Author: میڈیا رپورٹ

بہار علی  پانچ سال کا تھا جب اس کے باپ اور چچا نے اسے گلی محلے کے بازیگر بننے کی تربیت دینا شروع کی ۔ لاہور کے جنوب میں واقع ملتان روڈ پر کچی بستی میں ایک چارپائی پر بیٹھے ہوئے وہ کہتا ہے ”وہ میرے جسم پر تیل کی مالش کرتے اور مجھ سے مختلف ورزشیں کرواتے تاکہ میرے جسم میں زیادہ لچک آ سکے”۔ اس نے ابھی ابھی ایک تماشہ ختم کیا ہے۔ اس کی سفید قمیص پسینے سے نچڑ رہی ہے۔ اس کی آواز بمشکل سنی جا سکتی ہے۔ وہ اس قدر تھک چکا ہے کہ وہ…

Read More

جیسا کہ ایک بھارتی ماہر تعلیم اور نظریہ دان سدیپتا کوی راج نے کہا تھا کہ ہندوستانی سیاست کی کہانی کو دو مختلف مگریکساں حیثیت کی طاقتور سطحوں پر بیان کیا جا سکتا ہے : ساختیاتی اور سیاسی سطحیں ۔ ساخت کے اعتبار سے ، سرمائے کی ترقی ، طبقے کی تخلیق اور سماجی پیچیدگی کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ جبکہ سیاسی سطح پر ، مرحلہ وار حکومتوں کا تاریخی تسلسل، سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کا اتارچڑھاؤ  اور قابل ذکر سیاسی رواجوں اور تحریکوں کو  پرکھا جا سکتا ہے ۔ یہ دونوں زاویئے جمہوریت کے وسیع تجزیئے…

Read More

ہر سال 10 اکتوبر دنیا بھر میں موت کی سزا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا  ہے ۔  اس کے منانے کی وجہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں موجود حکومتوں کو سوچنے کا موقع دیا جائے کہ وہ اپنی ریاستوں میں سزائے موت کے قانون پر نظرثانی کریں ۔ پاکستان میں مگر یہ دن  ہر سا ل کی طرح خاموشی سے گزر گیا ۔ قانونی ماہر ین ، انسانی حقوق  کی تنظیمیں  اور  سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کئی سالوں سے حکومت کو یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ سزائے موت کے قانون پر نظر…

Read More

کولونیل عہد کے دوران برصغیر کی پارسی  برادری ملک کے ہر کونے میں پھیل گئی   ۔ قسمت کے متلاشی کے یہ لوگ ہندوستان کے ترقی پذیر شہروں میں آباد ہوئے  ۔  برطانوی ہند کے مختلف شہروں اور ان کی ثقافتوں میں ضم ہوتے ہوئے  بھی ان لوگوں نے  اپنے ساتھ اپنی منفرد  بنیاد، رہن سہن  اور  عقائد کو  ترک نہیں کیا ۔  یکلخت ایسی بہت سی عمارات تعمیر ہوئیں جو آج  انہی پارسیوں کی میراث کہلاتی ہیں ۔ یہ جہاں کہیں بھی آباد ہوئے انہوں نےاپنی عبادتگاہیں ،  مرنے والوں کے لئے   مینار خموشاں اور قبرستان تعمیر کئے ۔  تقسیم…

Read More

جب آپ بابا خیل سے میران شاہ کی طرف ایف آر (فرنٹیئر ریجن) بنوں میں نئی تعمیر شدہ سڑک پہ سفرکرتے ہوئے اپنی کار کی کھڑکی سے باہر کے مناظر دیکھیں تو آپ کو منہدم مکانوں ، دکانوں اور عمارتوں کی قطاریں دکھائی دیں گی۔ ایف آرکا یہ علاقہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں اور سابقہ فاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی کی سرحدوں پہ واقع ہے ۔ مذہبی عسکریت پسندوں کےخلاف پاکستانی ریاست کی جنگ سے قبل فاٹا کی ساتوں ایجنسیز اور خیبر پختونخواہ سے ملحقہ چھ فرنٹیئر علاقوں(جو اب صوبائی عملداری میں شامل ہیں) میں حکومتی رٹ…

Read More

لکھاری :  سدھیندرا کلکرنی اگر بھارت چین پاکستان اکنامک راہداری میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو ہم مغرب میں پاکستان  ، افغانستان اور وسط ایشیا ء تک زمینی رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔ بھارت اور چین دونوں مل کر  بنگلہ دیش بھارت چین برما اکنامک راہداری کی تعمیر بھی کرسکتے ہیں ۔ ایسا کیونکر ممکن ہے کہ کوئی پاکستان جائے اور سی پیک پہ بات نہ کرے ۔ بہت سے بھارتی وہ چاہے دانشور ہوں یا عام شہری پاک چین اکنامک راہداری ( سی پیک) کو شک کی نظروں سے دیکھتے ہیں ۔ انہیں لگتا ہے کہ یہ منصوبہ…

Read More

دائیں بازو کے ہندو قوم پرست رہنما لال کشن ایڈوانی نے آگرہ میں پاک بھارت سربراہان  مشرف واجپائی  ملاقات کا انتظام کیا جس کے متعلق یہ شہرت ہے کہ انہوں نے اسے خفیہ طور پر ناکامی سے دوچار کیا تھا۔ یہ انکشاف بھارت کے معروف صحافی کرن تھاپر نے اپنی حالیہ کتاب میں کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ بھارت میں اس وقت کے پاکستان کے ہائی کمشنر اشرف جہانگیر قاضی میرے قریبی دوست تھے، ان کی خواہش تھی  کہ دونوں کے ممالک کے تعلقات معمول پر آئیں ۔ کرن تھاپر کا یہ بیان حال ہی میں ان کی…

Read More

براہمداغ بگٹی نے سوئٹزرلینڈ سے جیو نیوز اور دی نیوز کے صحافی اعزاز سید کو فون پر انٹرویو دیا ، خبر ویب سائیٹ سے ہٹا دی گئی بلوچستان ری پبلک  پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے سابق  وزیراعظم نوازشریف کے سیاسی موقف کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عام انتخابات میں نوازشریف کے خلاف دھاندلی کی گئی تو یہ تباہ کن ہوگا۔ یہ بات انہوں نے دی نیوز اور جیونیوز کے صحافی اعزاز سید سے سوئٹزرلینڈ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی۔  اس خبر کو  انگریزی اخبار دی نیو ز کی ویب سائیٹ پر…

Read More

ہاری اور زمیندار کے مابین زیر کاشت زمین کے متعلق  ایسا کوئی تحریری معاہدہ موجود نہیں ہوتا  جسے ہاری کاشت کرتا ہے ۔ زمیندار کو ہاری کے مقابلےمیں زمین کے اس ٹکڑے سے آمدن زیادہ ہوتی ہے جس کی کاشت کے  اخراجات سانجھے  ہوتے ہیں ۔ مہرملاح ، ادھیڑ عمر ہاری ہیں جو 2 ایکڑ زمین پر 800 من گنے کی پیداوار پر خوش ہیں  جسے وہ کاشت کرتے ہیں ۔ ان کی پریشانی یہ ہے کہ اس سال شوگر مل نے اس زمیندار کو جائز رقم نہیں دی جس کی زمین کو وہ سانجھے داری پر کاشت کرتے ہیں…

Read More

اگرچہ قانون سازی کا ایک جامع عمل پاکستانی خواتین کی ملکی ورک فورس میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کر رہا ہےتاہم  ابھی بھی  بہت سی پاکستانی خواتین برطانوی عہد کے متروکہ اور منسوخ قوانین میں موجود صنفی امتیازات کی وجہ سے بہت سے شعبوں میں شمولیت سے محروم ہیں۔ایک حالیہ سیمینار میں ایک محترمہ نے سوال کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شپنگ پورٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید  دریافت کیا کہ اگر کوئی خاتون اس شعبے میں کام کرنا چاہے تو وہ انتظامیہ کے کون سے شعبے سے ان  قوانین میں تبدیلی کا…

Read More