سال 2020کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے، انفرادی سطح سے لے کر ملکی و بین الاقوامی سطح کے تمام تر اہداف کے حصول میں تعطل آ چکا ہے، ایسا تعطل جس کی کوئی حد نہیں ، اگرچہ معاشی سرگرمیاں بحالی کی جانب مائل ہیں مگر سماجی سطح پر وہ چہل پہل، وہ رونق ابھی بڑے شہروں میں دکھائی نہیں دے رہی۔ معلوم نہیں مکمل بحالی میں کتنا وقت درکار ہے اور یہ بھی کہ کیا دنیا کی رونقیں پھر اسی طرح بحال ہو سکیں گی؟ یہ دیکھنا باقی ہے کہ انسان بعد از کورونا دنیا میں جینے کا…
Author: حذیفہ مسعود
15 فروری 2019 ، جمعرات کی سہ پہر مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں نیم فوجی دستوں پر ہونے والے حملے میں 40 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کو گذشتہ تین دہائیوں میں کشمیر میں ہونے والا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس حملے کی ذمہ داری پاکستان میں قائم جہادی تنظیم جیشِ محمد نے قبول کی ہے جبکہ بھارت سرکار نے پاکستان پر جیشِ محمد کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف براہِ راست کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم پاکستان کی جانب سے اس حملے کے ساتھ ساتھ پاکستان پر الزامات کی بھی مذمت…
رواں ماہ کے اوائل میں پشتون تحفظ تحریک کے رہنما ابراہیم ارمان لونی گرفتاری پیش کرنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر پولیس تشدد کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔ ارمان لونی کے قتل کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کئی بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کے مطالبات کیے گئے۔ اس واقعے کو عالمی ذرائع ابلاغ پر غیر معمولی اہمیت دی گئی ۔ منظور پشتین اور ان کے رفقا قبائلی علاقوں میں ضربِ عضب کے…
19 جنوری 2019 کی سہ پہر جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی میں موجود افراد پرسی ٹی ڈی اہلکاروں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی، ان کی ایک بیٹی اور دوست جو کہ گاڑی چلارہا تھا،جاں بحق ہوگئے جبکہ بچ جانے والے تین بچے شدید زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے بعد حکومتی نمائندگان اور پولیس افسران کی جانب سے متضاد اور مختلف نوعیت کے بیانات سامنے آئے جس میں گاڑی کے ڈرائیور ذیشان کو دہشت گرد قرار دیا گیا جو اطلاعات کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکار احتشام جاوید کا بڑا بھائی تھا۔ انٹیلی…
جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے اپنی مدتِ ملازمت ختم ہونے کے بعد سبکدوش ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار اپنے کئی فیصلوں، اقدامات اور بیانات کے سبب متنازعہ رہے۔ انہوں نے کئی از خود نوٹس لیے اور تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور دیگر انتظامی شعبہ جات میں اصلاحات کی غرض سے غیر معین دورے کیے ۔ وہ ایک متحرک چیف جسٹس کے طور پر اپنے مسند پر براجمان رہے تاہم عدالتی اصلاحات اور…
سال2018 دہشت گردی کے حوالے سے گزشتہ کچھ برسوں کی نسبت کم خطرناک رہا جس کے دوران صوبہ بلوچستان کے علاوہ باقی ماندہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور یہ تعداد 2017 کے مقابلے میں29 فیصد کم تھی۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ حملے علیحدگی پسند بلوچوں نے کیے تاہم ان حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان کی شرح دیگر دہشت گردمذہبی گروہوں کی نسبت کم رہی۔ ملک بھر میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی تعداد 11 تھی، جن میں 50 افرادہلاک اور 45زخمی ہوئے ۔سکیورٹی اداروں کو براہِ راست نشانہ بنانے کے علاوہ سیاسی جلسوں اور شخصیات پر…
قارئین تجزیات کو سال نو مبارک ہو آج اکیسویں صدی کے انیسویں برس کا پہلا دن ہے۔ اٹھارہواں برس کئی کہانیاں، کئی فسانے اپنے دامن میں لیے رخصت ہو چکا ہے۔ عالمی، علاقائی اور بالخصوص قومی سطح پر کئی طرح کے تغیرات تاریخ کے سینے پر ثبت کیے اب خود بھی تاریخ بن چکا ہے۔ ملک ِ پاکستان میں گزشتہ برس کا آغاز دہشت گردی و فرقہ واریت کے تدارک میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والی دستاویز ’’پیغامِ پاکستان‘‘ کی رونمائی اور نشر و اشاعت سے ہوا جس پر ملک بھر میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی۔ عام…
