ اگر دہشت گرد عناصر کے مالیاتی نظام کو روکنے کے پاکستانی اقدامات ناکافی ثابت ہوئے تو اس کی معیشت کو نقصان ہوگا۔ ڈرامے کے لمحات ختم ہوچکے ہیں ۔ اگرچہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) جوکہ عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے انسداد کے لئے قائم کردہ نگران ادارہ ہے ، نے پاکستان کو دہشت گرد عناصر کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل نہ کرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے تاہم یہ طے کر لیا گیا ہے کہ اس معاملے پر مزید فیصلہ جون میں کیا جائے گا ۔جب ایف اے…
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز نے مدرسہ سروے سے متعلق قومی سطح کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ رپورٹ”After Study Hours: Exploring the Madrassah Mindsetکے نام سے منظر عام پر آئی ہے، جس کی تقریب رونمائی اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کی جبکہ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر خالد مسعود،معروف دانشور حارث خلیق،خورشید ندیم ،پاک انسٹی ٹیوٹ فارپیس سٹڈیز کے ڈائریکٹر محمد عامر رانا نے گفتگو کی۔ اس رپورٹ کا مرکزی خیال یہ ہے کہ تاریخ کو تنقیدی مگر دلچسپ پیرائے میں طلبہ…
ہزارہ برادری کے لوگ کوئٹہ کے مشرقی اور مغربی علاقوں مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور وہ اشیائےخور د ونوش، ملازمت ، تعلیم اور کاروبار کیلئے بھی اپنے رہائشی علاقوں سے نہیں نکل پاتے ۔ اگر یہ اپنے رہائشی علاقوں سے بغیر حفاظتی دستے کے باہر نکلیں توبنیادی طور پر وسط ایشیائی باشندے ہونے کی وجہ سے اپنے مختلف طبعی خدو خال کی بدولت آسان ہدف ہوتے ہیں اور پچھلے دنوں مارے گئے تین ہزارہ سبزی فروشوں کی طرح موت ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ ہزارہ برادری کی حفاظت کیلئے رہائشی علاقوں…
شام میں پُراَمن احتجاج سے پھوٹنے والا تنازعہ پیچیدہ جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یہ مارچ دوہزار گیارہ تھا جب صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف پُراَمن احتجاج ہوااور اُس میں شام کے تنازعہ نے جنم لیا،لیکن یہ ایک پیچیدہ جنگ میں اُس وقت تبدیل ہوا ،جب جہادی گروپوں ،علاقائی اور بین الاقوامی طاقتیں اس میں شامل ہوئیں ۔اس تنازعہ میں دولاکھ نوے ہزار سے زائد افراد مارے گئے اور آدھی سے زیادہ شامی آبادی گھر سے بے گھر ہوئی ہے ۔رواں ہفتے ترکی نے اپنی فوجوں کو داعش اور کردفورسز کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے…
قومی بیانئے کی تشکیل نو کے مجوزہ خاکے کو جامع مگر لچکدار رکھا گیا ہے تاکہ اس میں بدلتے تقاضوں کے مطا بق تبدیلی کی گنجائش رہے۔ اس کو جوابی بیانئے کا رہنما اصول بھی سمجھا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں انتہا پسندی،دہشت گردی،سیاسی و سماجی ابتری عدم برداشت اور رویوں میں عمومی بگاڑ کا ایک بڑا سبب ان بیانیوں کو قرار دیا جاتا ہے،جس کی نشونما ریاست نے تعلیمی نظام، سیاسی و سماجی اصطلاحات،اندرونی اور خارجہ پالیسیوں کے بنیادی ہدف کے طور پر کی۔ سیکورٹی، سماجی اور مذہبی اشرافیہ نے ان بیانیوں کو مزید تقویت پہنچائی جن کی بنیاد…
دُنیا میں بہت ہی کم ممالک ایسے ہیں جنہیں سچ مچ پُراَمن متصور کیا جائے ،دوسرے لفظوں میں وہ اندرونی یا بیرونی کسی طرح کے تنازعات کا شکار نہ ہوں ۔ دسویں سالانہ گلوبل پیس انڈیکس کے مصنفین کے مطابق ”دُنیا ایک خطر ناک جگہ بنتی جارہی ہے مگر یہاں دس ممالک ایسے بھی ہیں جنہیں مکمل طو رپر تنازعات سے پاک سمجھا جاسکتا ہے” مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتے تنازعات،پناہ گزینوں کے بحران پر قابو نہ پایا جانااور دہشت گردی کے بڑے واقعات میںزیادہ اموات ،ان سب نے دُنیا کو دوہزار پندرہ کی نسبت دوہزار سولہ میں کم امن بنادیا۔دُنیا…
سکول کی عمارت پر ایک تختی آویزاں ہے جس پر کنندہ ہے کہ اس سکول کی بنیاد 1692 میں غازی الدین خان نے رکھی۔یہ مدرسہ ایشیاء کے قدیم ترین مدارس میں سے ایک ہے۔ نئی دہلی کا 324 سالہ قدیم اینگلو عریبک سکول جہاں کئی نابغہ روزگار شخصیات نے تعلیم حاصل کی وہ آج کل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ کئی اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں، نہ کوئی لیب اسسٹنٹ ہے نہ لائبریرین، تاہم اس کے باوجود سرکاری فنڈز سے چلنے والا یہ سکول اس جستجو میں ہے کہ وہ ان 1800 ضرورت مند طلبہ کو تعلیم…
کچھ مایوسیوں کے باوجود یہ بات سب نے مانی کہ سارک کانفرنس کے موقع پر بینظیر بھٹو کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت میں تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ۔ 28 برس ہو گئے تھے کسی بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کا دور ہ نہیں کیا تھا۔کیونکہ جنوبی ایشیائی ہمسایوں میں ہمیشہ جنگ کی کیفیت رہتی ہے ۔مگر 29 دسمبر 1988 کو صورتحال تبدیل ہو گئی جب بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اسلام اباد میں قدم رکھے تاکہ پاک بھارت دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے پر امن دور کی بنیاد رکھی جا سکے ۔ گاندھی اسلام…
